تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news

Spread the love

Rate this post

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ

Mehfil  Milad-e-Mustafa (saw) Basilsila  Jashan-e-Eid Milad un Nabi (saw)

منعقدہ:12 ربیع الاوّل 1443ھ بمطابق 19 اکتوبر 2021ء بروز منگل
بمقام:مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف
زیر ِاہتمام: تحریک دعوتِ فقر (پاکستان)

رپورٹ: احسن علی سروری قادری
تصاویر: محمد احسان سروری قادری، عظیم یونس سروری قادری

سلسلہ سروری قادری کے امام، مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی زیرِصدارت اور تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاوّل (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) 1443ھ بمطابق 19 اکتوبر 2021ء بروز منگل مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین (رنگیلپور شریف) میں عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِعید میلاد النبیؐ Mehfil Milad e Mustafa Basilsila Jashan-e-Eid Milad un Nabi (saw) کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کی تیاریاں

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِعید میلاد النبیؐ (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) تحریک دعوتِ فقر کے تحت ہر سال 12 ربیع الاوّل کے بابرکت روز جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ سلسلہ سروری قادری کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) آقائے دو جہان سرورِ کونین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے عشق کی بدولت محفل میلادِ مصطفیؐ کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ محفل (Mehfil) کے انعقاد کی تیاریوں کا آغاز مجلس ِخلفا اور انتظامیہ کمیٹی نے ایک مہینہ قبل ہی شروع کر دیا اور مختلف پہلوؤں پر سوچ بچار اور پلاننگ تیار کی جانے لگی۔

ملک گیر دورے

محفل (Mehfil) میں شرکت کی دعوت دینے کی خاطر خصوصی کیلنڈر پرنٹ کروائے گئے اور مجلس ِخلفا اور انتظامیہ کمیٹی نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے ڈسکہ، جنڈو ساہی، مگھوکماں اور اس کے گردو نواح میں مقیم حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے مریدین کو دعوت دی۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، سرائے عالمگیر اور گرد و نواح کے دیہاتوں کے دورے کیے۔ تحریک دعوتِ فقر کے نائب صدر فیضان یٰسین سروری قادری نے پاکپتن، وہاڑی، چشتیاں، ہارون آباد، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، خانپور، رحیم یار خان، صادق آباد، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ اور پتوکی کا دورہ کیا۔ تحریک دعوتِ فقر کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے جڑانوالہ، فیصل آباد، ننکانہ اور ان کے گردو نواح کے کثیر دیہاتوں کا دورہ کیا۔ تمام دورہ کرنے والے ممبران نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس  (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman)کے دست ِاقدس سے خصوصی طور پر جاری کردہ اور دستخط شدہ دعوت نامے ان مریدین کو پیش کیے جس میں ان سب کو مع اہل و عیال محفل میلادِ مصطفی (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گی۔ دیگر ممبران مجلس ِخلفا اور ممبران انتظامیہ کمیٹی محفل کے انتظامات کے سلسلے میں لاہور میں ہی تیاریوں میں مشغول تھے۔

مجلس ِشوریٰ اور جنرل کونسل کے اجلاس

محفل (Mehfil) کی تیاریوں کے حوالے سے تحریک دعوتِ فقر کی مجلس ِشوریٰ اور جنرل کونسل نے بھی اجلاس کا انعقاد کیا۔ مجلس ِ شوریٰ کا اجلاس 5 اکتوبر بروز منگل خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں صدر تحریک دعوتِ فقر عبدالرحمن محبوب سروری قادری کی صدارت میں اور جنرل کونسل کا اجلاس 9 اکتوبر بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین میں صدر جنرل کونسل عثمان صادق سروری قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تمام ممبران نے جوش و جذبے اور عقیدت سے سرشار ہو کر اپنی قیمتی آرا پیش کیں جن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔ 

جنرل کونسل کا اجلاس چونکہ خانقاہ سلطان العاشقین میں ہفتہ کے روز منعقد ہوا تھا اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) بھی اس روز خانقاہ میں موجود تھے اس موقع پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے جنرل کونسل کے ممبران سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہیں محفل میں شرکت کی برکات سے آگاہ کیا اور محفل میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تیاریاں

سلطان الفقر پبلیکیشنز نے محفل میلادِ مصطفیؐ (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) کے لیے خصوصی تیاریوں کا بروقت آغاز کر دیا۔میلادِ مصطفیؐ کے بابرکت موقع پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف مبارکہ ’’حقیقت عید میلاد النبی‘‘ کا انگریزی ترجمہ Celebration of Mawlid Al-Nabi کے نام سے شائع کیا گیا۔ ترجمہ کی سعادت محترمہ یاسمین خورشید سروری قادری نے حاصل کی۔ سلطان الفقر پبلیکشنز نے خصوصی طور پر مگ بھی تیار کروائے جن کے ایک طرف تحریک دعوتِ فقر کا جھنڈا اور دوسری طرف سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ویب سائٹ کا لنک اور لوگو پرنٹ کیے گئے۔ تین مختلف طرح کے بال پوائنٹ بھی تیار کروائے گئے۔ ایک بال پوائنٹ پر سلطان الفقر پبلیکشنز کی ویب سائٹ اور رابطہ نمبر، دوسرے بال پوائنٹ پر سلطان العاشقین ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کے لنکس اور تیسرے بال پوائنٹ پر تحریک دعوتِ فقر کی ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کے لنکس دئیے گئے۔اس کے علاوہ چار طرح کے کی چین (Key Chain)بھی خصوصی طور پر تیار کیے گئے۔ ایک پر خانقاہ سلطان العاشقین کا ایڈریس، دوسرے پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کا لوگو اور ویب سائٹ، تیسرے پر سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کا لوگو اور ویب ٹی وی لنکس اور چوتھے پر شعبہ اطلاعات و نشریات کا لوگو اور تحریک دعوتِ فقر ٹی وی کا لنک دیا گیا۔عید میلاد النبیؐ کی خوشی میں تمام کتب پر 25 فیصد کی خصوصی رعایت بھی رکھی گئی۔

لنگر کی تیاری

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی جانب سے تمام محافل میں شاندار لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ محفل میلادِ مصطفیؐ (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) پر بھی شرکائے محفل  (Mehfil)کے لیے مٹن قورمہ تیار کرنا تھا اس سلسلے میں سینکڑوں بکروں کی خریداری محفل سے چند روز قبل ہی کر لی گئی۔ محفل سے ایک روز قبل بکروں کو ذبح کرنے اور گوشت بنانے کے لیے قصاب اپنی ٹیم کے ہمراہ خانقاہ سلطان العاشقین پہنچ گئے۔ دوسری جانب لنگر پکوائی کی ٹیم بھی لنگر پکانے کے لیے اپنی تیاریوں میں مصروف تھی۔ انہوں نے بھی چند روز قبل ہی تمام مصالحہ جات خرید کر خانقاہ سلطان العاشقین پہنچا دئیے جہاں پر لنگر پکایا جانا تھا۔ محفل کے روز علی الصبح ہی لنگر پکوائی ٹیم نے دیگیں پکانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

پنڈال کی تیاری

محفل  (Mehfil) کے لیے شاندار پنڈال کی تیاری کے لیے مختلف کیٹرنگ سروسز والوں سے رابطے کیے گئے اور ان میں سے بہترین کیٹرنگ سروس کا انتخاب کیا گیا۔ پنڈال کی تیاری کا سلسلہ بھی ایک روز قبل شروع ہو گیا۔ کیٹرنگ کا سامان سوموار کے روز ہی صبح سویرے پہنچ گیا اور انہوں نے وسیع و عریض پنڈال تیار کرنا شروع کر دیا جس میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ انتظام کیا گیا تھا۔ ایک وسیع و عریض سٹیج کو درمیان میں نصب کیا گیا تاکہ مسند ِصدارت پر جلوہ فرما سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا دیدار مرد و خواتین کی جانب سے کیا جا سکے۔ پنڈال کو اور سٹیج کو خصوصی طور پر پھولوں سے سجایا گیا۔ جبکہ استقبال کے لیے داخلی دروازے کو بھی خاص طور پر پھولوں سے مزین کیا گیا۔ مرد و خواتین کی جانب ایک ایک ایس ایم ڈی (SMD) سکرین نصب کی گئی تاکہ تمام شرکائے محفل سٹیج کو واضح طور پر دیکھ سکیں۔تمام پنڈال میں اور بالخصوص سٹیج پرلائٹس کا خاص اہتمام کیا گیا۔ گرمی کے پیش ِنظر پورے پنڈال میں بڑے بڑے چلر اے سی خاص طور پر منگوائے گئے اور پنکھے بھی لگائے گئے تاکہ گرمی کا احساس نہ ہو۔ 

اصطبل کی تیاری

پنڈال کے باہر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے گھوڑوں کے لیے خاص طور پر ایک اصطبل تیار کیا گیا جہاں محفل میلادِ مصطفیؐ  (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) کے روز تمام گھوڑوں کو شاندار طریقے سے سجا کر باندھا گیا۔ تمام حاضرین نے نہایت دلچسپی کے ساتھ گھوڑوں کا دیدار کیا۔

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن(Sultan-ul-faqr Production)

شعبہ ڈیجیٹل پروڈکشن نے جشن ِعید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے یکم ربیع الاوّل سے 11 ربیع الاوّل تک بہترین نعتیں اور کلامِ اقبال کی ویڈیوز تیار کیں جنہیں یو ٹیوب، ڈیلی موشن، فیس بک ، انسٹاگرام اور تحریک کے ویب ٹی ویز پر اپلوڈ کیا گیا۔ شارٹ ویڈیو ونگ نے ٹک ٹاک، لائیکی،  سنیک ویڈیوز اور یوٹیوب شارٹس جیسے سوشل فورمز کے لئے خوبصورت نعتیں اور محفل (Mehfil) میں شرکت کے لئے بہترین اور دلکش انداز میں شارٹ ویڈیوز تیار کیں جنہیں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔اس کے علاوہ محفل (Mehfil) میلادِ مصطفیؐ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر لائیو کرنے کی ذمہ داری بھی سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن نے بخوبی سرانجام دی۔

سوشل میڈیا  (Social Media)

تحریک دعوتِ فقر کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے یکم ربیع الاوّل سے لے کر 11 ربیع الاوّل تک حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سیرتِ مطہرہ کے روشن پہلوؤں پر خوبصورت پوسٹس بنائیں اور عوام الناس کو سیرتِ نبوی اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ورثہ فقر سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے پنڈال میں اپنا سٹال بھی لگایا اور شرکائے محفل کو سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی کرنے کی ترغیب دلائی۔

محفل کا آغاز

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی پنڈال میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ حاضرین آپ مدظلہ الاقدس کے استقبال کے لیے پھولوں کی پتیاں لیے اور تحریک دعوتِ فقر کے جھنڈے تھامے کھڑے تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس کی گاڑی کے آگے گھوڑے نے رقص کیا جبکہ مریدین اور عقیدتمندوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ محفل انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ محفل (Mehfil) میں موجود سینکڑوں خواتین بھی باپردہ طریقے سے محفل کے تمام مناظر دیکھ سکیں۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے مسند ِ صدارت سنبھالنے سے قبل ’’سرکار کی آمد، دلدار کی آمد‘‘ کا نعرہ لگایا اور تمام شرکائے محفل نے مرحبا کی بلند آواز میں نعرے کا جواب دیا۔ 

منتظم ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔ تلاوتِ قرآنِ مجید سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کی سعادت حمزہ ادریس سروری قادری نے حاصل کی۔تلاوت کے بعد عطا الوھاب سروری قادری اور محسن رضا سروری قادری نے نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے نذرانے پیش کیے۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے آقائے دو جہاں حضر ت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی وجۂ فضیلت یعنی فقر ِمحمدی کے موضوع پر جامع بیان حاضرین کے گوش گزار کیا۔ بیان کے بعد نصیر احمد سروری قادری نے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے جشن ِ عید میلاد النبی ؐ کے بابرکت موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب Celebration of Mawlid Al-Nabi کا تعارف کروایا۔ انہوں نے بتا یا کہ یہ کتاب سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیف ِ لطیف حقیقت عید میلاد النبیؐ کا انگریزی ترجمہ ہے۔ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے تحت خصوصی طور پر تیار کیے جانے والے مگ، بال پوائنٹ،بیج، کی چین اور پوسٹرز کے متعلق آگاہ کیا۔

حسب ِ روایت 12ربیع الاوّل (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) کے پرمسرت موقع پر بھی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے راہِ فقر میں استقامت و ثابت قدمی سے چلنے والے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو اسم ِ محمد ؐ عطا کیا۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے ختم شریف پڑھا اور جامع دعائے خیر کروائی جس کے بعد آقائے دو جہاں کی بارگاہِ ناز میں درود و سلام کا ہدیہ پیش کیا گیا۔ نمازِ ظہر کی باجماعت ادائیگی کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداً حاضرین ِمحفل سے ملاقات فرمائی۔ شعبہ لنگر کی جانب سے تیار کردہ شاندار لنگر سے حاضرین ِمحفل کی تواضع کی گئی۔ محفل (Mehfil) کے اختتام پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت ہو کر ذکر ِ یاھُو اور تصوراسم ِ اللہ ذات کی نعمت حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے بیرونِ ممالک مقیم مریدین و عقیدتمندوں کے لئے محفل میلادِ مصطفی بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) کے دلکش مناظر فیس بک اور انسٹاگرام پر براہِ راست نشر کئے گئے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ اور تمام شعبہ جات کو عظیم الشان محفل میلادِ مصطفی بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ (Mawlid Al Nabi| 12 Rabi ul Awal) کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

محفل نورِ مصطفیؐ
Mehfil Noor e Mustafa

منعقدہ: 3 اکتوبر 2021ء بروز اتوار

بمقام: مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین

رپورٹ: احسن علی سروری قادری

مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین میں ہر اتوار کو نمازِ ظہر کے بعد محفل نورِ مصطفیؐ (Mehfil Noor-e-Mustafa (SAW) At Masjid e Zahra & Khanqah Sultan ul Ashiqeen) منعقد کی جاتی ہے جس کی صدارت امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) فرماتے ہیں۔ 

آپ مدظلہ الاقدس 2 اکتوبر بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے گھوڑوں کے اصطبل کا دورہ فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سنت ِنبوی اور سنت ِمرشد کی اتباع میں گھوڑے رکھے ہوئے ہیں جن کے نام شہباز، کبوترا، چن، شیر دل، نگینہ اور اطلس ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام گھوڑوں کو پیار کیا اور ان کی خدمت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری فرمائیں۔

3 اکتوبر2021ء بروز اتوار مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین  (Masjid e Zahra & Khanqah Sultan ul Ashiqeen)بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ  لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ Mehfil Noor e Mustafa کا شاندار انعقاد ہوا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام، لائیکی اور سنیک ویڈیو پر بھی لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ 

نعروں کی گونج میں آپ مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسند پر جلوہ افروز ہوتے ہی محفل کا آغاز ہوا۔ طالبانِ مولیٰ دیدارِ مرشد سے اپنی نگاہوں کی پیاس بجھانے لگے اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین اپنی نگاہِ کامل سے طالبانِ مولیٰ کی ارواح کو سیراب فرمانے لگے۔

محفل (Mehfil) میں نقابت کے فرائض سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے سرانجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حافظ محمد یوسف صاحب نے حاصل کی۔ سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے محسن رضا سلطانی کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی تاکہ وہ بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کریں۔ 

طالبانِ مولیٰ کی ظاہری و باطنی تربیت میں خانقاہ کا کردار بہت ہی اہم ہے۔ نہ صرف حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے خانقاہ کی بنیاد رکھی بلکہ تمام فقرا اور صوفیا نے بھی اتباعِ سنت ِرسولؐ میں خانقاہیں قائم کیں جہاں طالبانِ مولیٰ کے نفوس کا تزکیہ کیا جاتا اور وہ اللہ کی معرفت و قرب حاصل کرتے۔ خانقاہ کی فضیلت و اہمیت اور خانقاہ کے آداب بیان کرنے کے لیے سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی۔ پروفیسر سلطان حافظ حمادالرحمن صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں خانقاہ کی اہمیت اور آداب پر روشنی ڈالی۔ آخر میں پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے دعائے خیر کروائی اور محفل مبارک میں شریک تمام حاضرین کے جان و مال اور رزق و کاروبار میں برکت، مشکلات اور تکالیف سے نجات اور تمام جائز خواہشات کی تکمیل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ 

دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین ِمحفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرین ِمحفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر پاک سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسم اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔

مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا۔ 
(Mehfil Noor-e-Mustafa (SAW) At Masjid e Zahra & Khanqah Sultan ul Ashiqeen)

محفل نورِ مصطفیؐ

منعقدہ: 10 اکتوبر 2021ء بروز اتوار

بمقام: مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین

امام سلسلہ سروری قادری اور بانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) 9 اکتوبر بروز ہفتہ اپنی رہائش گاہ سے مسجد زہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین کی طرف روانہ ہوئے۔ سب سے پہلے آپ مدظلہ الاقدس نے گھوڑوں کے اصطبل کا معائنہ کیا اور گھوڑوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے گفتگو کی۔آپ مدظلہ الاقدس نے مسجد ِزہراؓ کا بھی خصوصی دورہ فرمایا اور وہاں تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

10 اکتوبر2021ء بروز اتوار مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیر ِصدارت شاندار محفل نورِ مصطفیؐ  Mehfil Noor e Mustafa کا انعقاد ہوا۔ 

طالبانِ مولیٰ علی الصبح ہی پنڈال کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔ نمازِ ظہر سے قبل طالبانِ مولیٰ خواتین و حضرات اور عقیدتمندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سب حاضرین سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دیدار کے مشتاق پنڈال میں منتظر تھے۔ پنڈال میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی گئی جس کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس مسند ِصدارت پر جلوہ افروز ہوئے۔ 

محفل (Mehfil) میں نقابت کے فرائض صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے سرانجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حافظ محمد یوسف سروری قادری نے حاصل کی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے عطا الوھاب سروری قادری کو بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی دعوت دی۔ نعت کے بعد محمد رضوان سروری قادری نے مقصد ِحیات پر بہت ہی پُرجوش انداز میں بیان کیا۔ آخر میں احسن علی سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔ دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین ِمحفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور تمام حاضرین کو محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِعید میلاد النبیؐ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ 

حاضرین ِمحفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر پاک سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسم اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔

مرد حضرات کو بیعت فرمانے کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرما کر ذکر و تصور اسم اللہ ذات عطا فرمایا۔ 

اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر بھی لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ آن لائن محفل میں شریک ہونے والوں میں بیرون ممالک کے عقیدتمند بھی شامل ہیں۔

(Mehfil Noor-e-Mustafa (SAW) At Masjid e Zahra & Khanqah Sultan ul Ashiqeen)  

تحریک دعوتِ فقر نیوز کے علاقائی بیورو چیف اور نیوز رپورٹرز

تحریک دعوتِ فقر نیوز نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں درج ذیل ممبران بطور بیور و چیف اور نیوز رپورٹر مقرر کیے ہیں:

ہارون آباد

اسلام آباد/ راولپنڈی

مظہر حسین
انیب یونس
سلمان ثاقب

بیور و چیف
نیوز رپورٹر
نیوز رپورٹر

محمد عظیم
رفاقت حسین
سانول

بیورو چیف
نیوز رپورٹر (اسلام آباد)
نیوز رپورٹر (راولپنڈی)

جہلم

سرائے عالمگیر ضلع گجرات

محمد ظفر اقبال
حمزہ ادریس

بیور و چیف
نیوز رپورٹر

یاسر عمران
محمد عاطف

بیورو چیف
نیوز رپورٹر

پنڈی گھیب ضلع اٹک

صادق آباد

مبشر الحسن
کامران مقصود

بیور و چیف
نیوز رپورٹر

ڈاکٹر شکیل احمد
مشیر احمد

بیورو چیف
نیوز رپورٹر

بچیانہ منڈی ضلع فیصل آباد

پاکپتن

قدیر اقبال
محمد فیصل

بیور و چیف
نیوز رپورٹر

غلام حیدر
مبارک علی

بیورو چیف
نیوز رپورٹر

گبہ فاضل ضلع اوکاڑہ

پتوکی ضلع قصور

آصف محمود
محمد زمان سرور

بیور و چیف
نیوز رپورٹر

تنویر احمد
اللہ رکھا

بیورو چیف
نیوز رپورٹر


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں