تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr News

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز  Tehreek Dawat-e-Faqr News

نیوز رپورٹر: محمد عثمان صادق سروری قادری
معاون: ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری

خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں   سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا قیام

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر، امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے 12 اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ سے لے کر 28 اکتوبر 2024 ء بروز سوموار تک خانقاہ سلطان العاشقین براستہ رنگیل پور شریف سندر اڈا ملتان روڈ لاہورمیں خصوصی قیام فرمایا۔ اس دوران طالبانِ حق آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت اور دیدار سے فیض یاب ہونے کے لئے پروانہ وار خانقاہ سلطان العاشقین آتے رہے۔ 

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے اسی قیام کے دوران 20 اکتوبر 2024ء بروز اتوار بڑی گیارھویں شریف عرس مبارک سیدّنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ اور 23 اکتوبر 2024ء بروز بدھ تقریب برائے پندرھواں یومِ تاسیس تحریک دعوتِ فقر کی بھی صدارت فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے 18 اور 25 اکتوبر مریدین اور اہل ِعلاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ بھی ادا فرمائی۔ 

13 اور 25 اکتوبر بروز اتوار آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔ان ہفتہ وار  محافل میں متلاشیانِ حق آپ مدظلہ الاقدس کے دیدار اور صحبت سے فیض یاب ہو کر اپنی ارواح کو سیراب کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ مد ظلہ الاقدس نے 2 نومبر 2024 ء بروز ہفتہ سے17نومبر 2024ء بروزاتوارتک خانقاہ میں دوبارہ قیام فرمایا۔اپنے اس قیام کے دوران آپ مد ظلہ الاقدس نے 3 نومبر 2024ء بروز اتوار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی اور 10 نومبر 2024 ء بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور عقیدت مندوں سے ملاقات فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حق میں دعائے خیر فرمائی جبکہ بیعت اور بغیر بیعت کے اسمِ اللہ ذات بھی عطا فرمایا۔ حسبِ روایت اِس موقع پر زائرین کے لئے وسیع لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ 

دورانِ قیام آپ مد ظلہ الاقدس نے مسجدِ زہراؓ، خانقاہ سلطان العاشقین اور سلطان العاشقین اصطبل میں ہونے والے تعمیراتی امور کا از خود جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری فرمائیں۔یاد رہے! تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والی تمام محافل اور تقاریب تحریک دعوتِ فقر کے تمام آفیشل سوشل میڈیا فورمز پر بھی اپلوڈ کی جاتی ہیں جن میں سلطان العاشقین TV یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام، ریڈاِٹ، ڈیلی موشن، لنکڈ اِن اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) شامل ہیں۔ آپ ان چینلز کو سبسکرائب کریں اور جڑے رہیں تحریک دعوتِ فقر سے۔

صوفی بیٹھک( قسط 1) بہ مناسبت اقبال ڈے ۔9 نومبر 2024ء 

تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام علامہ اقبالؒ ڈے کے موقع پر ’’اقبالؒ اور مولوی و فقیر کا فلسفہ‘‘پر ایک دلچسپ پوڈ کاسٹ اَپ لوڈ کی گئی۔ صوفی بیٹھک کے عنوان کے تحت اَپ لوڈ ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی پوڈ کاسٹ تھی جس میں بتایا گیا کہ اقبالؒ نے ’’مولوی‘‘ کی سخت ذہنیت اور ’’فقیر‘‘کی روحانی آزادی کے درمیان کیسے فرق کیا۔ حقیقی روحانیت، حکمت اور خود شناسی کے بارے میں اقبالؒ کے خیالات کو مختصر مگر جامع انداز میں بیان کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ بتایا گیا کہ وہ کس طرح عوام الناس کو انفرادی و اجتماعی روشن خیالی کی طرف سفر کی ترغیب دیتے ہیں۔ آپ عارف تھے اور عارف کی تعلیمات ہمہ جہت ہوتی ہیں۔ اقبالؒ کے فلسفے کا ماخذ در اصل فقرِمحمدیؐ ہے۔یہی وجہ ہے کہ اُن کی تعلیمات میں ایک طرف تو مولانا رومؒ کا رنگ جھلکتا ہے تو دوسری طرف اس کے تانے بانے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ سے بھی جا ملتے ہیں۔اقبالؒ اپنی شاعری میں جس شاہین کا بار ہا مرتبہ ذکر فرماتے ہیں در حقیقت اس سے مراد کوئی پرندہ نہیں بلکہ طالبِ مولیٰ ہے۔ مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے اِسی نکتے کو اپنی تصنیف مبارکہ ’’ فقرِ اقبال‘‘ میں انتہائی خوبصورت انداز میں تحریر فرمایا ہے۔ اگر آج کا انسان اِن رموز سے کما حقہ واقف ہو جائے توکچھ بعید نہیں کہ مسلم اُمہ اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر کے پھر سے زمانے پر اپنی عظمت کی دھاک بٹھا کر دین و دنیا میں سرخروئی حاصل کر لے۔ماہنامہ سلطان الفقر کے معزز قارئین یہ پوڈ کاسٹ تحریک دعوتِ فقر کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

سالانہ انتخابات ۔تحریک دعوتِ فقر 

تحریک دعوتِ فقر کے معاملات کو منظم انداز میں چلانے کے لیے ہر سال دستور تحریک دعوتِ فقر کے آرٹیکل 37 کے تحت عام انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان انتخابات کے ذریعے عہدیداران اور ممبران مجلس ِشوریٰ کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔ یہ ممبران اپنی حلف برداری کے بعد باہمی رضا مندی اور کثرتِ رائے کی بنا پر ممبران جنرل کونسل کا انتخاب کرتے ہیں۔ 

رواں سال بھی ان انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق تحریک دعوتِ فقر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025، یکم دسمبر 2024ء سے 15 دسمبر 2024ء تک منعقد ہوں گے۔

شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں
تحریک دعوتِ فقر۔۔۔ گلی گلی شہر شہر

 ماہِ اکتوبراور نومبر 2024ء میں شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام مجلسِ خلفا، انتظامیہ کمیٹی اور ممبران دعوت و تبلیغ کے تبلیغی دورہ جات کا سلسلہ جاری رہا۔شعبہ دعوت کی ٹیم نے عوام الناس کو وارثِ فقرِمحمدیؐ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیضیاب ہونے اور مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ رنگیل پور شریف سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں آپ مدظلہ الاقدس کی بارگاہِ عالیہ سے اسمِ اعظم حاصل کرنے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے۔تبلیغی دورہ جات کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

(13 اکتوبر 2024 ء بروز اتوار) سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری کی قیادت میں کستیلہ اور کھمبی، تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ یاسر عمران سروری قادری، محمد عاطف سروری قادری، محمد اخلاق سروری قادری، رضوان نذیر سروری قادری اور عبدالمتین سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ 

 صدر تحریک دعوتِ فقر پنڈی گھیب مبشر الحسن سروری قادری اور جنرل سیکرٹری فیصل شراف سروری قادری نے مقامی افراد کو بڑی گیارھویں شریف عرس مبارک سیدّنا شیخ عبد القادرجیلانی رضی اللہ عنہٗ میں شرکت کی دعوت دی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت عرس پاک 20 اکتوبر 2024ء بروز اتوارخانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوا۔

(14 اکتوبر 2024ء بروز سوموار)  پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری کی قیادت میں باٹھ گاؤں اور لودھڑے اتاڑ، تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ مولانا یاسر یاسین سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری، واجد علی سروری قادری اور محمد حسین سروری قادری نے بھی اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

(15 اکتوبر 2024ء بروز منگل) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری کی قیادت میں نانو ڈوگر، تحصیل رائیونڈ، ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ مولانا یاسر یاسین سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری، نعمان ثاقب سروری قادری، واجد علی سروری قادری اور محمد حسین سروری قادری نے بھی اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

(16 اکتوبر 2024 ء بروز بدھ) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری کی قیادت میں سندر اڈا، تحصیل رائیونڈ، ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ مولانا یاسر یاسین سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری، نعمان ثاقب سروری قادری، واجد علی سروری قادری اور محمد حسین سروری قادری نے بھی اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

(18 اکتوبر 2024 ء بروز جمعہ) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری کی قیادت میں رنگیل پور شریف، تحصیل رائیونڈ، ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ محمد ندیم سروری قادری، نعمان ثاقب سروری قادری، واجد علی سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری نے بھی اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

 چک نمبر 655/6 گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا جس میں سرپرست تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی محمد آصف حمید سروری قادری، صدر بشیر احمد سروری قادری، جائنٹ سیکرٹری طارق علی سروری قادری اور محمد یعقوب سروری قادری نے حصہ لیا۔

(19 اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ) سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے رنگیل پور شریف، تحصیل رائیونڈ، ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ مولانا یاسر یاسین سروری قادری، سرپرست تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد محمد مظہر حسین سروری قادری، سرپرست تحریک دعوتِ فقر جڑانوالہ قدیر اقبال سروری قادری، محمد وقار سروری قادری، احسن رضا سروری قادری، محمد کاوش سروری قادری، محمد ذیشان سروری قادری، محمد نعمان ثاقب سروری قادری، محمد انعام سروری قادری، رضوان نذیر سروری قادری، محمد حسین سروری قادری، معین افضل سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری اور واجد علی سروری قادری نے بھی اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

(22 اکتوبر 2024 ء بروز منگل) رنگیل پور شریف، تحصیل رائیونڈ، ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ مولانا یاسر یاسین سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری، نعمان ثاقب سروری قادری، محمد حسین سروری قادری اور عثمان جھیڈو سروری قادری نے اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

(23 اکتوبر 2024 ء بروز بدھ) خانیکی جھگیاں اور نانو ڈوگر، تحصیل رائیونڈ، ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری، مولانا یاسر یاسین سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری، نعمان ثاقب سروری قادری اور محمد حسین سروری قادری نے اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

(24 اکتوبر 2024ء بروز جمعرات) سندررائیونڈروڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کااہتمام ہوا۔پروفیسرسلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری، محمد حسین سروری قادری اور واجد علی سروری قادری نے اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

(25 اکتوبر 2024 ء بروز جمعہ) درویش کوٹ نزد بحریہ ٹاؤن لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری، مولانا یاسر یاسین سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری، محمد حسین سروری قادری اور  واجد علی سروری قادری نے اس دورہ میں حصہ لیا۔ 

دوسری جانب سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے ٹیکسلا ضلع راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ نوید محمد سروری قادری کی رہائش گاہ پر مقامی ممبران نوید محمد سروری قادری، سید ظفر حسین سروری قادری، محمد ندیم سروری قادری اور محمد سعید سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔ 

(26 اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ) شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کے زیر ِاہتمام تبلیغی دوروں کا سلسلہ جاری رہا۔ خانقاہ سلطان العاشقین سے وفد تبلیغی سرگرمیوں کے لئے اوکاڑہ کی جانب روانہ ہو ا۔ اس وفد میں سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری شامل تھے۔

 شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے اوکاڑہ میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے A 2-R/38 تحصیل و ضلع اوکاڑہ، مشتاق احمد سروری قادری کی رہائش گاہ اور غلام مصطفی سروری قادری کے کارخانہ میں مقامی ممبران کو وارثِ فقرِمحمدی ؐ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہونے کی دعوت دی۔ اِس موقع پر پروفیسر شکیل سروری قادری، غلام مصطفی سروری قادری، مشتاق احمد سروری قادری اور محمد سرور سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں خصوصی معاونت کی۔ 

(27 اکتوبر 2024ء بروز اتوار)بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے خصوصی طور پر اوکاڑہ سے آئے مریدین کو خوش آمدید کہا اور دعائے خیر فرمائی۔ 

(11 نومبر 2024 ء بروز سوموار)شعبہ دعوت و تبلیغ کے زیرِاہتمام نومبر 2024 ء میں بھی تبلیغی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور محمد نعمان ثاقب سروری قادری پر مشتمل قافلہ نے L 15/115  تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال کا دورہ فرمایا جہاں بابر نذیر سروری قادری کی رہائش گاہ پر عوام الناس سے ملاقات اور اسمِ اعظم(اسمِ اللہ ذات) کے فیوض و برکات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت پر گفتگو ہوئی۔ اس کے بعد 114/15L میں ارحم کولڈ سٹور پر تمام ورکرز کو مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے فی سبیل اللہ اسمِ اللہ ذات کے حصول کی دعوت دی گئی اور انہیں عرس حضرت سلطان باھوُ میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا گیا۔ 

 ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور محمد نعمان ثاقب سروری قادری نے میاں چنوں شہر کی سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں عوام الناس سے ملاقات اور اسمِ اعظم(اسمِ اللہ ذات) کے فیوض و برکات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت پر گفتگو ہوئی۔ سب کو عرس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے گئے۔ بابر نذیر سروری قادری اور محمد زاہد سروری قادری نے بھی معاونت کی۔ 

بعد ازاں تحریک دعوتِ فقر میاں چنوںکے دفتر میں مریدین و عقیدتمندوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تمام مریدین کو اس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ پیغامِ حق کو اپنے شہر میں عام کرنے کے لیے سرگرم رہیں۔ شام کو قافلہ میاں چنوں سے خانپور روانہ ہوا۔

(12 نومبر 2024 ء بروز منگل) ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور محمد نعمان ثاقب سروری قادری پر مشتمل قافلہ نے خانپور ضلع رحیم یار خان کا دورہ فرمایا۔ خانپور شہر میں ڈاکٹر شاہد ظفر سروری قادری، ڈاکٹر محمد اسلم سروری قادری کے کلینک کے دورہ کے بعد گردونواح میں چک نمبر 14P میں ارشاد احمد سروری قادری، چک نمبر 22P میں حاجی محمد سردار سروری قادری اور چک نمبر 121/1Lمیں فوجی محمد نواز سروری قادری کے گھر میں عقیدتمندوں سے مرشد کامل اکمل کی صحبت کی اہمیت پر سیرحاصل گفتگو کی گئی اور انہیں عرس سلطان باھوؒ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ محمد ارشاد سروری قادری نے دعوت و تبلیغ میں معاونت کی۔ رات کا قیام احمدپور لمہ صادق آباد میں ڈاکٹر شکیل احمد سروری قادری کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔

(13 نومبر 2024 ء بروز بدھ)  ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد احسن علی سروری قادری اور محمد نعمان ثاقب سروری قادری پر مشتمل قافلہ نے بستی حاجی نور محمد احمد پور لمہ تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان کا دورہ فرمایا جہاں ڈاکٹر شکیل احمد سروری قادری کے گھر سے ملحقہ مسجد سلطان العاشقین میں عوام الناس سے ملاقات کی گئی اور اسمِ اعظم (اسمِ اللہ ذات) کے فیوض و برکات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت و ضرورت پر گفتگو ہوئی۔ مشیر احمد سروری قادری، محمد قاسم سروری قادری، محمد سلیم سروری قادری، عمران احمد سروری قادری، محمد فیصل سروری قادری، محمد لطیف سروری قادری اور شفیق احمد سروری قادری نے بھی معاونت کی۔14نومبر بروز جمعرات قافلہ لاہور واپسی کے لیے روانہ ہوا۔

 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں