تحریک دعوتِ فقر نیوز
Tehreek Dawat-e-faqr News
تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام محفل ذکرِحسینؓ کا انعقاد ملک بھر سے مریدین اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد میں شرکت
10 محرم الحرام 1443ھ بمطابق 19 اگست 2021ء بروز جمعرات مسجدِزہراؓ (Al Zahra Mosque)و خانقاہ سلطان العاشقین میں محفل ذکرِحسینؓ کا انعقاد ہوا۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) نے مسندِ صدارت پر جلوہ افروز ہو کر محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور مجلسِ خلفا کے دیگر ممبران بھی محفل میں موجود تھے۔ ملک بھر سے مریدین اور عقیدتمندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نقابت کے فرائض منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے ادا کئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کاشرف مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے حاصل کیا۔ محمد رمضان باھوُ اور محسن رضا سلطانی نے سیدالشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان میں منقبت کے نذرانے پیش کیے۔ سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے واقعہ کربلا پر جامع تقریر کی جس میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ اور آپ کے وفاشعار طالبوں کا میدانِ کربلا میں کردار نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیاگیا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ کے مقامِ تسلیم و رضا اور آپ کے طالبوں کے عشق کی لازوال مثالیں سن کر حاضرینِ محفل پر ایک سکتہ طاری ہو گیا۔
احسن علی سروری قادری نے خصوصی طور پر 10 محرم الحرام کے موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے شائع ہونے والی سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کی نایاب کتاب ’عین العارفین‘ کا تعارف کروایا۔ اس کتاب کا پہلی مرتبہ اردو اور انگریزی ترجمہ مع فارسی متن شائع کیا گیا ہے۔ محسن رضا سلطانی نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ کی بارگاہ میں سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے ختم شریف پڑھا اور اختتامی دعا کروائی۔ بعد ازاں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) نے مریدین اور عقیدت مندوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور محفل میں شریک ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی کہ اللہ پاک ان کی تمام جائز خواہشات اور حاجات کو پورا فرمائے۔ اس محفل میں خواتین کے لئے پردہ کا خصوصی انتظام تھا اور شرکائے محفل کے لئے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ حاضرینِ محفل نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال سے کتب بھی خریدفرمائیں۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ ’’حضرت امام حسینؓ اور یزیدیت (Imam Hussain and Yazid)‘‘ حاضرین کی خاص توجہ کا مرکز رہی۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ایک اور اہم کامیابی حضرت سخی سلطان باھوؒ کی نایاب کتاب کا ترجمہ منظرِعام پر آگیا
سلطان الفقر پبلیکیشنز (Sultan ul Faqr Publications)نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔ یومِ عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر سرپرستی سلطان الفقر پبلیکیشنز نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ (Sultan Bahoo) کی تصنیفِ مبارکہ ’’عین العارفین (Ain ul Arifeen)‘‘ کا بیک وقت اردو اور انگریزی ترجمہ مع فارسی متن شائع کیا۔ عین العارفین کتاب میں حضرت سخی سلطان باھوؒ نے طالبانِ مولیٰ اور سالکینِ راہِ حق کی رہنمائی کے لئے جو تعلیمات بیان کی ہیں بلاشبہ وہ انہیں ایسی بصیرت اور آنکھ عطا کرتی ہیں جس کی مدد سے وہ اللہ پاک کی معرفت اور دیدار حاصل کرتے ہیں کیونکہ عین العارفین کا لفظی مفہوم ہے ’’عارفین کی آنکھ‘‘۔
عین العارفین (Ain ul Arifeen) سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ (Sultan Bahoo) کی نایاب کتابوں میں سے ایک ہے جس کا ترجمہ فی الوقت مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز (Sultan ul Faqr Publications)نے بہت ہی آسان فہم اور بہترین ترجمہ شائع کیا ہے جس کا مطالعہ یقینا طالبانِ مولیٰ (Taliban-e-Maula) کو نورِ بصیرت عطا کرے گا۔
اس کتاب کا اردو ترجمہ احسن علی سروری قادری (بی کام آنرز) نے جبکہ انگریزی ترجمہ محترمہ مسز عنبرین مغیث سروری قادری نے کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سلطان الفقر پبلیکیشنز نے تحریک دعوتِ فقر کے نئے سال کے موقع پر اگست میں تمام کتب پر 25 فیصد کی خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا تھا۔
محرم الحرام میں سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی اہم کاوشیں،
امامِ عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ کی شان اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی شان میں خصوصی منقبتیں ریلیز
سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن (Sultan-ul-Faqr Digital Productions) تحریک دعوتِ فقر کا اہم ترین شعبہ ہے جو ڈیجیٹل ذرائع کا بہترین استعمال کرتے ہوئے فقر کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن (Sultan-ul-Faqr Digital Productions)نے محرم الحرام میں سیدّالشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منقبتیں ریلیز کی۔ اس کے علاوہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی شان میں بھی کلام ریلیز کیے گئے جنہیں عوام الناس میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔ یہ منقبتیں محسن رضا سلطانی کی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کی گئیں۔
تحریک دعوتِ فقر کے اہم عہدوں پر نئی تقرریاں
دستور تحریک دعوتِ فقر کے آرٹیکل (2) 31 کے تحت سلطان محمد ناصر حمید صاحب چھ ماہ کے لیے مجلس ِخلفا کے نئے امین مقرر کئے گئے جبکہ آرٹیکل (3) 8کے تحت عبدالرحمن سروری قادری کو تحریک دعوتِ فقر کا صدر مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) نے تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کے لئے خلیفہ انچارجز، انتظامیہ انچارجز اور شعبہ کے نگرانوں کی بھی فہرست جاری کر دی۔
محفل نورِ مصطفیؐ(Mehfil Noor-e-Mustafa pbuh)
منعقدہ: 5 ستمبر 2021ء بروز اتوار
بمقام: مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین
رپورٹ: احسن علی سروری قادری
5 ستمبر 2021ء بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین (Masjid e Zahra & Khanqah Sultan ul Ashiqeen) بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ کا شاندار انعقاد ہوا جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ محفل کی صدارت سلسلہ سروری قادری کے امام، مرشد کامل اکمل (Perfect Spiritual Guide) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) نے فرمائی۔ نعروں کی پرُجوش گونج میں آپ مدظلہ الاقدس کا پرُتپاک استقبال کیا گیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی تشریف آوری پر نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس مسندِصدارت پر جلوہ افروز ہوئے اور پرُنور روحانی محفل کا آغازہوا۔
نقابت کے فرائض ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب صاحب نے انجام دیئے۔ اس بابرکت محفل میں تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے حاصل کی جبکہ محمد رمضان باھوُ نے منقبت در شان سلطان العاشقین کا گلدستہ عقیدت پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے گھوڑوں کی فضیلت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا۔ انہوں نے گھوڑوں کو پالنے، ان کی خدمت کرنے اور ان پر خرچ کرنے سے متعلق حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مستند احادیث کو بیان کیا۔ نہ صرف تمام انبیا کرام علیہم السلام نے گھوڑے پالے بلکہ فقرا اور اولیا کرام نے بھی اس سنت کو زندہ رکھا۔ اس کی بہترین مثالیں مشائخ سروری قادری نے قائم کیں جنہوں نے اتباعِ رسول میں گھوڑے پالے۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے گھوڑوں کا تعارف بھی کروایا جن کے نام شہباز، کبوترا، شیردل، نگینہ، چن اور اطلس ہیں۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے دعائے خیر کروائی اور محفل مبارک میں شریک تمام حاضرین کے جان و مال اور رزق و کاروبار میں برکت، مشکلات اور تکالیف سے نجات اور تمام جائز خواہشات کی تکمیل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
آخر میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر پاک سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسم اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔
مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام، لائیکی اور سنیک ویڈیو پر بھی لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Perfect Spiritual Guide | Sultan-ul-Ashiqeen) کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔