رپورٹ–Report

Spread the love

Rate this post

عرس حضرت سخی سلطان باھوؒ 
اور عرس سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغرؒ

مورخہ 25فروری 2018ء بروز اتوار

تحریک دعوتِ فقرکے مرکزی دفتر و خانقاہ سلسلہ سروری قادری 4-5/A ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں عرس حضرت سخی سلطان باھُوؒ اور عرس حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ کے سلسلے میں محفل منعقد ہوئی جس میں مریدین اور محبین کی کثیر تعداد نے ملک بھر سے شرکت کی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد پر پھولوں کی پتیوں اور پرجوش نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ مریدین اور عقیدتمندوں نے حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کی دست بوسی کا شرف حاصل کیا۔
٭ نقابت کے فرائض ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے انجام دئیے۔
٭ محفل کا باقاعدہ آغاز پروفیسر حماد الرحمن سروری قادری نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔
٭ تلاوت کے بعد محمد ساجد سروری قادری صاحب نے بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت ’’حالِ دل کس کو سنائیں آپ کے ہوتے ہوئے‘‘ کا نذرانہ پیش کیااور حاضرین ِ محفل سے بھر پور داد وصول کی۔
٭ محمد رمضان سروری قادری نے حضرت سلطان باھوؒ کی شان میں منقبت’’حق باھو سچ باھو اک نظر کرم دی تَک باھو‘‘ پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو گرمایا اور فضا نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور سلطان العاشقین کے نعروں سے گونج اُٹھی۔
٭ ’’اللہ سائیں آپ نوازیا توں باھو سرکار کوں‘‘ منقبت محمد ساجد سروری قادری نے پیش کر کے محفل میں ایک سماں باندھ دیا۔
٭ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے ’’شانِ حضرت سخی سلطان باھوؒ ‘‘ پر جامع تقریر کی اور حاضرین محفل کو آپؒ کی تعلیمات سے آگاہ کیا ۔
٭ محفل کے دوسرے حصہ میں محمد رمضان سروری قادری نے سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ کی شان میں انتہائی خوبصورت منقبت ’’اصغر سائیں دا جلوہ ‘‘ پڑھی۔
٭ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے سلطان الفقر ششم ؒ کا پیغام جو کہ فیض ِ اسم اللہ ذات اور معرفت ِ الٰہی کا حصول تھا‘ حاضرین و سامعین کے گوش گزار کیا۔
٭ محمد ساجد سروری قادری نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دست ِ مبارک سے اپنے مرشد کی شان میں لکھا ہوا کلام ’’سلطان محمد اصغر علی مظہر ذاتِ ربّانی‘‘ انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔
٭ محفل کے اختتام پر حاضرین کو ’’21مارچ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ‘‘ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی محفل ِ میلاد کی دعوت دی گئی اور مسجد اور نئی خانقاہ کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی اپیل کی گئی۔
محفل کے اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور دعائے خیر کی گئی ۔ بارگاہِ نبوت میں عقیدت اور محبت سے درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی اور لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔
٭ لنگر تناول کرنے کے بعد بہت سے طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دست ِ اقدس پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ دور دراز سے آئے ہوئے محبین و مریدین کو آپ مدظلہ الاقدس نے ملاقات کا شرف بخشا۔
٭ خواتین کی محفل عرس پاک بھی سلطان العاشقین ہاؤس میں مائی صاحبہ کی زیرِ صدارت اسی شان و شوکت سے منعقد کی گئی ۔ 25فروری کو بہت سے مرد و خواتین نے آپ مدظلہ الاقدس کے دست ِ مبارک پر بیعت کر کے اسم اللہ کا ذکر و تصور اور مشق مرقومِ وجودیہ حاصل کیے ۔بہت سے عقیدت مندوں نے بغیر بیعت کے بھی اسم fذات کا ذکر اور تصور حاصل کیا۔
یہ عظیم روحانی محفل اپنے تمام تر فیو ض و برکات کے سا تھ اختتام پذیر ہوئی۔

 

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ

مورخہ 21 مارچ 2018ء بروز بدھ

محفل ِ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ مورخہ 21 مارچ 2018ء بروز بدھ صبح 11:00بجے قصر ِ سعید ہال وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ ملک کے کونے کونے سے محبین اور مریدین نے اس محفل مبارک میں شرکت کی اور انواروتجلیات سے بھرپور فائدہ اُٹھایا ۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد پر تمام حاضرین نے استقبال کے لیے آپ مدظلہ الاقدس کی گاڑی کے ارد گرد لمبی قطاریں بنا کر پھولوں کی پتیاںنچھاور کیں اورسلطان العاشقین کی شان میں نعرے لگائے۔
٭ ملک محمد نعیم عباس سروری قادری نے نقیب ِ محفل کے فرائض انجام دئیے۔
٭ پروگرام کا باقاعدہ آغاز مولانا محمد اسلم سروری قادری نے تلاوتِ قرآنِ پاک اور اس کے ترجمہ سے کیا۔
٭ محمد ساجد سروری قادری نے بارگاہِ رسالت میں نعت کا گلدستہ ٔ عقیدت پیش کیا۔ اہل ِ محفل نے نعرۂ رسالت سے بھرپور داد دی۔
٭ اس کے بعد حاضرین ِ محفل کے دلوں کو گرمانے کے لیے محمد رمضان سروری قادری نے خوبصورت منقبت ’’رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی‘‘ پیش کی۔
٭ ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری نے حاضرین کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا سفرِحق اور منتقلی امانت ِ الٰہیہ کے بارے میں خطاب کیا۔
٭ محمد نصیر سروری قادری اور محمد عطا الوھاب سروری قادری نے بھی حضور مرشد کریم کی شان میں منقبت کے گلدستے پیش کرکیے۔
٭ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے سلطان العاشقین کی بحیثیت طالب اور مسند ِتلقین و ارشاد سنبھالنے کے بعد کی جانے والی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
٭ اس کے بعدمحمد رمضان سروری قادری نے ابیات در شان سلطان العاشقین پیش کیے۔
٭ محمد ساجد سروری قادری نے منقبت ’’میرا مرشد‘‘ پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔
آخر میں نئی مسجد اور خانقاہ کی تعمیر کے فنڈ کے لیے اپیل کی گئی اور سلطان العاشقین کے سالانہ تبلیغی دوروں کی پالیسی کے متعلق ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے حاضرین ِ محفل کو آگاہ کیا۔
٭ مولانا محمد اسلم سروری قادری نے ختم شریف پڑھا اور محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعا کی سعادت حاصل کی۔ آخر میں درودوسلام پیش کیا گیا اور دعائے خیر ہوئی۔
نمازِ ظہر کی باجماعت ادائیگی کے بعد بہت سے لوگوں نے سلطان العاشقین کے دست ِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا اور بہت سے طالبان مولیٰ نے بغیر بیعت کے ذکر و تصور اسم اللہ ذات حاصل کیا۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں