رپورٹ–Report

Spread the love

Rate this post

تحریکی خبریں

عید ملن تقریب..مورخہ 16 جون 2018 بروز ہفتہ

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے حسبِ روایت عید الفطر بمطابق یکم شوال المکرم، 16جون 2018 بروز ہفتہ ، طالبانِ مولیٰ کے ساتھ منائی۔ آپ مدظلہ الاقدس رات 8بجے خانقاہ سلسلہ سروری قادری ، تحریک دعوتِ فقرکے مرکزی دفتر سلطان الفقر ہاؤس 4-5/A ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن لاہور میں تشریف فرما ہوئے اور عید ملن تقریب کی صدارت فرمائی۔

خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں پاکستان بھر سے آئے ملاقات کے خواہشمند مریدین اور طالبانِ مولیٰ نہایت ادب و احترام کے ساتھ آپ مدظلہ الاقدس کے استقبال کے لیے قطار در قطار کھڑے تھے۔
تحریک دعوتِ فقر کے منتظمِ اعلیٰ جناب ملک محمد نعیم عباس سروری قادری صاحب نے پھولوں کا خوبصورت گلدستہ آپ مدظلہ الاقدس کی خدمت میں پیش کرکے استقبال کیا۔
محمد ساجد سروری قادری نے یَاھُو یَاھُو کا ورد کیا۔ حاضرینِ محفل نے بھی ساتھ ساتھ ورد کیا اورتمام محفل یَاھُو یَاھُو کی صدا سے گونج اُٹھی۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے معمول کے مطابق چھوٹے بڑے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداًمعانقہ فرمایا اور طالبانِ مولیٰ کی عید کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔
منتظمِ اعلیٰ جناب ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے عید ملن تقریب کی اس محفل کی نقابت کے فرائض انجام دیے۔
حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے باقاعدہ محفل کا آغاز کیا۔
عطاالوہاب سروری قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں سرورِ کائنات، ہادیٔ برحق، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا ہدیہ پیش کیا
سرکارؐ ایتھے آئے نے
عاشق وی سب بلائے نے
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے بعد محمد رمضان سروری قادری نے منقبت در شان سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس
آساں تے اُمیداں والا چَن چڑھ آیا اے
پیش کرکے حاضرینِ محفل کے دل جیت لیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
منقبت کے بعدمفتی محمد فاروق ضیا سروری قادری صاحب نے دعائے خیر کروائی۔
بہت سے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت کرکے اسمِ اللہ ذات کے ذکر و تصور کی لازوال دولت حاصل کی۔
اختتامِ محفل پر شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
سلطان الفقر ہاؤس میں مائی صاحبہ کی زیرِ صدارت خواتین کی محفل کا انعقاد ہوا جہاں خواتین نے بھی حمد و نعت اور منقبت در شان سلطان العاشقین کا خوب ذوق شوق سے اہتمام کیا۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں