تحریک دعوتِ فقر نیوز (Tehreek Dawat e Faqr News)
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓکا
دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔21جنوری 2023
تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والی عظیم الشان مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کاہفتہ وار جائزہ لینے کے لیے بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس21جنوری 2023ء بروزہفتہ مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورتشریف فرما ہوئے۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلسِ خلفا بھی موجود تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس پہلے اصطبل اور ڈیری فارم پر تشریف لے گئے اور سلطان العاشقین ہارسز اور دیگر جانوروں کی صحت اور خوراک کے متعلق دریافت فرمایا۔ اصطبل اور ڈیری فارم کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے زیر تعمیر مسجدِ زہراؓ کی جانب قدم رنجہ فرمائے۔ مسجدِزہراؓ آمد پر آپ مدظلہ الاقدس کا خوب گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے کنسٹرکشن کمیٹی کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور کنسٹرکشن کمیٹی کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مریدین سے ملاقات۔ 22جنوری2023
بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے 22جنوری2023ء بروزاتوار مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں مریدین و عقیدتمندوں کو خصوصی ملاقا ت کا شرف بخشا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلسِ خلفا بھی اس روحانی محفل میں شریک تھے۔
نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مسندِ صدارت سنبھالی۔ مریدین و عقیدتمندوں نے فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے’’ابیاتِ باھوؒ‘‘ کی شرح فرمائی اور اپنے منفرد اور انتہائی خوبصورت انداز میں آسان فہم الفاظ میں پیچیدہ نکات لمحہ بھر میں سمجھا دیے۔ حاضرینِ محفل نے اپنے مرشد کامل اکمل کی روحانی صحبت سے اپنے قلوب کوخوب روشن کیا۔شرح ابیاتِ باھوؒ کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ اختتامی دعا کے بعد حاضرین کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئی۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر تصور اسمِ اللہ ذات، سلطان الاذکار ھوُ اور مشق مرقوم وجودیہ کی دولت سے مالا مال فرمایا۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓکا
دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔28جنوری 2023
بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے 28جنوری 2023ء بروزہفتہ مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں واقع زیر تعمیر مسجدِ زہراؓ کا دورہ فرمایا۔حسبِ معمول آپ مدظلہ الاقدس پہلے اصطبل اور ڈیری فارم تشریف لے گئے جہاں آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان العاشقین گھوڑوں کا معائنہ کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے گھوڑوں کی صحت سے متعلق خصوصی ہدایات جاری فرمائیں۔
اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اور دیگر خلفاکے ہمراہ تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والی عظیم الشان مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کاہفتہ وار جائزہ لینے کے لیے مسجدِ زہراؓ تشریف لے گئے۔ زیر تعمیر مسجدِ زہراؓ کے صحن میں پختہ اور پائیدار فرش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور کنسٹرکشن کمیٹی کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔
بزمِ سلطان العاشقین ۔29جنوری2023
بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے 29جنوری2023ء کو اتوارکے روز خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں طالبانِ مولیٰ کو اپنی پاکیزہ صحبت سے مستفید ہونے کا موقع عطا فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس ہر ہفتہ اور اتوار کے روز خانقاہ سلطان العاشقین میں متلاشیانِ حق کے قلوب کو اپنی روحانی صحبت سے منور فرماتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا سمیت ملک بھر سے سینکڑوں مرد و خواتین آپ مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے ابیاتِ باھوؒ کی شرح کے علاوہ حاضرینِ محفل سے غیر رسمی گفتگو بھی فرمائی۔ اس نشست میں آپ مدظلہ الاقدس نے خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرین کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئی۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر تصور اسمِ اللہ ذات، سلطان الاذکار ھوُ اور مشق مرقومِ وجودیہ کی دولت سے مالا مال فرمایا۔
خانقاہ سلطان العاشقین میں یومِ ولادت حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی تقریب
5فروری 2023بمطابق 13رجب المرجب 1444ھ خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام تقریب بسلسلہ یومِ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا انعقاد ہوا۔اس تقریب کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اور دیگر خلفا بھی موجود تھے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ امیر العارفین، امیر المتقین اور بابِ فقر ہیں۔ آپؓ کی شانِ اقدس کو اجاگر کرنے کے لیے منقبت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت کے تمام پہلو مثالی اور سیرتِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے آئینہ دار تھے۔ کبھی بھی آپؓ کی زبان کفر و شرک کے کلمات سے آلودہ نہ ہوئی اور نہ ہی آپؓ کی پیشانی غیر اللہ کے سامنے جھکی۔ دورِ جہالت میں بھی آپؓ کا دامن گناہوں اور آلودگیوں سے پاک رہا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اللہ پاک کے سچے طالبوں کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کی۔تقریب میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جن کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ کتاب میلہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی بھرپور شرکت
سلطان الفقر پبلیکیشنزنے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کردہ کتاب میلہ میں بھرپورشرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کا خصوصی دورہ کیا اور بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی فقرِمحمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ترویج اور اشاعت کے لیے گرانقدر خدمات پر آپ مدظلہ الاقدس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعات کو بے حد پسند کیا اور ادارہ کی حوصلہ افزائی کی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو اعزازی طور پر ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا شمارہ دیا گیا۔
کتاب میلہ 6فروری 2023ء سے 9فروری 2023ء تک جاری رہا۔
تقرری
تحریک دعوتِ فقر کے آرٹیکل 31(2)کے تحت پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری مجلسِ خلفا کے نئے امین مقرر ہوئے ہیں۔ دستور کے مطابق چھ ماہ بعد مجلسِ خلفا میں سے نیا امین مقرر کیا جائے گا۔
پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں سجا سلطان الفقر پبلیکیشنز کابک سٹال
10فروری 2023ء تا 12فروری 2023ء الحمرا آرٹ کونسل میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ لٹریچر فیسٹیول میں نیشنل بک فئیر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں سلطان الفقر پبلیکیشنز نے بھرپور شرکت کی۔ یہ خوبصورت فیسٹیول الحمرا آرٹ کونسل مال روڈ لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنزکی جانب سے تمام کتب پر 50فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا جس کی بدولت سلطان الفقر پبلیکیشنزکی کتب شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی فقر و تصوف پر مبنی مایہ ناز کتب میں علمی، ادبی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عوام الناس کی بھی خصوصی دلچسپی رہی۔ سلطان العاشقین کی شہرۂ آفاق تصنیفِ مبارکہ شمس الفقرا اور اس کے انگریزی ترجمہSufism – The Soul of Islam کے علاوہ مجتبیٰ آخر زمانی اور ابیاتِ باھُو کامل کو خاص پذیرائی حاصل ہوئی۔ ادارہ کی جانب سے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پر مبنی کتاب ’’سلطان العاشقین‘‘کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا۔
خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقدہ مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل کے اجلاس
4فروری 2023ء بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاسوں کی صدارت منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے کی۔
مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کایک نکاتی ایجنڈا محفل میلادِ مصطفی بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کی تیاریوں اور انتظامات کی منصوبہ بندی کرنا تھا جبکہ جنرل کونسل کے ایجنڈا میں محفل میلادِ مصطفیؐ کی تیاریوں اور انتظامات کے علاوہ نئے ممبران کی بطور ممبر جنرل کونسل حلف برداری بھی شامل تھا۔
شرکائے اجلاس نے ہر پہلو کو مدِنظر رکھتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی اور اپنی قیمتی آرا قلمبند کیں۔اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر ہوئی۔
تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کی اہم سرگرمیاں
(نمائندہ خصوصی شعبہ دعوت و تبلیغ) 28جنوری 2023بروز ہفتہ ممبران شعبہ دعوت و تبلیغ کے خلیفہ نگران سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی قیادت میں خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں اجلاس ہواجس میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ شعبہ کی مزید بہتری کے لیے ہفتہ وار پلان بنایا گیا۔ اجلاس میں خانقاہ سلطان العاشقین اور خانقاہ سروری قادری میں روزانہ کی بنیاد پر درس کا اہتمام، مریدین سے باقاعدگی کے ساتھ رابطے اورنئے ممبران کی ٹریننگ جیسے امور کو زیر بحث لایا گیا۔
29 جنوری 2023 بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں خلیفہ انچارج سوشل میڈیا ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب کی سربراہی میں سوشل میڈیا انچارجز کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا۔
(نمائندہ خصوصی خانقاہ سلطان العاشقین) 30 جنوری 2023ء بروز سوموار انچارج خانقاہ فیضان یاسین سروری قادری کی صدارت میں خانقاہ نشینوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام خانقاہ نشینوں کو اپنی اپنی ڈیوٹیاں شوق و لگن اور عشق سے کرنے کی ہدایت کی۔ تمام خانقاہ نشینوں کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے فرمان مبارک سے بھی آگاہ کیا گیا کہ تمام شعبہ جات کی ہفتہ وار رپورٹس سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خود چیک فرمائیں گے اسی کے پیش ِنظر تمام خانقاہ نشینوں کو ہدایت کی گئی کہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد انچارج کو نوٹ کروائیں۔
سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور جنرل سیکرٹری کا میاں چنوں کا دعوتی دورہ
بانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے خلیفہ سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے 7 فروری 2023ء بروز منگل دفتر تحریک دعوتِ فقر میاں چنوں کا دورہ کیا۔ اس دورہ کا مقصد مریدین اور عوام الناس کو 19 مارچ 2023 ء بروز اتوار منعقد ہونے والی محفل میلادِمصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ میں شرکت کی دعوت دینا تھا۔ سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے سرپرست تحریک دعوتِ فقر میاں چنوں محمد بابر سروری قادری کے ہمراہ مقامی ساتھیوں اور افراد کو عظیم الشان محفل میں شرکت کی دعوت دی۔ اس کے ساتھ ساتھ مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا پیغام سب تک پہنچایا کہ اس محفل میں شرکت ہر مرید پر فرض ہے اور اس میں شرکت کرنے سے دلی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی تقسیم کیے۔ بعد نماز عشا L-15/115 رانا آصف سروری قادری کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا۔
شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں
(نمائندہ خصوصی شعبہ دعوت و تبلیغ) 09فروری 2023ء نگران شعبہ دعوت و تبلیغ سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور انتظامیہ انچارج ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے پنجاب یونیورسٹی لاہورکے ہاسٹل میں محمد اعجاز سروری قادری کی دعوت پر طلبا کو اسمِ اعظم حاصل کرنے کی دعوت دی۔ طلبا کو مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے متعارف کروایااورراہِ فقر اختیار کرنے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ طلبا میں ماہنامہ سلطان الفقر کے شمارے بھی تقسیم کیے گئے۔
شعبہ دعوت و تبلیغ کی ٹیم نے مولانا یاسر یٰسین سروری قادری کی سربراہی میں روزانہ کی بنیاد پر دعوت و تبلیغ کے سلسلہ کو جاری رکھا کی تفصیل درج ذیل ہے:
یکم فروری 2023ء بروز بدھ لوہاراں والا کھوہ سے لے کر جندراکہ اور موہلنوال میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔
2 فروری 2023ء بروز جمعرات مولانا یاسر یاسین سروری قادری اور محمد ذوالفقار شاہ سروری قادری نے شاہ پور کانجراں اور پارک ویو سوسائٹی لاہورکے بازار میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔
6 فروری 2023ء بروزپیر، ممبران شعبہ دعوت و تبلیغ مولانا یاسر یاسین سروری قادری اور محمد ذوالفقار شاہ سروری قادری نے مین مارکیٹ مانگا منڈی ملتان روڈ لاہور میں عوام الناس کو اسمِ اعظم کی دعوت دی۔
7 فروری 2023ء بروز منگل مولانا یاسر یاسین سروری قادری اور محمد ذوالفقار شاہ سروری قادری نے مین بازار اور ہسپتال روڈ مانگا منڈی ملتان روڈ لاہور میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔
8 فروری 2023 ء بروز بدھ مولانا یاسر یاسین سروری قادری اور محمد ذوالفقار شاہ سروری قادری نے مین بازار مانگا منڈی ملتان روڈ لاہور، رائیونڈ روڈ، آمد آباد کالونی اور پیر کالونی میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔
9 فروری 2023 ء بروز جمعرات مولانا یاسر یاسین سروری قادری اور محمد ذوالفقار شاہ سروری قادری نے مین بازار مانگا منڈی، شامکے بھٹیاں اور اڈا باٹھ لاہور میں دکانوں اور بازاروں میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔
13، 14اور 15فروری2023ء کو داعی حضرات نے لاہور کے مشہور و معروف کاروباری مراکز اچھرہ بازار، شمع بازار اور قرطبہ چوک کا رُخ کیا۔ بازاروں اور دکانوں پر جاکر لوگوں کو مقصدِ حیات، معرفتِ الٰہی، مرشد کامل اکمل کی اہمیت اور خانقاہ سلطان العاشقین آنے کی دعوت دی۔