تحریک دعوتِ فقر نیوز (Tehreek Dawat-e-Faqr)
رپورٹ: احسن علی سروری قادری
رمضان المبارک (Ramzan-ul-Mubarak) کی آمد۔ طالبانِ مولیٰ رمضان المبارک کی برکات سے خوب سیراب ہوئے
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام (Prophet Mohammad pbuh) کا ارشادِ گرامی ہے ’’شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے۔‘‘ اس مہینے کو اللہ تعالیٰ نے اپنا مہینہ اس لیے قرار دیا کہ اس مہینے میں روزے رکھنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے تاکہ وہ تقویٰ اختیار کر کے اللہ کا قرب پا سکیں۔ روزہ وہ واحد عبادت ہے جس کے لیے خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ’’روزہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا میں خود ہوں۔‘‘ یعنی اگر روزہ اللہ کے بتائے گئے احکامات اور اس کی تمام شرائط کو پورا کرتے ہوئے محض اللہ کے قرب کے لیے رکھا جائے تو اس کے اجر میں اللہ تعالیٰ اپنا دیدار عطا فرماتا ہے جیسا کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام (Prophet Mohammad pbuh) نے ارشاد فرمایا ’’روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں۔ایک افطار کی خوشی اور دوسری روئیت کی خوشی۔‘‘
رمضان المبارک (Ramzan-ul-Mubarak) کے بابرکت مہینے کی آمد کے ساتھ ہی ہر طرف انوار کی برسات محسوس ہونے لگتی ہے۔ شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں۔ عبادت کا شوق دوبالا ہو جاتا ہے۔ ہر نفل عبادت کا اجر فرض کے برابر اور فرض عبادت کا اجر ستر گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔
رمضان المبارک (Ramzan-ul-Mubarak) کی آمد سے قبل سے خانقاہ سلطان العاشقین (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Zahra Mosque, Village Rangeel Pur Sharif, Sundar Adda, Multan Road, Lahore) اور خانقاہ سروری قادری میں عبادات اور سحر و افطار کے انتظامات کے حوالے سے پلاننگ مکمل کر لی گئی۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دونوں خانقاہوں میں سحر و افطار کا بھرپور انتظام کیا گیا۔ فرض کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کی طرف بھی رجحان بڑھ گیا۔ اس کے علاوہ طالبانِ مولیٰ نے دن رات ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات (Personal Name of Allah -Ism e Allah Zaat, Ism e Azam) کی مشق کا بھی خوب اہتمام کیا۔
ہر ہفتہ اور اتوار کو خانقاہ سلطان العاشقین (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Zahra Mosque, Village Rangeel Pur Sharif, Sundar Adda, Multan Road, Lahore) میں مرشد کامل اکمل (Murshid Kamil Akmal – The Perfect Spiritual Guide) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی زیارت اور ملاقات نے رمضان المبارک کی برکات کو مزید بڑھا دیا۔
قرآن اور رمضان ٹرانسمیشن (Quran or Ramadan Transmission)
تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ اطلاعات و نشریات کی جانب سے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قرآن اور رمضان ٹرانسمیشن (Quran or Ramadan Transmission) کا آغاز یکم رمضان سے ہی کر دیا گیا۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے خلیفہ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری صاحب اس ٹرانسمیشن (Transmission) میں قرآنِ پاک (Quran e pak) کی آیات پر تصوف اور فقر کے نقطہ نظر سے روشنی ڈالتے ہیں اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی مایہ ناز کتاب شمس الفقرا (Shams ul Fuqara – Sultan ul Faqr Publications (Reg.) جو تعلیماتِ فقر و تصوف (Teachings of Faqr-o- Tasawuf) کا انسائیکلوپیڈیا (Encyclopedia) ہے، اس میں سے شرح طلب نکات کی شرح بھی فرماتے ہیں۔ ٹرانسمیشن (Transmission) روزانہ شام 4 بجے سے 5 بجے تک سلطان العاشقین ٹی وی انسٹاگرام، فیس بک اور سنیک ویڈیو پر لائیو نشر ہوتی ہے۔
عید ملن تقریب کے حوالے سے مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس
16 اپریل 2022ء بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Zahra Mosque, Village Rangeel Pur Sharif, Sundar Adda, Multan Road, Lahore) میں تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس (Meeting) طلب کیا گیا جس میں ملک بھر سے مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس (Meeting) کا ایجنڈا عید ملن تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تھا۔ عید الفطر کے بابرکت روز سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) خانقاہ سلطان العاشقین (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Zahra Mosque, Village Rangeel Pur Sharif, Sundar Adda, Multan Road, Lahore) میں مرد و خواتین سے ملاقات فرماتے ہیں۔ خواتین کے لیے خصوصی طور پر پردے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ افطاری کے فوراً بعد باجماعت نمازِ مغرب ادا کی گئی اور اس کے بعد اجلاس (Meeting) کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ تلاوتِ قرآنِ مجید سے اجلاس (Meeting) باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے اجلاس (Meeting) کے ایجنڈا اور اس کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ تمام ممبران نے انتظامات کے حوالے سے تحریری طور پر اپنی آرا پیش کیں جنہیں جنرل سیکریٹری نے محفوظ کر لیا۔اجلاس (Meeting) کے آخر میں دعا کروائی کی گئی۔
مسجد ِزہراؓ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے فیضانِ نظر کی بدولت مسجدِ زہراؓ (Zahra Mosque, Village Rangeel Pur Sharif, Sundar Adda, Multan Road, Lahore)کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مسجد کے برآمدوں کی اندرونی دیواروں اور بیرونی محرابوں پر سپینش (Spanish) ٹائیلیں لگ چکی ہیں جو بہت ہی دیدہ زیب محسوس ہوتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ فرش پر سنگِ مرمر لگنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ہرے بھرے کھیتوں کے درمیان مسجدِ زہراؓ (Zahra Mosque, Village Rangeel Pur Sharif, Sundar Adda, Multan Road, Lahore)کی عظیم الشان عمارت دور سے ہی بہت خوبصورت نظر آتی ہے۔ مسجد کے بڑے مینار اور ان کے ساتھ چھوٹے مینار اور ان کے درمیان تاج لگنے سے مسجد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مسجد ِزہراؓ (Zahra Mosque )کے پراجیکٹ انچارج سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری صاحب اپنے نگرانی میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کروا رہے ہیں۔