Alif-mahnama-sultanulfaqr-magazine

alif | الف


Rate this post

الف

Alif

مدحت سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ

یاغوث معظم نورِ ہُدی مختار نبی مختار خدا
سلطان دو عالم قطب اعلیٰ حیراں ز جلالت ارض و سما

ترجمہ: اے غوثِ معظم آپ نور ہدایت ہیں اور اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی طرف سے مختار ہیں۔ آپ شاہ ِدو جہاں اور قطبِ اعلیٰ ہیں اور آپ کی رفعتِ شان دیکھ کر زمین وآسماں متحیر ہیں۔

در صدق ہمہ صدیقؓ و شی در عدل عدالت چوں عمریؓ
اے کان حیا عثمانؓ منشی مانند علیؓ با جود و سخا

ترجمہ: صدق میں آپ مانند صدیق اکبرؓ ہیں اور عدل میں عمر فاروقِ اعظمؓ کی مثل، آپ عثمان ذوالنورینؓ کی طرح کانِ حیا ہیں اور آپ کی جو دو سخاوت شیرِ خدا علی مرتضیؓ کی طرح ہے۔

دَر بزمِ نبیؐ عالی شانی، ستارِ عیوب مریدانی
در ملک ولایت سلطانی اے منبع فضل و جود و سخا

ترجمہ: سرور ِکونین آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بزمِ اقدس میں آپ کی شان بلند ہے۔ آپ اپنے مریدوں کے عیوب ڈھانپتے ہیں۔ آپؓ اقلیم ِولایت کے فرمانروا اور فضل و سخاوت کا منبع ہیں۔

چوں پائے نبیؐ شد تاجِ سرت تاج ہمہ عالم شد قدمت
اقطاب جہاں درپیش درت افتادہ چو پیش شاہ گدا

ترجمہ: جب رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا قدمِ مبارک آپ کے سر اقدس کا تاج ہے تو آپ کا قدم مبارک تمام جہان کے سر کا تاج ہے۔ تمام عالم کے اقطاب آپ کے در پر اس طرح پڑے ہیں جس طرح بادشاہ کے سامنے گدا۔

گر داد مسیحؑ بہ مردہ رواں دادی تو بدین محمدؐ جاں
ہمہ عالم محی الدین گویاں بر حسن و جمالت گشتہ فدا

ترجمہ: اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے مردہ کو زندہ کیا تو آپؓ نے جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے دین ِمضمحل میں جان ڈال دی ہے۔ تمام دنیا آپ کو ’دین کو زندہ کرنے والا‘ کہہ رہی ہے اور آپؓ کے حسن و جمال پر فدا ہے۔

شاعر: حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیریؒ

 

اپنا تبصرہ بھیجیں