Report

رپورٹ | Report

Spread the love

Rate this post

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تبلیغی دورہ سندھ اور جنوبی پنجاب

رپورٹ۔ ڈاکٹر حامد جمیل (سینئر ایڈیٹر ماہنا مہ سلطان الفقر)

دورِ حاضر کے مجددِ دین سلسلہ سروری قادری کے امام مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس پاکستان کے مختلف علاقوں کا تبلیغی دورہ کر کے عوام الناس میں مقصد حیات یعنی معرفتِ الٰہی کی آگاہی اور حقیقت اسمِ اللہ ذات کو عام فرما رہے ہیں اسی مقصد کے تحت آپ مدظلہ الاقدس نے ماہِ اکتوبر کے آخری ہفتہ میں جنوبی پنجاب اور سندھ کا تبلیغی دورہ کیا۔
29 اکتوبر 2018 بروز سوموار طالبانِ مولیٰ کا قافلہ صبح 3 بجے لاہور سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ سرپرستی تبلیغی دورہ کے لیے جنوبی پنجاب اور سندھ کے لیے روانہ ہوا۔
قافلہ نے صبح کا ناشتہ لودھراں میں کیا اور صبح 11:45 پر محمد ارشاد سروری قادری کے گھر چک 14-P خانپور پہنچا جہاں کثیر طالبانِ مولیٰ اور عقیدت مندوں نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور قافلہ کا گلاب کی پتیوں اور تکبیر و رسالت کے نعروں سے پُرجوش استقبال کیا۔ وہاں پر کچھ دیر قیام کے بعد مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ (مرد و خواتین) کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کی لازوال دولت عطا کی اور خواہش مند خواتین و حضرات کو بغیر بیعت کے اسمِ اللہ ذات کے ذکر کی پہلی منزل عطا فرمائی۔ دوپہر کا کھانا تناول کرنے کے بعد باجماعت نمازِ ظہر ادا کی گئی اور اہلِ خانہ کے لیے دعائے خیر کر کے قافلہ ہکڑہ بستی روڈ خانپور ڈاکٹر شاہد سروری قادری کے گھر پہنچا جہاں بہت سے خواتین و حضرات نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر راہِ حق پر گامزن ہونے کے لیے اسمِ اللہ ذات کی کلید حاصل کی۔ قربِ حق کے خواہش مند حضرات نے بغیر بیعت کے بھی اسمِ اللہ ذات حاصل کیا جنہیں اسمِ اللہ ذات کے ذکر کی پہلی منزل عطا کی گئی۔ اہلِ خانہ کیلئے دعائے خیر کی گئی اور وہاں سے قافلہ چک 22-P خانپور حاجی محمد سردار سروری قادری کے گھر رات کے قیام کے لیے روانہ ہوا۔ جہاں نمازِ مغرب کی ادائیگی کے کچھ دیر بعد رات کا کھانا تناول کیا گیا اور نمازِ عشاء ادا کی گئی۔
30 اکتوبر 2018 کو ناشتہ کے بعد قافلہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر قیادت روحانی فیوض و برکات سمیٹتے ہوئے دوپہر کے وقت حاجی لیاقت علی سروری قادری کے گھر چک 38-P خانپور پہنچا۔ وہاں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت ایک محفل میلادِ مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے ادا کئے۔ تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت مولانا اسلم سروری قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد رمضان باھو سروری قادری نے کلام میاں محمد بخش سے حاضرینِ محفل کی روح کو گرمایا۔ پھر محسن رضا سروری قادری نے خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے کلام ’’بن دلبر شکل جہان آیا‘‘ اور ابیاتِ باھو سے محفل کا سماں باندھ دیا۔ اور اس کے بعد مولانا محمد اسلم سروری قادری نے اختتامی دعا کرائی۔ پھر طالبانِ مولیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت ہوئے اور ذکر وتصور اسمِ اللہ ذات اور سلطان الاذکار ’’ھُو‘‘ کی لازوال نعمت حاصل کی۔ لنگر کے بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی اور وہاں سے رخصت ہو کر قافلہ واپس حاجی سردار محمد سروری قادری صاحب کے گھر چک 22-P خانپور پہنچ گیا۔ کچھ دیر آرام کے بعد نمازِ عصر ادا کی گئی۔ نمازِ مغرب ادا کرنے کے بعد شہزاد احمد سروری قادری کے گھر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے دعائے خیر فرمائی۔ رات کا کھانا حاجی سردار محمد کے گھر تناول فرمایا جہاں رات کے قیام کا اہتمام تھا۔
31 اکتوبر بروز بدھ نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد ناشتہ کیا گیا اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے ہمراہ قافلہ فوجی محمد نواز سروری قادری کے گاؤں 121/1-L کے لیے روانہ ہوا ۔ راستہ میں 123/1L میں محمد رفاقت سروری قادری صاحب کے گھر دعائے خیر کی گئی وہاں عقیدتمند خواتین و حضرات کو اسمِ اللہ ذات کی پہلی منزل عطا کی گئی۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے121/1-L میں محمد احسن سروری قادری کے گھر اور پھر محمد آصف سروری قادری کے گھر دعائے خیر اور اہلِ خانہ کے لیے خیر و برکت کی دعا فرمائی۔ اس کے بعد قافلہ فوجی محمد نواز سروری قادری کے گھر پہنچا اور وہاں دوپہر کا کھانا تناول فرمانے کے بعد تمام قافلہ سندھ کی طرف عابد حسین سروری قادری کے گھر گھوٹگی بمقام گوٹھ خالد حسین رکفارم کیلئے روانہ ہوا۔ قافلہ شام کے وقت وہاں پہنچا جہاں سب سے پہلے نمازِ مغرب ادا کی گئی۔ وہاں کثیر تعداد میں اہلِ عشق حضرات اور خواتین نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور ذکر وتصور اسمِ اللہ ذات کی پُر نور دولت سے اپنے قلوب کو منور کیا۔ عوم کے ایک جمِ غفیر نے بغیر بیعت کے اسمِ اللہ ذات کی پہلی منزل کا ذکر حاصل کیا۔یکم نومبر کی صبح نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مجاہد حسین سروری قادری کے گھر دعائے خیرو برکت کی اور پھر کچھ دیر بعد ناشتہ کیا جس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت ایک محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کی نقابت کے فرائض ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے انجام دئیے۔ تلاوت کی سعادت ناصر مجید سروری قادری نے حاصل کی۔ رمضان باھو سروری قادری نے نعت رسول مقبول ’’ہے او محبوب پردے دے اندر، جسدے صدقے وسدا زمانہ‘‘پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ محسن رضا سروری قادری نے نعتِ رسولِ مقبولؐ ’’وہ اپنی شان میں کونین کے سردار بیٹھے ہیں‘‘ پڑھی۔ نصیر احمد سروری قادری نے ابیاتِ باھو پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ اختتامی دعا محمد فاروق ضیا سروری قادری نے کرائی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے کتب کا سٹال بھی لگایا گیا۔ حق کے متلاشیوں کی کثیر تعداد نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر تزکیۂ نفس، تصفیۂ قلب اور تجلیۂ روح کے حصول کی خاطر سلطان الاذکار ’’ھو‘‘ اور تصور اسمِ اللہ ذات حاصل کیا اور عقیدتمند خواتین و حضرات نے بغیر بیعت کے اسمِ اللہ ذات کی پہلی منزل کا ذکر حاصل کیا۔ قافلہ نمازِ ظہر ادا کرنے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِ سرپرستی پنوں عاقل یار محمد کھوسہ کے گھر دعائے خیر کے لیے روانہ ہوا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے وہاں اسمِ اللہ ذات کے ذکر و تصور کو عام کرنے کے لیے بہت سے متلاشیانِ حق کو بیعت فرمایا اور ان کے قلوب کو اس لازوال دولت سے مالا مال فرمایا اور عقیدتمند خواتین و حضرات کو بغیر بیعت کے ذکر وتصور کی پہلی منزل عطا فرمائی۔ دعائے خیر و برکت کے بعد وہاں سے قافلہ ڈاکٹر شکیل سروری قادری کے گھر بمقام احمد پور لمہ بستی حاجی نور محمد چک نمبر23 NP تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان پہنچا جہاں رات کے قیام کا انتظام تھا۔ صبح فجر کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ ناشتے کے بعد سے لے کر نمازِ جمعہ تک طالبانِ مولیٰ جوق در جوق حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی خاطر حاضر ہوتے رہے۔ نمازِ جمعہ کے بعد ایک محفل میلادِ مصطفیؐ کا شاندار انعقاد ہوا۔ نقابت کے فرائض ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے ادا کئے۔ تلاوتِ قرآنِ پاک سے مولانا محمد اسلم سروری قادری نے سماعتوں کو تسکین بخشی جس کے بعد رمضان باھو سروری قادری نے نعت رسولِ مقبولؐ ’’ویکھیا اے کونین دے وچ راج ہے سرکار دا‘‘ کا نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ محسن رضا سروری قادری نے منقبت درشان سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ’’اللہ کا ہے مظہر اور نبیؐ کا نور ، سلطان العاشقین میرا مرشد ہے مشہور‘‘ طالبانِ مولیٰ کی سماعتوں کی نذر کیا۔ آخر میں محمد نصیر سروری قادر ی نے ابیاتِ باھو سنا کر سامعین کے قلوب کو منور کیا اور مولانا محمد اسلم سروری قادری نے اختتامی دعا سے محفل کا اختتام کیا۔ محفل کے اختتام پر ایک کثیر تعداد نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات کی نعمت حاصل کی۔ اور بہت سے خواہش مند حضرات نے بغیر بیعت کے اسمِ اللہ ذات کی پہلی منزل کا ذکر حاصل کیا۔ اس کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے طالبانِ مولیٰ اور عقیدتمند خواتین سے ملاقات فرمائی اور بہت سی خواتین نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات اور سلطان الاذکار ھُو کا ذکر حاصل کیا۔ واپسی پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے طالبانِ مولیٰ کے ہمراہ نشست فرمائی اور روح پرور گفتگو فرما کر طالبانِ مولیٰ کے قلوب کو ہدایت کے نور سے منور فرمایا اور اپنی نگاہِ کامل سے تزکیۂ نفس، تصفیۂ قلب اور تجلیۂ روح کی دولت سے سرفراز فرمایا۔ نمازِ عشاء کی ادائیگی کے بعد ساتھیوں نے آرام کیا۔ اگلے دن علی الصبح نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد تمام ساتھیوں نے ناشتہ کیا اور قافلہ احمد پور شرقیہ میں مدثر حسین سروری قادری کے گھر کی طرف روانہ ہوئے۔ احمد پور شرقیہ میں تکبیر و رسالت کے نعروں اور گلاب کی پتیوں سے حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔دوپہر کا کھانا تناول فرمانے کے بعد محفلِ میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کی سعادت ناصر مجید سروری قادری نے حاصل کی اور محسن رضا سروری قادری نے بیدم وارثی کا خوبصورت نعتیہ کلام ’’بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ‘‘ پیش کیا۔ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے اختتامی دعا کرائی۔ بہت سے طالبانِ مولیٰ نے حضور مرشد کریم کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات اور ذکر کی انتہائی منزل سلطان الاذکار ’’ھو‘‘ حاصل کیا۔ اور بہت سے عقیدتمند خواتین و حضرات نے اسمِ اللہ ذات کی پہلی منزل کا ذکر حاصل کیا۔نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعداہلِ خانہ سے ملاقات اور دعائے خیر کے بعد قافلہ واپس لاہور کی طر ف روانہ ہوا۔
رات کے کھانے کا انتظام ساہیوال میں ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے کیا تھا۔ ڈاکٹر حسیب سرفراز سروری قادری کے اہلِ خانہ اور اہل محلہ نے آپ مدظلہ الاقدس کا والہانہ استقبال کیا اور ملاقات کی جس کے بعد حضور مرشد کریم نے سب کے لیے دعائے خیرفرمائی۔ حضور مرشد کریم اور قافلہ نے رات کا کھانا تناول فرمایا۔ اس کے بعد قافلہ آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِ قیادت 04 نومبر 2018 بروز اتوار رات 01:45 پر روحانی فیوض و برکات سمیٹتا ہوا واپس لاہور پہنچا۔
اس روحانی سفر میں حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے ہمراہ سفر کرنے والے طالبانِ مولیٰ نے بہت سی تحیر آمیز کیفیات کا مشاہدہ کیا۔ اس تبلیغی سفر میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور بیشمار مرد و خواتین نے بغیر بیعت کے ذکر و تصور اسم اللہ ذات حاصل کیا۔ اس روحانی سفر میں حضور مرشد کریم نے ہزاروں لوگوں کو اپنی نگاہِ کامل سے فیض یاب فرمایا اور راہِ حق کے متلاشیوں کو راہِ فقر کی کلید ’’سلطان الاذکار ھُو اور تصور اسم اللہ ذات‘‘ عطا فرما کر عشقِ حقیقی کے سفر پر گامزن فرمایا۔
دعا ہے کہ اس تبلیغی دورہ میں حضور مرشد کریم کے ہمراہ سفر کرنے والوں اور اس تبلیغی دورہ کے دوران فیض یاب ہونے والے خواتین و حضرات کو راہِ حق پر استقامت عطا فرمائے اور انہیں قربِ حق میں مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں