رپورٹ– محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ– Report

Spread the love

Rate this post

رپورٹ

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ1439ھ

رپورٹ: ملک نعیم عباس کھوکھر سروری قادری

محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر و خانقاہ سلسلہ سروری قادری 4-5/A۔ ایکسٹینشن ایجو کیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت یکم دسمبر 2017ء بروز جمعتہ المبارک منعقد ہوئی جس میں مریدین، محبین اور عقیدت مندوں نے ملک بھر سے بڑی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ خانقاہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خوشی میں بہت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا۔ حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے استقبال کے لیے محبین، مریدین اور طالبانِ مولیٰ قطار در قطار پھولوں کی پتیاں لیے کھڑے تھے۔ جونہی حضور مرشد کریم کی گاڑی خانقاہ کے قریب پہنچی تو فضا نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کے نعروں اور درود و سلام کے نذرانہ سے گونج اُٹھی۔ آپ مدظلہ الاقدس کی سفید گاڑی گلاب کی سرخ پتیوں سے بھر کر گلابی ہو گئی۔ ہر دل اور ہر چہرہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد سے کھِل اُٹھا۔
* محفل کی نقابت کے فرائض محمد راشد سروری قادری نے سرانجام دیئے۔ اور میلادِ مصطفیؐ کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کیا۔
* محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے حاصل کی۔
* محمد ساجد سروری قادری نے نعتِ رسولِ مقبولؐ سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔
* محمد رمضان سروری قادری نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔
* مولانا محمد اسلم سروری قادری نے ’’عید میلاد النبیؐ اور تزکیۂ نفس‘‘ کے موضوع پر جامع تقریر کر کے حاضرینِ محفل کواس کی اہمیت و فضیلت سے آگاہ کیا۔ اہلِ مجلس نے اس بیان کو پُرجوش نعروں سے سراہا۔
* عطاء الوہاب سروری قادری نے خوبصورت انداز میں نعتِ رسولِ مقبولؐ پیش کی۔
* محمد راشد سروری قادری نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب کلید التوحید کلاں کی انگلش ٹرانسلیشن
Kaleed ul Tauheed Kalan (The Key Of Divine Oneness Detailed) اور ماہِ دسمبر کے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا تعارف حاضرینِ محفل سے کروایا۔
* محمد راشد سروری قادری نے نئی خانقاہ سلسلہ سروری قادری اور مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں جاری شدہ حکمنامہ پڑھ کر تمام حاضرین کو سنایا۔جس کے بعد نعیم عباس سروری قادری نے خانقاہ سلسلہ سروری قادری اور مسجد کی تعمیر کی فضیلت اور عطیات اور چندہ دینے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا اورمرکزی دفتر خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں موجود عطیات کے لیے رکھے گئے کیش باکس (Cash Box) کے بارے میں بھی بتایا۔
* محمد ساجد سروری قادری نے نعتِ رسول مقبول ؐ حاضرینِ محفل کی سماعتوں کی نظر کی اور عارفانہ کلام اور ابیاتِ باھوؒ سے محفل کا اختتام کیا۔
* مولانا محمد اسلم سروری قادری نے ختم شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
* دعا کی سعادت مفتی محمد فاروق ضیا سروری قادری نے حاصل کی۔
* درودو سلام کے نذرانہ کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی اور لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔ قرب و دیدارِ الٰہی کے خواہش مند افراد نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی اور ذکر و تصور اسم اللہ ذات حاصل کیا۔
* ہر سال کی طرح اس سال بھی حضور مرشد کریم نے عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو اسمِ محمد عطا فرمایا۔ مرشد کریم نے عطیات والے کیش باکس میں اپنے دستِ مبارک سے رقم ڈال کر خانقاہ و مسجد کے قیام کے بابرکت کام کا آغاز فرمایا۔ محبین اور مریدین سے ملاقات کے بعد حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس اپنی رہائش گاہ سلطان العاشقین ہاؤس کی طرف روانہ ہوئے۔
* دورانِ محفل سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے شائع کردہ کتب، رسائل اور پوسٹرز کا سٹال لگایا گیا۔ جہاں سے حاضرینِ محفل نے کتب، رسائل اور پوسٹرز حاصل کئے۔
* تحریک دعوتِ فقر شعبہ خواتین نے بھی عید میلاد النبیؐ کے موقعہ پر سلطان العاشقین ہاؤس میں بی بی صاحبہ کی زیرِ صدارت محفلِ میلادِ مصطفی کا انعقاد کیا۔ خواتین کی کثیر تعداد نے ملک بھر سے اس محفل میں شرکت کی اور اس محفل کی فیوض و برکات کو سمیٹا۔ بہت سی خواتین نے بیعت اور بغیر بیعت کے ذریعے اسم اللہ ذات کی نعمت حاصل کی۔ اور حضور مرشد کریم نے بہت سے خوش نصیب خواتین طالبانِ مولیٰ کو اسم g کی نعمت سے نوازا۔ نمازِ کی ادائیگی کے بعد دعائے خیر ہوئی اس کے بعد لنگر پاک اور لڈو تقسیم کیے گئے۔ اور اس انداز میں یہ محفل پاک اپنے اختتام کو پہنچی۔

تبلیغی دورہ میگہ تحصیل پتوکی ضلع قصور

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس پاکستان بھر کے تبلیغی دورہ کرتے ہیں اور گلی گلی کوچہ کوچہ اسم اللہ ذات کے فیض کو عوام الناس میں عام کر رہے ہیں ۔ آ پ مدظلہ الاقدس کا ہی فیض ہے کہ آپ نے طالبانِ مولیٰ کے لیے آسانی پیدا فرمادی ہے اور بیعت کے پہلے ہی دن اسم اللہ ذات کے ذکر کی آخری منزل یعنی سلطان الاذکار ’ ھُو ‘عطا فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 9 دسمبر2017ء بروز ہفتہ لاہور سے ایک قافلہ حضور مرشد کریم سلطان العاشقین کے ہمراہ ضیا الحق سروری قادری کی دعوت پر میگہ تحصیل پتوکی ضلع قصور کے لیے روانہ ہوا اور شام تقریباً چار بجے میگہ پہنچا جہاں آپ مدظلہ الاقدس کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ فقیرِ کامل کی آمد پر علاقہ نعرہ تکبیر کی آوازوں سے گونج اُٹھا۔ نمازِ عصر اور مغرب ادا کرنے کے بعد قافلے والوں نے اہلِ علاقہ سے ملاقات کی۔ نما زِ عشا ء ادائیگی کے بعد لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔ جس کے بعد مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے ساتھیوں کے ساتھ گفتگو فرمائی۔ محمد ساجد سروری قادری نے مرشد پاک کے حکم سے پیر سیّد محمد بہادر علی شاہؒ کا کلام حاضرین کے سامنے پیش کیا جس


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں