تحریکی خبریں–Tehreeki Khabrain

Spread the love

Rate this post

تحریکی خبریں

سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعات

رمضان المبارک کے مہینے میں سلطان الفقر پبلیکیشنز (لاہور) نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی دو کتب ’’امیر الکونین‘‘ اور ’’محکم الفقرا‘‘ کا انگریزی ترجمہ شائع کیا جس میں ترجمہ کے ساتھ اصل فارسی متن بھی شائع کیا گیا۔ ترجمہ کے فرائض محترمہ عنبرین مغیث سروری قادری صاحبہ نے انجام دئیے۔ دونوں کتابوں کا مختصر تعارف پیش کیا جا رہا ہے تاکہ قارئین ان میں بیان کردہ موضوعات سے آگاہ ہو سکیں۔

امیر الکونین
امیر الکونین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی وہ تصنیفِ مبارکہ ہے جس میں آپؒ نے اسرارِ الٰہیہ کو منفرد انداز میں بیان فرمایا ہے۔ اللہ کے دیدار اور قرب و وصال کے لیے جو واحد راستہ ہے وہ فقر ہے اور اسی راستے کے متعلق اس کتاب میں تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا بنیادی موضوع قرب و دیدارِ الٰہی ہے اس لیے اس کتاب کے مطالعہ سے قاری خود پر انوارِ الٰہی کی تجلیات کی بارش محسوس کرتا ہے اور اس کتاب کے مطالعہ سے طالبِ مولیٰ کے باطن کے حجابات دور ہوتے ہیں اور نفس کا تزکیہ ہوتا ہے جس کے بعد طالب قربِ الٰہی میں ترقی کرتا ہے۔

محکم الفقرا
یہ کتاب راہِ فقر کے فیوض و برکات کو بیان کرتی ہے کیونکہ راہِ فقر ہی اللہ کے قرب و وصال کا واحد راستہ ہے۔ اس کتاب میں فقرا کاملین کی عظمت کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ خود فقر کے اعلیٰ مقام پر فائز ہیں انہوں نے فقرا کی شان میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بیان کردہ چالیس احادیث بھی بیان فرمائی ہیں۔ یہ کتاب راہِ فقر پر چلنے کے لیے فقیرِ کامل (مرشد کامل) اور اسم اللہ ذات کی ضرورت اور اہمیت کو واضح کرتی ہے اور اللہ کے قرب و وصال کے طالبوں کے لیے بہترین


Spread the love

2 تبصرے “تحریکی خبریں–Tehreeki Khabrain

  1. ماشاءاللہ سبحان اللہ بہت ہی معلوماتی کتابیں ہیں .پڑھ کر بہت اچھا لگا پوری کتابیں پڑھ نے کے لئے کونسی ویب سائٹ پر جانا ہوگا. مدد کی درخواست ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں