تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


5/5 - (2 votes)

تحریک دعوتِ فقر نیوز 
 Tehreek Dawat-e-Faqr News

منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقرکادورہ مسجدِ زہراؓ

منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور کنسٹرکشن کمیٹی کے انچارج سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے ممبران مجلسِ خلفا، انتظامیہ کمیٹی اور دیگر ممبران کے ہمراہ 8اکتوبر 2023 بروز اتوار زیرِ تعمیر مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورکا دورہ فرمایا۔ اس موقع پر سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری،پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ 

 سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے مسجد کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیااور کنسٹرکشن کمیٹی کو اپنی قیمتی آرا سے بھی نوازا۔اس کے علاوہ تحریک کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔

سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ایک اور کامیابی

تحریک دعوتِ فقر کے اہم ترین شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنزنے طالبانِ مولیٰ کے لیے خصوصی کاوش کے تحت بہترین تحفہ پیش کر دیا۔شعبہ کی جانب سے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِسرپرستی سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کی ایک اور نایاب تصنیفِ مبارکہ ’’محبت الاسرار‘‘ کااُردو اور انگلش ترجمہ شائع کر دیا گیا ہے۔

’’محبت الاسرار‘‘ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کی وہ تصنیفِ مبارکہ ہے جو ’’طرفتہ العین‘‘ کے نام سے بھی معروف ہے۔ اس کتاب میں حضرت سخی سلطان باھوؒ نے راہِ فقر کے انتہائی مقام ’’وحدت‘‘کے وہ اسرار بیان فرمائے ہیں جن تک رسائی نفس کے تزکیہ اور قلب کے تصفیہ سے ہوتی ہے جو فقیرِکامل کی صحبت، اس سے حاصل کیے گئے ذکرِپاس انفاس کی مشق اور حبِ دنیا سے نجات سے ہی ممکن ہے جس کے بعد عشقِ حقیقی کی وہ لازوال نعمت حاصل ہوتی ہے کہ طالب کے دل پر اسرارِ الٰہی طرفتہ العین (پلک جھپکنے)میں منکشف ہو جاتے ہیں اور وہ رازِ حقیقت سے آشنا ہو جاتا ہے۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز نے حسبِ روایت اس تصنیفِ مبارکہ کا فارسی سے بیک وقت اُردو اور انگلش ترجمہ شائع کیا ہے ۔یہ کتب بہترین کاغذ، معیاری پرنٹنگ اور پائیدار جلدجیسی خوبیوں کے ساتھ نہایت مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔بلاشبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی یہ کاوش طالبانِ مولیٰ کے لیے ایک منفرد اور نایاب تحفہ ہے۔

تحریک دعوتِ فقر کے دفاترکے تعمیراتی کاموں کی اپڈیٹ

 خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کے لیے دفاتر کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم کے مطابق خانقاہ سلطان العاشقین میں شعبہ جات کے دفاتر کاجلد از جلدآغاز کر دیا جائے گااسی امر کے پیشِ نظر دفاتر کے لیے عمارت کا تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔ 
تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق دفاترکی عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ عمارت میں الیکٹریسٹی (برقیات) کا کام مکمل ہو چکا ہے تاہم برقی تنصیبات ابھی نصب ہونا باقی ہیں جن میں لائٹس، پنکھے، اے سی، کمپیوٹر اور حفاظتی آلات شامل ہیں۔ دیوارں پر پلستر کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔دیواروں کے پلستر کے بعد فرش کا کام شروع ہونے کو ہے۔ فرش بچھانے کے بعد جو کام ابھی ہونا باقی ہیں ان میں کھڑکیاں، دروازے، ورک اسٹیشن، سٹوڈیو اور سٹور روم شامل ہیں۔

تحریک دعوتِ فقر گلی گلی شہر شہر

تحریک دعوتِ فقر احمدال کی جانب سے10اکتوبر2023کو محفل میلادِ مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا۔ علاقائی تحریک کے ممبران نے بڑھ چڑھ کا اس سرگرمی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر کا سٹال بھی لگایا گیا تھا۔ اہلِ علاقہ و اہلِ محلہ نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور بہت سی کتب خرید فرمائیں۔ اس سرگرمی کے انتظامی امور سنبھالنے والے ممبران میں کامران سروری قادری، قمر سروری قادری اور سہیل سروری قادری شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں