محفل بسلسلہ ولادت باسعادت
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمدنجیب الرحمن مدظلہ الاقدس
19 اگست 2018 بروز اتوار
مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر/سلطان الفقر ہاؤس۔ 4-5/A ایکسٹینشن ایجوکیشن ٹاؤن لاہور
رپورٹ: ادارہ
19 اگست 2018ء بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر (پاکستان) کی جانب سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر ایک عظیم الشان اور پُرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس نورانی محفل میں ملک کے کونے کونے سے تشریف لائے ہوئے مریدین اور عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نمازِ ظہر کے بعد خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں تشریف لائے۔ پھولوں کی پتیوں اور فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
* نقابت کے فرائض ملک نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے انجام دئیے۔
* محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا گیا جس کا شرف قاری عابد سروری قادری نے حاصل کیا۔
خدا کا ذکر کرے ذکرِ مصطفیؐ نہ کرے
ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے
* آقائے دو جہان سرورِ دو عالم، باعثِ تخلیقِ کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کی سعادت عطا الوھاب سروری قادری نے حاصل کی۔
* محفل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نقیبِ محفل نے تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی ثنا خواں رمضان باھُو سروری قادری کو سٹیج پر دعوت دی جنہوں نے محسن سعید سروری قادری کی حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شان میں لکھی منقبت ’’جدوں دا محسن تیرا ہویا چھٹیا نفس یارانہ‘‘ پیش کی جس سے محفل میں وجد و سرور کی کیفیت چھا گئی۔ رمضان باھُو سروری قادری نے حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی۔
* محسن سروری قادری نے مرزا سلیمان کی سلطان العاشقین کی شان میں لکھی ہوئی منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد نقیبِ محفل نے مسجد و خانقاہ کی تعمیر کے لیے تعاون کی بھرپور اپیل کی۔ بعد ازاں محسن سروری قادری نے ناصر حمید ناصر کی لکھی ہوئی منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔
* حضور مرشد کریم کی شان میں عطا الوھاب سروری قادری کی لکھی گئی منقبت’’سوہنے سوہنے پیر نے ساڈے سلطان محمد نجیب دستگیر‘‘ پیش کی گئی جس کی سعادت محمد نصیر سروری قادری نے حاصل کی اور خوب داد وصول کی۔
* آخر میں مولانا محمد اسلم سروری قادری نے دعا کروائی جس کے بعد حضور مرشد نے تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ خوبصورت کیک کاٹا تو فضا سلطان العاشقین کے نعروں سے گونج اٹھی۔
* آخر میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداً سب مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی اور نورانی محفل سے رخصت ہوئے۔