News

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز (News)

محفل نورِ مصطفی – منعقدہ28 اگست  2022 

28اگست 2022 بروز اتوار مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں محفل نورِ مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا۔بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 27 اگست 2022 بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہو ر سے مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔حسبِ معمول آپ مدظلہ الاقدس سب سے پہلے سلطان العاشقین اصطبل تشریف لے گئے جہاں سلطان العاشقین گھوڑوں کی صحت اور خوراک کے متعلق دریافت فرمایا۔ اس موقع پرآپ مدظلہ الاقدس کے خلفا، انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔اصطبل کا دورہ فرمانے کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس زیرِ تعمیر مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مسجدِ زہراؓ تشریف لے گئے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے کنسٹرکشن کمیٹی کے ہمراہ مسجد کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی مشوروں سے نوازااور تمام ممبران کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے جہاں خانقاہ نشین آپ مدظلہ الاقدس کے دیدار اور ملاقات کے منتظر تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور خانقاہ انچارج سے خانقاہی معمولات کی بریفنگ لی۔(News)

27اگست2022 ء کی شب، بعد از نمازِ مغرب،سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اپنی تصنیفِ لطیف ”ابیاتِ باھوُ کامل” سے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے ابیات کی شرح کا سلسلہ شروع فرمایا۔ اس پہلی نشست میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ  کی منفرد شاعری جو کہ دنیا بھر میں’’ابیاتِ باھو‘‘  کے نام سے مشہور و معروف ہے، کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے فرمایا کہ ابیاتِ باھوُ کی انفرادیت کی کئی وجوہات ہیں جس کی بنا پر یہ شاعری آج بھی ہر دلعزیز ہے۔ یہ درحقیقت سی حرفی ہیں یعنی حروفِ تہجی کی مناسبت سے اشعار ترتیب دیے گئے ہیں تاہم دیگر شعرا کے برعکس، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ نے محض 30 اشعار پر اکتفا نہ کیا بلکہ ایک ایک حرفِ تہجی سے کئی ابیات کہہ ڈالے۔ اس طرح سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے مکمل ابیات کی کل تعداد 201 ہے۔ اس کے علاوہ ہر مصرعہ کے آخر میں ’’ھو‘‘ قاری پر ایک عجیب وجد اور کیفیت طاری کر دیتا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے بتایا کہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کے ایک ایک بیت میں مکمل تعلیماتِ فقر موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی بیت کے ہر مصرعہ میں مختلف موضوع بیان کیا گیا ہے جو کہ عام شاعری سے یکسر منفرد انداز ہے۔(News)

News.آپ مدظلہ الاقدس نے اپنی تصنیفِ لطیف ’’ابیاتِ باھو کامل‘‘ کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔کتاب کی ابتدا میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ  کی تعلیماتِ فقر کو موضوعات کی شکل میں بیان کیاگیا ہے۔ ہر بیت کے ساتھ اس کے مشکل الفاظ کے معنی اور شرح بیان کی گئی ہے۔ کسی بھی بیت میں اگر قاری کو بات سمجھنے میں دقت پیش آئے توکتاب کی ابتدا میں درج تعلیمات سے استفادہ کر سکتا ہے۔

News.آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کی تعلیمات پر مختصر بیان کے بعد بیت نمبر 1 اور 2 کی جامع شرح فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے انتہائی دلکش اور منفرد اندازِ بیان سے ابیاتِ باھوُ میں مخفی فقر و تصوف کے اسرار و رموز سے پردے اٹھائے اور حاضرینِ محفل کے قلوب کو منور فرمادیا۔

28اگست 2022 بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صدارت میں شاندار محفل نورِ مصطفیؐ کا انعقاد ہوا۔ نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس فلک شگاف نعروں کی گونج میں مسندِ صدارت پر جلوہ افروز ہوئے اورملک کے طول و عرض سے تشریف لائے مرد و خواتین کو خوش آمدید کہا۔

محفل میں نقابت کے فرائض منتظمِ اعلی تحریک دعوتِ فقر سلطان محمدنعیم عباس سروری قادری نے ادا کئے۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت جہلم سے تعلق رکھنے والے حمزہ ادریس سروری قادری نے حاصل کی۔ رمضان باھو نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔نعتِ رسولِ مقبول کے بعد سلطان محمدناصر حمید سروری قادری نے ’’ترکِ دنیاـ‘‘ کے موضوع پر جامع بیان حاضرین کے گوش گزار کیا۔ سلطان محمدناصر حمید صاحب نے ترکِ دنیا کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی ایک غلط فہمی کا بھی ازالہ کیا۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ترکِ دنیا سے مراد ہر گز یہ نہیں کہ انسان ظاہری طور پر دنیا سے الگ تھلگ ہو کر جنگل بیابان میں بسیرا کرلے اور پنے بیوی بچوں،ماں بات، رشتہ دار اور ذمہ داریوں سے فرار حاصل کرلے۔ یہ رہبانیت ہے اور شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں اس کی قطعاً اجازت نہیں۔ فقر ا ئے کاملین کے نزدیک ترکِ دنیا سے مراد اپنے دل سے دنیا اور اسکی خواہشات کی محبت کو ترک کرنا ہے۔ کیونکہ حدیث کی روشنی میں ہر وہ چیز دنیا ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ سے دور کر دے۔ لہٰذا مومن وہ ہے جوظاہری طور پر اس دنیا میں رہتے ہوئے دل سے دنیا کی محبت کو نکال دے،یہی کمال ہے۔

News.سلطان محمد ناصر حمید صاحب کے جامع بیان کے بعدتحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سوشل میڈیا میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ممبران کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ حمزہ ادریس کو فیس بک، فہد شہزاد کو ٹوئیٹر، عمران طاہر کو لنکڈ اِن میں بہترین کارکردگی دکھانے پر جبکہ علی شان سروری قادری کو سوشل میڈیا کی ٹریننگ مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اپنے دستِ اقدس سے ان خوش نصیب ممبران کو سرٹیفیکیٹس عطا فرمائے۔

اس کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے خصوصی بیان فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تاکید فرمائی کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ایسے رشتہ دار جن کے گھر بار سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں، ان متاثرہ رشتہ داروں کی دلجوئی کے لیے انہیں اپنے گھروں میں پناہ دیں۔

News. سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے اختتامی دعا فرمائی جس کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ 

News.محفل نورِ مصطفیؐ میں مرد مریدین کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر اسمِ اعظم عطا فرمایا۔شعبہ لنگر تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے حاضرینِ محفل کے لیے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

 شعبہ لنگر کی میٹنگ

28 اگست 2022ء بروز اتوارمسجدِ زہراؓو خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں خلیفہ نگران شعبہ لنگر سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری کی صدارت میں شعبہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر امین مجلسِ خلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری بھی موجود تھے۔ اجلاس میں لنگر پکوائی اور لنگر تقسیم کے نئے ایس او پیز مرتب کئے گئے۔ اس کے علاوہ لنگر پکوائی کے لیے نئے ممبران کی تربیت کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ (News)

تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس

 12 ربیع الاول 1444 ھ کو منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تیاریوں کے حوالے سے 25 اگست 2022 بروز جمعرات خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں مجلسِ شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمدنعیم عباس صاحب نے کی۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سر وری قادری نے یک نکاتی ایجنڈا حاضرین کے سامنے پیش کیا اور اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔ تمام ممبران نے محفل میلادِ مصطفیؐ کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے اپنی اپنی آرا پیش کیں۔ آرا کو قلمبند کرکے محفوظ کرلیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر محمد قدیر اقبال سروری قادری نے تحریک دعوتِ فقر کی ترقی کے لیے دعائے خیر کی۔ (News)

شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں

(News).تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ عوام الناس کو دینِ اسلام کی حقیقی روح ’’فقر محمدی‘‘ سے روشناس کرانے کے لیے دن رات سرگرمِ عمل ہے۔ داعی حضرات ملک کے طول و عرض میں گھر گھر جا کر ہر خاص و عام کو دعوتِ حق دینے اور معر فتِ الٰہی کی طرف بلانے میں مصروف رہتے ہیں۔ ماہِ اگست اور ستمبر 2022 میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران خوب متحرک رہے اور گلی گلی کوچے کوچے میں جا کر لوگوں کو مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہونے کی دعوت دی۔

28-08-2022کو مسجدِ زہرؓا وخانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے شعبہ و انتظامی انچارج ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں داعی حضرات کے لیے دعوت و تبلیغ کا طریقہ کار اور لائحہ عمل وضع کیا گیا۔اس اجلاس میں ارشد رمضان، نعمان ثاقب، نعمان صدیق اور محمد تنویر نے شرکت کی۔ اجلاس میں درج ذیل اہم نکات پر گفتگو ہوئی اور اس بات کا مصمم ارادہ کیا گیا کہ اِن نکات کی روشنی میں آئندہ تبلیغی سرگرمیاں عمل میں لائی جائیں گی:
1- 29اگست  سوموار سے شروع ہونے والے ہفتے میں تمام ممبران دعوت کے لیے مانگا منڈی روانہ ہوں گے۔ ایک ہفتہ میں نئے آنے والے ممبران کی دعوت کے حوالے سے تربیت ہوجائے گی۔ اس کے بعد اگلے ہفتے سے دو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
2- دعوت کے لیے ممبران ساڑھے دس بجے خانقاہ سے روانہ ہوا کریں گے اورمتعلقہ علاقہ میں دعوت و تبلیغ کی سرگرمی انجام دینے کے بعد شام چھ بجے واپس آیا کریں گے۔
3- روزانہ رات آٹھ بجے بیک وقت دونوں خانقاہوں، خانقاہ سلطان العاشقین اور خانقاہ سروری قادری،میں درس کا اہتمام ہواکرے گا۔شعبہ دعوت کے ممبران کے علاوہ ہر ایک خانقاہ نشین بھی اپنی اپنی باری پر درس دیا کرے گا۔ خانقاہ سروری قادری میں درس کا اہتمام کرنا انچارج اور انتظامی انچارج خانقاہ سروری قادری کی ذمہ داری ہوگی۔
4- نعمان ثاقب روزانہ خانقاہ سے روانگی اور واپسی کا میسج کیا کریں گے۔ روزانہ کی کارکردگی رپورٹ بھی نعمان ثاقب شیئر کریں گے۔
5- دونوں خانقاہوں میں روزانہ رات درس کے بعد اسمِ اللہ ذات کے ذکروتصور کا اہتمام کیا جائے گا۔
6- حسبِ معمول خانقاہ میں نماز کی پابندی ہوگی اورمحمد ارشد رمضان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔
7- شعبہ کے انچارج ہر علاقہ سے ہفتہ وار دو دو لوگوں کو تربیت کے لیے خانقاہ بلانے کے لیے رابطہ کریں گے۔

ان نکات کی روشنی میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران دن رات فقر کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں مصروفِ عمل ہیں۔شعبہ دعوت کی چند کاوشیں ذیل میں درج کی جارہی ہیں:
مورخہ 29 اگست کوارشد رمضان،محمد تنویر،نعمان صادق اور نعمان ثاقب نے مانگا منڈی اور گردونواح کے علاقوں میں دعوت و تبلیغ کے لیے لوگوں سے ملاقات کی اور محفل نورِمصطفیؐ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔ اس کے علاوہ اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت کے متعلق بھی لوگوں کو آگاہ کیا۔

اسی ٹیم نے 30اگست کومانگا منڈی بائی پاس اور گرد و نواح میں دعوت و تبلیغ کا کام کیا۔ لوگوں کی جانب سے نہایت مثبت رویہ دیکھنے کو ملااور انہوں نے اس تبلیغی سرگرمی کو خوب سراہا۔ 

31 اگست 2022اور یکم ستمبر  2022کو ارشد رمضان، محمد تنویر اور نعمان ثاقب نے مانگا منڈی مین بازاراور رائیونڈ روڈپر دعوت و تبلیغ کے فرائض سر انجام دیے۔عوام الناس کو محفل نورِ مصطفیؐ میں شرکت کی دعوت دی اور اپنی دکانوں میں محفل نورِ مصطفیؐ کے پوسٹر چسپاں کرنے کی درخواست بھی کی۔

یکم ستمبر کو خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں محمد تنویر سروری قادری نے شعبہ دعوت و تبلیغ کی 29 اگست سے یکم ستمبر تک کی تبلیغی سرگرمیوں کے متعلق خاضرین کو آگاہ کیا۔دعوت کے نتیجے میں عوام الناس کے تاثرات سے بھی  حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔

2ستمبر2022اور 9ستمبر2022 جمعہ کے روز، شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران نے سندراڈا لاہور کی جامعہ مسجد انوارِ مدینہ کے سامنے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر کا سٹال لگایا تاکہ عوامی سطح پر فقر ِ محمدی کا پیغام عام کیا جا سکے۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال پر لوگوں نے کتب میں دلچسپی ظاہر کی۔داعی حضرات کی جانب سے  نمازِ جمعہ کے لیے آنے والے حضرات کو محفل نورِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

5 ستمبر2022 کو شعبہ دعوت و تبلیغ نے ملتان روڈ کے بائیں جانب لوہاراں والا کھوہ کے علاقے میں واقع مین بازار میں عوام الناس کو محفل نورِ مصطفیٰ میں شرکت کی دعوت دی۔علاقے کی جامعہ مسجد کے باہرنمازی حضرات میں دعوتِ حق کے پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت کے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ 

6 ستمبر کو لوہاراں والا کھوہ کے دائیں جانب چن مارکٹ میں عوام الناس کومحفل نورِ مصطفیؐ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

مورخہ 7 ستمبر کو شعبہ دعوت و تبلیغ نے لوہاراں والا کھوہ (چن مارکٹ) کے بقیہ حصے اور مراکہ کے علاقے میں یونین کونسل روڈ پر عوام الناس کو اسمِ اعظم اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی۔

8 ستمبر کو شعبہ دعوت و تبلیغ نے ہائی نون (Highnoon)کے علاقے میں عوام الناس کو محفل نورِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی دعوت دی۔

ان سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خانقاہ سلطان العاشقین اور خانقاہ سروری قادری میں روزانہ کی بنیاد پر درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔داعی حضرات کے علاوہ خانقاہ نشین بھی اپنی اپنی باری کے مطابق درس و تدریس کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اوربڑھ چڑھ کر اس سرگرمی میں حصہ لے رہے ہیں۔ درس کے بعد ذکر وتصور اسمِ اللہ ذات کا بھی باقاعدگی سے اہتمام کیا جا رہا ہے۔  (News)

تحریک دعوتِ فقر کی جنرل کونسل کا اجلاس

 27 اگست 2022 بروز ہفتہ مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں تحریک دعوت ِ فقر کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا ایجنڈا  12 ربیع الاول 1444 ھ کو منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تیاریوں کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کرنا اور محفل کے انتظامی معاملات میں ممبران کو مختلف ڈیوٹیاں تفویض کرنا تھا۔ اجلاس کی صدارت منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمدنعیم عباس صاحب نے کی۔ صدر جنرل کونسل ملک محمد سجاول کھوکھر نے اجلاس کی کاروائی آگے بڑھاتے ہوئے ممبران کو ایجنڈا سے آگاہ کیا۔ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے ممبران جنرل کونسل نے اپنی اپنی آرا پیش کیں۔ ایک ایک پہلو پر تفصیلی بحث کی گئی تاکہ محفل کو ہر لحاظ سے آقا پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے شایانِ شان بنایا جا سکے۔  (News)

بزمِ سلطان العاشقین – منعقدہ 4ستمبر 2022

(News).بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 3 ستمبر 2022 بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے سلطان العاشقین ہاوس لاہو ر سے مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔حسبِ معمول آپ مدظلہ الاقدس سب سے پہلے سلطان العاشقین اصطبل اور ڈیری فارم تشریف لے گئے جہاں سلطان العاشقین گھوڑوں اور دیگر جانوروں کی صحت اور خوراک کے متعلق دریافت فرمایا۔ اس موقع پرآپ مدظلہ الاقدس کے خلفا، انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔اصطبل کا دورہ فرمانے کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس زیرِ تعمیر مسجدِ زہرؓا کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مسجدِ زہرا تشریف لے گئے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے کنسٹرکشن کمیٹی کے ہمراہ مسجد کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازااور تمام ممبران کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے جہاں خانقاہ نشین پلکیں بچھائے آپ مدظلہ الاقدس کے دیدار اور ملاقات کے منتظر تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور خانقاہ انچارج سے خانقاہی معمولات کی بریفنگ لی۔ (News)

3ستمبر کی شب، بعد از نمازِ مغرب،سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اپنی تصنیفِ لطیف ’’ابیاتِ باھوؒ کامل‘‘ سے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے بیت نمبر 3، 4 اور 5 کی شرح فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے انتہائی دلکش اور منفرد اندازِ بیان سے ابیاتِ باھوُ میں مخفی فقر و تصوف کے اسرار و رموز سے پردے اٹھائے اور حاضرینِ محفل کے قلوب کو منور فرمادیا۔

4 ستمبر 2022 بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت پہلی ’’بزمِ سلطان العاشقین‘‘ کا انعقاد ہوا۔ بزمِ سلطان العاشقین میں نقابت کے فرائض نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے ادا کئے۔ حافظ محمد یوسف سروری قادری نے تلاوتِ قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور عطاالوہاب سروری قادری نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں خوبصورت منقبت پیش کی۔ مریدین اور عقیدتمندوں نے فقر وتصوف سے متعلق اپنے سوالات سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں پیش کئے۔آپ مدظلہ الاقدس نے ایک ایک سوال کا انتہائی تفصیلی اورتسلی بخش جواب عطا فرمایا۔ بزمِ سلطان العاشقین میں سوال و جواب کے سلسلے کی بدولت مریدین و عقیدتمند براہِ راست آپ مدظلہ الاقدس کی گفتگو سے فیض یاب ہوئے۔ 

بزمِ سلطان العاشقین میں مرد مریدین کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ مرد حضرات کے سوالات وجوابات کے بعد خواتین کی جانب سے پوچھے جانے سوالات کے بھی تفصیلی جوابات دیے گئے۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے اختتامی دعا کروائی۔محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر اسمِ اعظم عطا فرمایا۔شعبہ لنگر تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے حاضرینِ محفل کے لیے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ (News)

 خانقاہ نشینوں کا اہم اجلاس

08 ستمبر 2022 جمعرات کے روزخانقاہ سلطان العاشقین میں انتظامیہ انچارج ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری کی صدارت میں خانقاہ نشینوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں تلاوتِ کلام پاک کا شرف محمد عمران سروری قادری نے حاصل کیا۔خانقاہ کے نظام کو بہترین طرز پر چلانے کے لیے خانقاہ انچارج کی زیرنگرانی ذیلی شعبہ جات کی تشکیل کی گئی جن میں شعبہ لنگر، شعبہ صفائی، شعبہ باغبانی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خانقاہ نشینوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے اساتذہ کا تقرر بھی کیا گیا۔ محمد صادق سروری قادری پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک اردو، ریاضی اور اسلامیات کے مضامین پڑھانے کی ذمہ داری سرانجام دیں گے جبکہ نعمان ثاقب سروری قادری کے ذمہ انگلش اور سائنس کے مضامین ہوں گے۔ اجلاس کے اختتام پر ارشد رمضان سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔

امین مجلسِ خلفا کا دوروزہ دورہ
 (پتوکی،مپالکہ تحصیل رینالہ خوردضلع اوکاڑہ اور پاکپتن)

امین مجلسِ خلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز سروری قادری کے ہمراہ پتوکی، مپالکہ تحصیل رینالہ خوردضلع اوکاڑہ اور پاکپتن کا دو روزہ دورہ کیا۔امین مجلسِ خلفا نے علاقائی سربراہان اور مقامی افراد سے ملاقاتیں کیں اور 12 ربیع الاول 1444ھ کو منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ ٖ وسلم میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ اس دورہ کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:
30-08-2022بروز منگل امین مجلسِ خلفا سلطان محمد احسن علی نے پتوکی میں محمد تنویر سروری قادری اور محمد آصف سروری قادری سے ملاقات کی اور محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی دعوت دیتے ہوئے۔
امین مجلسِ خلفا سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے مپالکہ تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے مریدین کو صحبتِ مرشد کے بارے میں بیان فرمایااور محفل عید میلاد النبی کی دعوت دی۔
31-08-2022بدھ کے روز امین مجلس خلفا سلطان محمد احسن سروری قادری نے تحریک دعوتِ فقر پاکپتن کے کارکنان سے ملاقات فرمائی اور بارہ ربیع الاول1444ھ کو منعقد ہونے والی محفل عید میلاد النبی میں شرکت کی دعوت دی۔
امین مجلس خلفا سلطان محمد احسن سروری قادری نے تحریک دعوتِ فقر اوکاڑہ کے کارکنان سے ملاقات فرمائی اور بارہ ربیع الاول کی محفل عید میلاد النبی کی دعوت دی۔
امین مجلس خلفا سلطان محمد احسن سروری قادری نے چک نمبر 2/1-L میں تحریک دعوتِ فقر رینالہ کے کارکنان سے ملاقات فرمائی اور بارہ ربیع الاول کی محفل کی دعوت دی۔

بزمِ باھوؒ – منعقدہ18ستمبر 2022

27اگست 2022بروز ہفتہ کی شب سے مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے ابیاتِ باھوؒ کی شرح کا سلسلہ شروع فرمایا جو عوام الناس میں بے حد مقبول ہوا۔ اس بات کے پیشِ نظرآپ مدظلہ الاقدس نے ہفتہ کی بجائے اتوار کے روز ابیاتِ باھوؒ کی شرح پر مبنی درس کا فیصلہ فرمایا۔ لہٰذا 18 ستمبر 2022 سے مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین میں ہر اتوار کو سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ابیاتِ باھوؒ کی شرح پر درس فرمایا کریں گے۔ اس محفل کو حسبِ معمول فیس بک، انسٹاگرام، سنیک ویڈیو کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

(News).سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 17ستمبر بروز ہفتہ مسجدِ زہرؓا وخانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان العاشقین گھوڑوں کے اصطبل کا دورہ فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سنتِ نبوی اور سنتِ مرشد کی اتباع میں گھوڑے رکھے ہوئے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام گھوڑوں کو پیار کیا اور ان کی صحت اور خدمت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری فرمائیں۔ سلطان العاشقین گھوڑوں کے اصطبل کا دورہ فرمانے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس مسجدِ زہرؓا کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے کنسٹرکشن سائٹ پر تشریف لے گئے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے کنسٹرکشن کمیٹی کے ہمراہ مسجد کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کنسٹرکشن کمیٹی کو اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازا۔مسجد کے تعمیراتی کاموں کے جائزے کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور تمام خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔

17ستمبر2022 بروز اتوار مسجدِزہراؓو خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں بزمِ باھوؒکا شاندار انعقاد ہوا۔ نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد آپ مدظلہ الاقدس کے مسندِ صدارت پر جلوہ افروز ہوتے ہی محفل کا آغاز ہوا۔ 

محفل میں نقابت کے فرائض منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمدنعیم عباس صاحب نے سرانجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حمزہ ادریس سروری قادری نے حاصل کی۔رمضان باھوسروری قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتِ رسولِ مقبول پیش کرکے سماں باندھ دیااور حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی۔ 

(News).ہدیہ نعت کے بعد سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اپنی تصنیفِ لطیف ’’ابیاتِ باھوؒ کامل‘‘ سے بیت نمبر 12،13،14،15 اور 16 کی شرح کا آغاز فرمایا۔آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے اچھوتے اور دلفریب انداز میں نہایت سادہ الفاظ میں فقر و تصوف کے اسرار سمجھا ڈالے۔ دنیا بھر میں موجود آپ مدظلہ الاقدس کے مریدین اور عقیدتمندوں کے لیے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے اس روحانی محفل کو فیس بک، انسٹاگرام، سنیک ویڈیو اور یو ٹیوب پر براہِ راست نشر کیا گیا۔

ابیات کی شرح کے بعد سلطان حافظ محمدناصر مجید صاحب نے دعائے خیر کروائی۔دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین ِمحفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا۔خواتین کے لیے تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ خصوصی طور پر پردے کا اہتمام کرتی ہے۔

 مرکزی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس

17 ستمبر 2022 ء بروز ہفتہ تحریک دعوتِ فقر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا 12 ربیع الاول 1444ھ کو منعقد ہونے والی محفل میلادِ مصطفی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی دعوت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس مسجدِ زہرا ؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہواجس کی صدارت شعبہ کے خلیفہ نگران سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے کی۔ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے لیے رابطوں کے پلان اور ڈیٹا مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ پورے پاکستان میں ہر پیر بھائی تک محفل عید میلاد النبیؐ کا دعوت نامہ بذریعہ کال، میسج اور واٹس ایپ پہنچایا جائے گا۔

تحریک دعوتِ فقر ۔۔۔ گلی گلی شہر شہر

08-09-2022  بروز جمعرات مپالکہ گبہ فاضل کے تحریک دعوتِ فقر کے مقامی دفتر میں درس کا اہتمام کیا گیا۔
محفل کی صدارت علاقائی صدر فوجی محمد منصب سروری قادری نے کی۔ اس نشست میں سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی تصنیف مبارکہ سر الاسرار سے درس دیا گیا۔تلاوت قرآن پاک اور درس دینے کی سعادت محمد زمان سرور سروی قادری نے حاصل کی۔محفل کے اختتام پر طارق محمود سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔

09-09-2022بروز جمعہ تحریک دعوتِ فقر احمدال کی جانب سے کھوڑ بازار میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ محمد سعید کھوڑ سروری قادری، مبشر الحسن سروری قادری اور محمد کامران مقصود سروری قادری نے عوام الناس کو عظیم الشان میلاد مصطفی بسلسلہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی دعوت دی اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے۔ (News)


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں