Alif | الف

Spread the love

Rate this post

 الف. Alif

 سلطان العاشقین کی شخصیت ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں

19اگست 1959ء تاریخِ فقر میں ایک اہم دن ہے کہ اس بابرکت روز سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل اور موجودہ امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس عالمِ ناسوت میں جلوہ افروز ہوئے۔آپ مدظلہ الاقدس کی باکمال و بے مثال شخصیت کو الفاظ کے محدود دائرہ میں قید کر کے بیان کرنا ناممکن ہے۔ وہ صرف اللہ ہی ہے جو اپنے محبو بین کی شان کو بہترین الفاظ میں بیان کرتا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس کی شخصیت ان آیاتِ قرآنی اوراحادیث کی عین عکاس ہے:
آپ کا وصف: تقویٰ      اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقٰکُمْ  (سورۃ الحجرات ۔ 13) ترجمہ: بیشک اللہ کے نزدیک تم میں سے عزت والا وہ ہے جو تقویٰ رکھتا ہے۔

آپ کا باطن: آئینہ حق   اَلْمُؤْمِنُ مِرْاٰۃُ الرَّحْمٰنِ ترجمہ: مومن رحمٰن کا آئینہ ہے۔

آپ کا ظاہر: نور   نُوْرٌ عَلٰی نُوْرٍ یَہْدِی اللّٰہُ لِنُوْرِہٖ مَنْ یَّشَآئُ(سورۃ النور ۔ 35)  ترجمہ: نور پر نور ہے۔ اللہ اپنے نور کی طرف ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے۔

آپ کا قلب مبارک: عرشِ اللہ   قَلْبُ الْمُؤْمِنِ عَرْشُ اللّٰہِ تَعَالٰی  ترجمہ: مومن کا قلب اللہ کا عرش ہے۔

آپ کا مبارک وجوداس حدیث ِقدسی کے مصداق:

میرا بندہ جب زائد نوافل کے ذریعے میرے قریب ہو جاتا ہے تو میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں۔ پس میں اس کی سماعت بن جاتاہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی بصارت بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا ہے اور اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے۔ (بخاری شریف۔ 6502)

آپ کا عمل: صرف اللہ کے لیے قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ   (سورۃ الانعام ۔ 162)  ترجمہ: تم فرماؤ بیشک میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو تمام عالموں کا ربّ ہے۔

آپ کی شان:کُلَّ یَوْمٍ ہُوَ فِیْ شَاْنٍ  (سورۃ الرحمٰن ۔29) 
ترجمہ: وہ ہر آن نئی شان میں ہوتا ہے۔
 آپ کا شعار: محبت فاتح عالم۔ 

آپ کا اصول: عملِ پیہم یقینِ کامل۔
 آپ کی تعلیم:اللہ بس ما سویٰ اللہ ہوس۔
آپ کا ذکر: سلطان الاذکار ھُو

آپ کے ذکر کا طریقہ:   وَاذْکُرْ رَبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَّخِیْفَۃً وَّدُوْنَ الْجَہْرِ مِنَ الْقَوْل بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ وَلَا تَکُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَ (سورۃ الاعراف۔ 205)  ترجمہ: اور صبح و شام ذکر کرو اپنے رب کا، دل میں، سانسوں کے ذریعہ، بغیر آواز نکالے خوف اور عاجزی کے ساتھ اور غافلین میں سے مت بنو۔

آپ کا اخلاق۔تَخَلَّقُوْا بِاَخْلَاقِ اللّٰہ  ترجمہ: اللہ کے اخلاق سے متخلق ہو جاؤ۔

آپ کی تلقین۔ فَفِرُّوْٓا إِلَی اللّٰہ    (سورۃ الذریت ۔ 50)  ترجمہ: پس دوڑ واللہ کی طرف۔

فَلَا تَتَّبِعِ الْہَوٰی فَیُضِلَّکَ
عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہ 
(سورۃ ص۔ 26)  ترجمہ: اور (نفس کی) خواہش کی پیروی نہ کرنا ورنہ (یہ پیروی) تمہیں راہ خدا سے بھٹکا دے گی۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں