تحریک دعوتِ فقر نیوز |Tehreek Dawat e Faqr News

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز۔اکتوبر 2019

کامیابی کے دس سال‘ تحریک دعوتِ فقر نے یومِ تاسیس نہایت جوش و خروش سے منایا

لاہور (نمائندہ خصوصی) 23 اکتوبر 2019 بروز بدھ خانقاہ سروری قادری میں تحریک دعوتِ فقر کا دسواں یومِ تاسیس منایا گیا۔ تحریک دعوتِ فقر کی بنیاد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے 23 اکتوبر 2009ء میں رکھی تھی۔ تحریک دعوتِ فقر کے قیام کا مقصد اسمِ اعظم کی دعوت اور تعلیماتِ فقر کو منظم طور پر دنیا بھر میں عام کرنا ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کے قیام کو دس سال گزر چکے ہیں۔ ان دس سالوں میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی قیادت میں تحریک دعوتِ فقر کو وہ عروج حاصل ہوا جو شاید ہی کسی جماعت کو حاصل ہوا ہو۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی سرپرستی میں کام کرنے والے شعبہ جات نے فقر اور اسم ِ اعظم کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ تحریک دعوتِ فقر پاکستان نے 23 اکتوبر بروز بدھ مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں کامیابی کے دس سال کی خوشی میں یومِ تاسیس منایا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر نے ایک محفل کا انعقاد کیا۔
یومِ تاسیس کی خوشی میں ملک بھر سے مریدین اور عقیدتمند صبح سے ہی خانقاہ میں پہنچنا شروع ہو گئے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی آمد سے قبل طالبانِ مولیٰ قطار در قطار پلکیں بچھائے منتظر کھڑے تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس دوپہر ایک بجے مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر و خانقاہ سروری قادری میں تشریف لائے جہاں آپ مدظلہ الاقدس کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب بھی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس کی آمد کے فوراً بعد نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی جس کے بعد یومِ تاسیس کی خوشی میں رکھی گئی محفل کا آغاز کیا گیا۔
منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیئے اور تحریک دعوتِ فقر کے قیام اور یومِ تاسیس کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تلاوتِ کلامِ پاک کے لیے مولانا محمد اسلم سروری قادری کو دعوت دی جنہوں نے سورۃ آلِ عمران کی آیات 104 تا 107 ترجمہ کے ساتھ تلاوت فرمائیں۔
تلاوتِ قرآن مجید کے بعد نعت شریف کا نذرانہ ٔ عقیدت محسن رضا  سلطانی نے اپنی خوبصورت آواز میں ادا کیا۔ جس کے بعد محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے پروفیسر حافظ حماد الرحمن سروری قادری کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی تاکہ وہ حاضرین کو تحریک دعوتِ فقر کے قیام کے مقاصد اور گزشتہ دس سالوں میں تحریک دعوتِ فقر کی کارکردگی اور کامیابی کے متعلق آگاہ کریں۔ پروفیسر حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے بہت ہی جامع اور خوبصورت انداز میں اپنی تقریر کا آغاز کیا اور بتایا کہ فرقہ پرستی اور گمراہی کے اس دور میں دین ِ حق سے آگاہی کے لیے، صراطِ مستقیم کی تلاش کے لیے، حق و باطل میں فرق کے لیے، معرفت ِ حق تعالیٰ کے لیے، تزکیہ نفس‘ تصفیہ قلب اور تجلیہ روح کے لیے، مرتبہ احسان تک رسائی کے لیے، خواہشاتِ نفس و دنیا سے نجات کے لیے، شیطانی وساوس‘ مادی نظریات اور غلبہ ٔ شہوات سے خلاصی کے لیے، دنیاوی الجھنوں‘ پریشانیوں اور مسائل سے چھٹکارہ کے لیے، روحانی بیماریوں لالچ‘ طمع‘ ہوس، غرور و تکبر‘ جھوٹ‘ فریب‘ مکر‘ حسد‘ریاکاری‘ بغض‘ کینہ وغیرہ سے نجات کے لیے، مایوسی اور گناہوں سے بچنے کے لیے، ظلمت و تاریکی سے نجات کے لیے، حب ِ دنیا اور گمراہی سے نجات کے لیے آج کے دور میں اگر کوئی واحد راستہ ہے تو وہ ہے ’’تحریک دعوتِ فقر‘‘۔ اس کے بعد پروفیسر حافظ حماد الرحمن نے اپنی تقریر میں تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات کا نہ صرف تعارف کروایا بلکہ ان کی  کامیابیوں کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ آخر میں انہوں نے عوام الناس کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک دعوتِ فقر کے جھنڈے تلے جمع ہوں اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دامن سے وابستہ ہو کر معرفتِ الٰہی حاصل کریں اور فلاح و کامیابی حاصل کریں۔
تقریر کے بعد ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے عطاء الوھاب سروری قادری کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی جنہوں نے تحریک دعوتِ فقر کی شان میں لکھا اپنا کلام حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیا۔
آخر میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے یومِ تاسیس کے حوالے سے تحریک دعوتِ فقر کے جھنڈے کی صورت میں سپیشل طور پر تیار کردہ کیک کاٹا اور منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر نے آپ مدظلہ الاقدس کا منہ میٹھا کروایا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور ملک محمد نعیم عباس کھوکھر صاحب کو کیک کھلایا۔
سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرمایا اور اسمِ اللہ ذات عطا فرماتے ہوئے ہدایت کی کہ اللہ کی معرفت اور قرب کے لیے ذکر و تصور اسم اللہ ذات کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں اس لیے کثرت کے ساتھ ذکر و تصور اسم اللہ ذات کریں۔ آخر میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے ملک کے طول و عرض سے آئے مریدین سے ملاقات فرمائی اور خانقاہ سروری قادری سے رخصت ہوئے۔ محفل کے اختتام پر تمام مریدین اور عقیدتمندوں کی بہترین لنگر سے تواضع کی گئی۔

ملک بھر میں تحریک دعوتِ فقر کی علاقائی جماعتوں نے یومِ تاسیس جوش و خروش سے منایا

ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے 23 اکتوبر 2019 ء بروز بدھ تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کے دفتر میں تحریک ِ دعوتِ فقر کے یومِ تاسیس کے حوالے سے ایک محفل منعقد کی جس میں تمام پیر بھائیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ فوجی مظہر حسین سرپرست تحریک دعوتِ فقر ہارون نے ایک مختصر بیان حاضرین کے گوش گزار کیا جس میں انہوں نے تحریک دعوتِ فقر کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کیا اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت اسم ِ اللہ ذات کی لازوال دولت اور عشقِ حقیقی کی بے مثال نعمت حاصل ہوئی۔
اٹک (علاقائی رپورٹر) 23 اکتوبر 2019ء بروز بدھ بعد از نمازِ مغرب یومِ تاسیس تحریک دعوتِ فقر کے حوالے سے تحریک دعوتِ فقر احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں محفل منعقد کی گئی۔ مبشر الحسن سروری قادری نے تلاوتِ قرآن کا شرف حاصل کیا جس کے بعد کامران مقصود سروری قادری نے بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔ مبشر الحسن سروری قادری نے تحریک دعوتِ فقر کی کامیابی کے دس سالوں اور تحریک کے شعبہ جات کی کارکردگی کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے حاضرین کو بھی تحریک دعوتِ فقر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی جس پر تمام پیر بھائیوں نے استقامت کے ساتھ تحریک دعوتِ فقر کے کاموں میں حصہ لینے کا عزم کیا۔
جہلم (علاقائی رپورٹر) 23 اکتوبر 2019ء بروز بدھ بعد از نمازِ عصر تحریک دعوتِ فقر کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے دفتر تحریک دعوتِ فقر جہلم میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز محمد بلال سروری قادری نے تلاوتِ قرآن سے کیا۔ احمد علی، امیر حمزہ اور ابوبکر نے اپنی پُرسوز آواز میں نعتیہ کلام سے اہل ِ مجلس کے قلوب کو گرمایا۔ محمد ظفر اقبال سروری قادری نے تحریک دعوتِ فقر کے یومِ تاسیس کے موقع پر تمام حاضرین کو مبارک باد پیش کی اور تحریک دعوتِ فقر کی دس سالہ کاوشوں اور انتھک جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ محفل میں شریک ساتھیوں کو پہلے سے بڑھ کر تحریک کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔ محفل کے اختتام پر دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا جس کے بعد حاضرین میں لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔

تحریک دعوتِ فقر کے یومِ تاسیس پر تحریک دعوتِ فقر متحدہ عرب امارت بھی سرگرم

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) 23 اکتوبر 2019ء بروز بدھ تحریک دعوتِ فقر متحدہ عرب امارت کی جانب سے ابو ظہبی میں وحید حسن سروری قادری کے گھر یومِ تاسیس کے حوالے سے ایک محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پیر بھائیوں نے شرکت کی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی مہربانی سے تحریک دعوتِ فقر متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں تحریک دعوتِ فقر کا دسواں یومِ تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا گیا اور اس کے بعد نعت ِ رسولِ مقبول کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ نعت کے بعد وحید حسن سروری قادری نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شہرہ آفاق تصنیف شمس الفقرا سے درس دیا جسے حاضرین نے نہایت انہماک سے سنا۔ درس میں اسمِ اللہ ذات کی حقیقت ، اس کی اہمیت اور مرشد کامل اکمل کی صحبت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ وحید حسن نے اپنے بیان میں اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ اللہ پاک کی مہربانی اور فضل ہے کہ اس نے ہمیں سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام فقیر کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بیعت اور صحبت سے نوازا۔ راہِ فقر راہِ عشق ہے اور اس میں وہی طالب کامیاب ہوتے ہیں جو اللہ کی راہ میں زیادہ مجاہدہ کرتے ہیں۔
درس کے بعد یومِ تاسیس کے سلسلے میں خصوصی طور پر تیار کردہ کیک کاٹا گیا اور تمام شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔ اس کے بعد تحریک دعوتِ فقر کے عروج اور فروغ کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ تمام شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ تحریک دعوتِ فقر کے دفتر میں مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ محفل ضرور منعقد کی جائے گی۔ اللہ پاک تحریک دعوتِ فقر کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین ۔

تحریک دعوتِ فقر کے فروغ کے لیے مجلسِ شوریٰ کے اہم اقدامات

لاہور (پریس ریلیز) 12 اکتوبر 2019ء بروز ہفتہ مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں مجلسِ شوریٰ کا اجلاس رات 9 بجے منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منتظم ِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے کی۔ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے تھا۔ جس پر ممبران مجلسِ شوریٰ نے تیاریوں کے مختلف پہلوئوں پر آرا دیں۔ اس کے علاوہ مسجد و خانقاہ کی تعمیر و ترقی، سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر نگرانی آئندہ شائع ہونے والی کتب اور دیگر ترقیاتی امور اجلاس کے ایجنڈا میں شامل تھے۔ اجلاس میں تمام ممبران نے پُرجوش حصہ لیا اور قیمتی مشوروں سے نوازا جن پر تمام ممبران نے تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں مفتی محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعا کروائی کہ اللہ پاک تحریک دعوتِ فقر کے تمام امور میں مدد فرمائے اور اسے دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین

سوشل میڈیا ذرائع کو بہترین طور پر بروئے کار لائیں گے‘ نگرانِ اعلیٰ سوشل میڈیا کا عزم

لاہور (نمائندہ خصوصی سوشل میڈیا ونگ) 21 ستمبر 2019ء بروز ہفتہ نگرانِ اعلیٰ سوشل میڈیا ونگ ڈاکٹر حسنین محبوب سروری قادری کی صدارت میں سوشل میڈیا ونگ کے تمام نگرانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے تحریک دعوتِ فقر کی تمام و یب سائٹس پر ٹریفک بڑھانے اور سوشل میڈیا ذرائع خصوصی طور پر فیس بک اور انسٹاگرام کے ہر فیچر کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے پر گفتگو ہوتی رہی۔

خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر میں جانی و مالی تعاون کی اپیل‘ 
محفل جشنِ عید میلاد النبیؐ کو بہترین انداز میں منعقد کرنا ہے؛ صدر جنرل کونسل کا اجلاس سے خطاب

لاہور (نیوز رپورٹر) 22 ستمبر 2019ء بروز اتوار مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں جنرل کونسل کا اجلاس ناصر مجید سروری قادری (صدر جنرل کونسل) کی صدارت میں ہوا۔ 
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا محمد اسلم سروری قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد ناصر مجید نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا جو اپنا قیمتی وقت نکال کر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِ عید میلاد النبیؐ کے انعقاد اور تیاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور تمام شرکا سے آرا لی گئیں۔ اس کے علاوہ صدر جنرل کونسل ناصر مجید نے محفل جشن ِعید میلاد النبیؐ میں مالی تعاون کی اپیل بھی کی۔ 
اجلاس کا دوسرا ایجنڈا خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر کے حوالے سے تھا۔ ناصر مجید نے تمام حاضرین ِ اجلاس کو خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اللہ کی معرفت و قرب کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات میں جانی و مالی تعاون کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام شرکا کو مرشد کی صحبت کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ آخر میں مفتی محمد فاروق ضیا سروری قادری نے دعائے خیر کروائی۔

تحریک دعوتِ فقر کی جدوجہد سے دنیا بھر کوآگاہ کرنے کے لیے ویب سائٹس ڈویلپمنٹ ونگ کا ایک اہم قدم ‘ بہت سی نئی ویب سائٹس بنانے کے لیے نئی ڈومین (Domains)خریدلی گئیں۔

 لاہور (نیوز رپورٹر) 21 ستمبر 2019ء بروز ہفتہ تحریک دعوتِ فقر ویب سائٹ ڈویلپمنٹ ونگ نے تحریک دعوتِ فقر نیوز کے لیے 2 نئی ڈومین (Domains)خریدیں۔ 
https://www.thetdfnews.com
https://www.tdf-news.com
لاہور (نیوز رپورٹر) 30 ستمبر 2019ء بروز سوموار تحریک دعوتِ فقر ویب سائٹ ڈویلپمنٹ ونگ نے 5 نئی اردو ویب سائٹس کے لیے ڈومین (Domains)خریدیں۔
https://www.sultan-bahoo.pk
https://www.sultan-ul-ashiqeen.pk
https://www.tehreekdawatefaqr.org
https://www.sultanulfaqr.pk
https://www.sultan-ul-arifeen.pk

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے مریدین اور عقیدتمندوں کی بھرپور طریقے سے خاطر تواضع کے لیے شعبہ لنگر متحرک

لاہور (نمائندہ خصوصی شعبہ لنگر) 29 ستمبر بروز اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سروری قادری لاہور میں شعبہ لنگر کے تمام ممبران سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ انچارج شعبہ لنگر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے ہر ممبر کا تعارف آپ مدظلہ الاقدس سے کروایا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے شعبہ کے تمام ممبران کو عشق و محبت سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی تلقین فرمائی۔ اس کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے تمام طالبانِ مولیٰ کی کوششوں کو سراہا اور شاباش بھی دی۔ اس موقع پر آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب، ڈاکٹر حسنین محبوب صاحب اور انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر بھی موجود تھی۔ 

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے‘ ایڈیٹرز کا اجلاس 

لاہور (نمائندہ خصوصی سلطان الفقر پبلیکیشنز) 24 ستمبر 2019 بروز منگل مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے تمام ایڈیٹرز کا اجلاس ہوا۔ نگرانِ اعلیٰ سلطان الفقر پبلیکیشنز و مینیجنگ ایڈیٹر ماہنامہ سلطان الفقر لاہور احسن علی سروری قادری نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ماہنامہ سلطان الفقر کے معیار اور ایڈیٹرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ایڈیٹرز نے اپنی آرا دیں جن پر تبادلہ خیال ہوا۔ ماہنامہ سلطان الفقر کو مزید عوامی بنانے کے لیے نئے رائٹرز کی تحریروں اور سوشل میڈیا کی بہترین سلائیڈز کو شمارے میں شامل کرنے پر اتفاق ہوا۔

شعبہ اطلاعات و نشریات کا شعبے کو مزید منظم کرنے کا عزم‘  شعبے میں مزید اصلاحات نافذ کریں گے‘ ترجمان تحریک دعوتِ فقر

لاہور (نمائندہ خصوصی) 24 ستمبر 2019 بروز منگل مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں شعبہ اطلاعات و نشریات کا اجلاس ترجمان تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خبروں کی ترسیل اور نیوز رپورٹرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی۔ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری نے اجلاس میں بتایا کہ شعبہ کو مزید منظم کرنے کے لیے جدید اصلاحات نافذ کریں گے۔

مرآۃ العارفین (بارِ سوم) کی طباعت؛ سلطان الفقر پبلیکشنز کی ایک اور کاوش‘ معیاری کتب کی طباعت کا سلسلہ جاری رہے گا‘ نگران سلطان الفقر پبلیکیشنز

لاہور (نمائندہ خصوصی سلطان الفقر پبلیکیشنز) تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر نگرانی شائع ہونے والی کتب عوام الناس میں روز بروز خاص مقبولیت کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ راہِ حق کے متلاشیوں کے لیے رہنمائی کا خاص ذریعہ بھی ہیں۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز اب تک نوے (90)سے زائد کتب شائع کر چکا ہے جس میں حضرت امام حسین ؓ ، سیّدنا غوث الاعظم،ؓ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی کتب شامل ہیں۔
مرآۃ العارفین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہٗ نے حضرت امام زین العابدینؓ کے وحدت الوجود کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں تحریر فرمائی۔ یہ تصنیف نسخوں کی صورت میں موجود تھی اور حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے بعد حضرت امام زین العابدینؓ نے ان نسخہ جات کو کتابی صورت میں ترتیب دیا۔اس کتاب کا عربی سے اردو ترجمہ اور تشریح مسز عنبرین مغیث سروری قادری نے کی ہے جو کہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی فارسی کتب کا انگریزی ترجمہ بھی کر چکی ہیں۔ 
’’مرآۃ العارفین کا پہلا ایڈیشن اگست 2012 میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے حکم و اجازت سے شائع کیا گیا۔ مارچ 2016 میں بارِ دوم اور جون 2019 میں بارِ سوم اشاعت کے لیے تیار کیا گیا جو اکتوبر 2019 کو سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کی زینت بنا۔
حضرت امام حسینؓ نے اس کتاب میں نظریہ وحدت الوجود نہ صرف واضح الفاظ میں بیان فرمایا ہے بلکہ ذاتِ حق تعالیٰ کا عالم ِ ھاھویت سے عالمِ ناسوت میں نزول اور انسانِ کامل میں ظہور کے مقامات و مراتب کو بھی تفصیلاً بیان فرما دیا ہے۔
مرآۃ العارفین کے ترجمہ و شرح کو بے حد مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جس کے باعث 6 اکتوبر 2019 کو خانقاہ سروری قادری لاہور میں تقریب ِ رونمائی کی گئی جس میں منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری اورانچارج سلطان الفقر پبلیکیشنز احسن علی سروری قادری نے اس کتاب کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا اور مستقبل میں مزید نئی کتب کی اشاعت کے حوالے سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آپ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی آفیشل ویب سائٹ www.sultan-ul-faqr-publications.com اور آفیشل فیس بک پیج Sultan ul Faqr Publications پر اس کتاب کا آن لائن مطالعہ کر سکتے ہیں یا کتاب خریدنے کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔ 042-35436600, 0322-4722766

شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر اسمِ اعظم کا پیغام گھر گھر پھیلانے کے لیے سرگرم ‘ شعبہ کا جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ

لاہور (نیوز رپورٹر) 14 ستمبر 2019ء بروز ہفتہ شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کا وفد جنوبی پنجاب کے دورہ کے لیے خانقاہ سے روانہ ہوا۔ وفد کی قیادت نگران شعبہ دعوت و تبلیغ محمد ارشد رمضان سروری قادری کر رہے تھے۔ اس وفد میں محمد ظہیر اقبال سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد کا پہلا پڑائو پاکپتن میں محمد شفیع سروری قادری کے گھر پر تھا۔ پاکپتن پہنچنے پر وفد نے محمد شفیع سے ان کی فیکٹری میں ملاقات کی جہاں وہ ملازمت کرتے ہیں۔ محمد شفیع نے فیکٹری میں کام کرنے والے کچھ پیر بھائیوں اور دیگر عقیدتمندوں سے شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد کا تعارف کروایا جن کو اسم ِ اللہ ذات کے ذکر و تصور کی دعوت دی گئی۔ رات کا قیام محمد شفیع کے گھر پر تھا۔
اگلے روز 15 ستمبر بروز اتوار شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے پاکپتن میں مقیم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے مریدین سے ملاقا ت کی۔ محمد شفیع کی دوکان پر محفل ہوئی جس میں بہت سے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ ان کو اسمِ اللہ ذات کی دعوت دی گئی۔
اس کے بعد پاکپتن میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے داؤد کالج پاکپتن کا دورہ کیا اور پرنسل سے ملاقات کی اور انہیں معرفت ِ الٰہی کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ کالج کے طلباء کی کثیر تعداد میں دعوتِ حق کے پمفلٹ اور ماہنامہ سلطان الفقر کے شمارے بھی تقسیم کئے۔
اسی دن شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے عصر سے مغرب تک حضرت بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر عوام الناس میں معرفت ِ الٰہی کے دعوت نامے اور ماہنامہ سلطان الفقر کے شمارے تقسیم کئے اور جن لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ان سے تفصیلاًگفتگو بھی کی۔
16 ستمبر 2019 بروز سوموار جی پی او آفس پاکپتن میں ایک عقیدتمند نذر فرید اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں سے شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں تمام حاضرین کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور تحریک دعوتِ فقر کا تعارف کروایا گیا۔ بہت سے لوگوں نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کچھ لوگوں نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی سالانہ ممبر شپ بھی حاصل کی۔
اسی روز وفد نے محمد احمد بھٹی سے بھی ملاقات کی اور ان کے گھر تحریک دعوتِ فقر پاکپتن کے عہدیداران اور مریدین کے اجلاس میں شرکت کی۔اس کے علاوہ بہت سے عقیدتمندوں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اجلاس عصر کی نماز کے بعد شروع ہوا اور عشا کی نماز تک جاری رہا۔ نمازِ مغرب بھی اسی دوران ادا کی گئی۔ اجلاس میں مرشد کامل اکمل کی فضیلت، صحبت ِ مرشد کی اہمیت اور اسم اللہ ذات کی ضرورت پر تفصیلاً گفتگو ہوئی۔ حاضرین کی اکثریت نے گفتگو سے متاثر ہو کر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر محمد ارشد رمضان نے انہیں خانقاہ سروری قادری لاہور آنے کی دعوت دی۔ 
17 ستمبر 2019 بروز منگل شعبہ دعوت و تبلیغ کا وفد نگرانِ اعلیٰ محمد ارشد رمضان سروری قادری‘ محمد ظہیر اقبال اور محمد عظیم کے ہمراہ ساہیوال روانہ ہوا۔ وفد نے ساہیوال میں سب سے پہلے محمد عمیر سروری قادری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وہاں موجود دیگر افراد سے بھی اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔ اس کے بعد وفد کی ساہیوال کے نواحی گائوں میں محمد عمیر سروری قادری کے ایک دوست کے ڈیرے پر بہت سے افراد سے ملاقات کی جن سے شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے بہت تفصیل سے گفتگو کی۔
18 ستمبر 2019ء بروز بدھ شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے جھال روڈ ساہیوال میں محمد رضوان سروری قادری کے گھر پر ساہیوال شہر کے مقامی مریدین اور ان کے حلقہ احباب کو ملاقات کی دعوت دی۔ دعوتی اجلاس کا آغاز نمازِ عصر کے بعد ہوا۔ شعبہ دعوت و تبلیغ کے نگرانِ اعلیٰ محمد ارشد رمضان سروری قادری نے دعوتی اجلاس میں اسم اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت پر بہت جامع انداز میں روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ محمد ارشد رمضان نے تمام مریدین کو ساہیوال شہر میں تحریک دعوتِ فقر کا دفتر بنانے کی ترغیب دلائی۔
19 ستمبر 2019ء بروز جمعرات شعبہ دعوت و تبلیغ کا وفد ساہیوال سے خانپور کے لیے روانہ ہوا۔ رات گئے وفد چک نمبر 14-P تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان میں محمد ارشاد سروری قادری کے گھر پہنچا۔ اگلے روز 20 ستمبر بروز جمعتہ المبارک شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے چک نمبر 14-P میں موجود تمام پیر بھائیوں سے رابطہ کیا اور ایک دعوتی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں تمام حاضرین کو اسم ِ اللہ ذات کے ذکر و تصور کا طریقہ کار سمجھایا گیا تاکہ تمام مریدین شوق و محبت سے درست انداز میں ذکر و تصور کی مشق کریں اور اللہ کی معرفت و قرب کے مراتب طے کر سکیں۔
21 ستمبر بروز ہفتہ خانپور شہر میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد کی ڈاکٹر محمد اسلم  سروری قادری سے ان کے کلینک پر ملاقات ہوئی اور خانپور میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے دیگر مریدین سے رابطے کیے گئے۔ 
22 ستمبر 2019 بروز اتوار شعبہ دعوت و تبلیغ  کے وفد کی سربراہی میں خانپور میں تحریک دعوتِ فقر کے دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر چک نمبر 14-P، چک نمبر 22-P اور 121/1L سے بھی مریدین نے شرکت کی۔افتتاح کے بعد دفتر میں اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت فوجی محمد نواز سروری قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد خانپور شہر میں اسم اللہ ذات کا پیغام عام کرنے، باقاعدگی سے ہر مہینے اجلاس منعقد کرنے اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کے سٹال لگانے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں محمد ارشد رمضان نے دعائے خیر کی کہ اللہ پاک تحریک دعوتِ فقر کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
اسی دن شعبہ دعوت و تبلیغ کا وفد چک نمبر 121/1L تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان میں محمد احسن سروری قادری کے گھر پہنچا۔ 
23 ستمبر بروز سوموار 121/1L تحصیل خانپور میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے عوام الناس کو اسم اللہ ذات اور معرفت ِ الٰہی کی دعوت دی اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور تحریک دعوتِ فقر کا تعارف کروایا۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں دعوت نامے اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی تقسیم کیے۔ 
اسی روز محمد احسن سروری قادری کے گھر مریدین کا دعوتی اجلاس بلایا گیا جو نمازِ عصر کے بعد شروع ہوا۔ اجلاس میں حاضر تمام مریدین کو ذکر و تصور اسم اللہ ذات اور مشق مرقومِ وجودیہ کا طریقہ سمجھایا گیا۔اس کے علاوہ وفد نے انہیں مرکز کے ساتھ رابطہ بحال رکھنے کی تاکید کی اور 12 ربیع الاوّل کو جشن ِ میلادِ مصطفیؐ کے موقع پر خانقاہ سروری قادری لاہور میں منعقد ہونے والی عظیم محفل میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے سب نے خوش دلی سے قبول کیا اور محفل میں شرکت کا مصمم ارادہ بھی کیا۔

24 ستمبر 2019 بروز منگل شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد کی فوجی محمد نواز سروری قادری کے گھر 121/1L میں مریدین اور عقیدتمندوں سے گفتگو ہوئی اور انہیں ذکر و تصور اسم اللہ ذات کی مشق کا طریقہ سمجھانے کے علاوہ کثرت سے ذکر و تصور کرنے کی تاکید بھی کی گئی۔
اسی روز شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کے وفد نے چک نمبر 22-P میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے مرید حاجی سردار محمد سروری قادری کے بھائی کی اہلیہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس کے بعد علاقے میں موجود تمام مریدین اور پیر بھائیوں سے تفصیلاً گفتگو ہوئی۔ تمام حاضرین کو مرشد کی بارگاہ میں حاضری کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی محفل ِ میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِ عید میلاد النبیؐ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔
25 ستمبر 2019 ء بروز بدھ شعبہ دعوت و تبلیغ کا وفد نگرانِ اعلیٰ محمد ارشد رمضان کی قیادت میں لیاقت پور پہنچا جہاں وفد کا قیام چک نمبر 49-A عباسیاں روڈ پر مختار احمد جلال سروری قادری کے گھر پر تھا۔ لیاقت پور پہنچنے پر مختار احمد جلال اور ان کے دوست احباب سے رات گئے تک دعوت و تبلیغ پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔
اگلی صبح 26 ستمبر 2019ء بروز جمعرات چک نمبر 86/DN تحصیل یزمان ضلع بہاولپور میں وفد نے عوام الناس میں اسم اللہ ذات کا پیغام دیا اور خانقاہ سروری قادری لاہور میں حاضری کی دعوت بھی دی۔ اس کے علاوہ عوام میں دعوت نامے بھی تقسیم کیے۔
اسی روز قلعہ دراوڑ (Derawar Fort)اور اس کے گرد و نواح میں وفد نے عوام الناس میں فقر، معرفت ِ الٰہی اور اسم اللہ ذات کی دعوت دی اور اس کے بعد واپس چک 49-A تشریف لے گئے۔ 
جامع مسجد 49-A میں نمازِ عشا کے بعد شعبہ دعوت و تبلیغ کے نگرانِ اعلیٰ محمد ارشد رمضان سروری قادری نے مرشد کامل کی اہمیت اور مقصد ِ حیات کے موضوع پر بیان کیا۔ بیان کے بعد حاضرین کو خانقاہ سروری قادری لاہور میں 12 ربیع الاوّل کے روز منعقد ہونے والی محفلِ میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ جشن ِ عید میلاد النبیؐ میں شرکت کی دعوت دی اور حاضرین میں دعوت نامے اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی تقسیم کیے۔
27 ستمبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک شعبہ دعوت و تبلیغ کا وفد لیاقت پور سے دفتر تحریک دعوتِ فقر خانپور میں ڈاکٹر محمد اسلم سروری قادری کے پاس پہنچا۔ خانپور میں جامع مسجد بلال اور جامع مسجد نور میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی تقسیم کیے۔ وفد نے تمام حاضرین کو محفل بسلسلہ جشن ِ عید میلاد النبیؐ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اسی دن وفد احمد پور لمہ چک نمبر 23-NP نور والی بستی تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں ڈاکٹر شکیل سروری قادری کے پاس پہنچا۔
اگلے روز 28 ستمبر 2019 بروز ہفتہ مریدین سے رابطہ کیا اور شام کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ بعد نمازِ مغرب چک نمبر 23-NP نور والی بستی احمد پور لمہ میں حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے عقیدت کی بنا پر قائم کی جانے والی مسجد ’’سلطان العاشقین‘‘ میں محمد ارشد رمضان نے اسم ِاعظم کے موضوع پر بیان کیا۔بعد نمازِ عشا بھی بہت سے عقیدتمندوں سے گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ وفد نے ساتھیوں کو اسم اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں نہ صرف آگاہ کیا بلکہ ان کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیئے۔ وفد نے احمد پور لمہ میں تحریک دعوتِ فقر کا دفتر قائم کرنے کی بھی ترغیب دلائی تاکہ اسم اللہ ذات کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ آخر میں تمام حاضرین کو 12 ربیع الاوّل کی میلادِ مصطفیؐ کی محفل میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
29 ستمبر 2019 وفد نے مختلف مساجد و مقامات پر دعوت و تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران تحریک دعوتِ فقر رحیم یار خان کے شعبہ دعوت کے دو مقامی ساتھی معین افضل سروری قادری اور محمد قاسم سروری قادری بھی شعبہ دعوت و تبلیغ کے ہمراہ رہے۔
30 ستمبر 2019ء بروز سوموار شعبہ دعوت و تبلیغ کا وفد گھوٹکی ضلع سندھ میں محمد عابد سروری قادری کے گھر پہنچا۔ گھوٹکی میں موجود تمام مریدین شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد سے ملاقات کی غرض سے حاضر ہو چکے تھے جن سے وفد نے گفتگو کی اور خانقاہ سروری قادری لاہور میں آنے کی ترغیب دلائی۔
اگلے روز یکم اکتوبر 2019ء بروز منگل محمد عابد سروری قادری نے اپنے دوست احباب کو اپنے گھر مدعو کیا جہاں شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے ان کو اسم ِ اللہ ذات کی دعوت دی۔ تحریک دعوتِ فقر اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے تعارف کے لیے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی تقسیم کیے۔ 
اسی روز گھوٹکی شہر میں محمد شکور سروری قادری کے گھرپر محمد شکور اور ان کے بیٹوں سے فقر کے مختلف موضوعات پر تفصیلاً گفتگو ہوئی اور انہیں ذکر و تصور اسم اللہ ذات اور مشقِ مرقومِ وجودیہ کا طریقہ کار سمجھایا۔
محمد شکور سروری قادری کے گھر سے شعبہ دعوت و تبلیغ کا وفد رکفارم سندھ پہنچا جہاں جامع مسجد میں عوام الناس کو اسم اللہ ذات کی دعوت دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سب حاضرین میں دعوت نامے اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی تقسیم کیے گئے۔
اسی روز وفد نے شام کے وقت محمد عابد سروری قادری کے گھر پر تمام پیر بھائیوں کا ایک اجلاس طلب کیا۔ شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے اجلاس میں موجود حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے اور دوبارہ سے ذکر و تصور اسم اللہ ذات کا طریقہ سمجھایا۔ 
2 اکتوبر 2019ء بروز بدھ وفد گھوٹکی سے پنو عاقل میں یار محمد کھوسہ سروری قادری کے گھر پہنچا۔ یار محمد کھوسہ سے فقر ِ محمدیؐ کے متعلق تفصیلاً گفتگو ہوتی رہی۔بعد نمازِ مغرب جامع مسجد غوثیہ پنو عاقل شہر میں محمد ارشد رمضان سروری قادری نے بیان کیا۔ 
3 اکتوبر 2019ء بروز جمعرات شعبہ دعوت و تبلیغ کا وفد پنوعاقل سے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہوا اور 4 اکتوبر کو خانقاہ سروری قادری میں پہنچا۔یوں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ نے تقریباً تین ہفتے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ کا کام کیا۔ اس دوران ہزاروں لوگوں میں نہ صرف دعوت نامے تقسیم کیے بلکہ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ عوام الناس میں سلسلہ سروری قادری کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تعارف بھی کروایا۔

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور فقر کا دنیا بھر میں واحد ترجمان ‘  منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دیں

09 اکتوبر بروز بدھ منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے شعبہ ماہنامہ سلطان الفقر کے انچارج احسن علی سروری قادری سے اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں صدر تحریک دعوتِ فقر سعید جعفر سروری قادری، نائب صدر ناصر حمید سروری قادری، جائنٹ سیکریٹری شیر علی سروری قادری اور ترجمان تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر محمد وسیم اکرم سروری قادری اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ٹیم بھی موجود تھی۔ میٹنگ میں ٹیم ماہنامہ سلطان الفقر کو ماہانہ اشاعت کے حوالے سے اہم آراء سے مستفید کیا اور اہم ہدایات بھی دیں۔ 

ملک بھر سے تحریک دعوتِ فقر کی خبریں 

بچیانہ (علاقائی رپورٹر) 19 ستمبر 2019ء بروز جمعرات تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ کے ممبران نے چک 378 گ ب حماندکے منڈی بچیانہ تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں منعقد ہونے والی محفل میلادِ مصطفیؐ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض قدیر اقبال، محمد رمضان باھُو، محمد یعقوب، محمد آصف اور محمد فیاض نے انجام دئیے۔ محفل میں شریک اہل ِ عقیدت و محبت افراد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز لاہور کی کتب کو بہت سراہا اور کتب خریدیں۔
٭ بچیانہ (علاقائی رپورٹر) 20 ستمبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی نے گائوں پنڈی عیسیٰ سیّد والا روڈ پر ہونے والی محفل میلادِ مصطفیؐمیں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ قدیر اقبال اور محمد یعقوب نے سٹال پر ڈیوٹی سرانجام دی۔
٭ ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) 20 ستمبر 2019 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے جامع مسجد میلاد چوک پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگا یا۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض مظہر حسین، محمد حارث، عبدالرزاق اور انیب یونس نے ادا کیے۔
اٹک (علاقائی رپورٹر) 22 ستمبر 2019 بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر احمدال نے گائوں مکیال میں بلال مسجد میں بعد نمازِ مغرب درس کا اہتمام کیا۔ نماز کے بعد کامران مقصود سروری قادری نے ایک جامع بیان کیا جس میں انہوں نے اسم اللہ ذات کی فضیلت اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا۔ حاضرین نے ان کے بیان کو خوب سراہا۔ سفیر عمران سروری قادری بھی کامران مقصود کے ہمراہ تھے۔ کامران مقصود اور سفیر عمران نے بیان کے آخر میں حاضرین کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے ملاقات اور اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ حق کے دعوت نامے بھی تقسیم کیے۔
٭ ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) 27 ستمبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے میلاد چوک مسجد کے سامنے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ سٹال پر ڈیوٹی کرنے والے افراد نے آنے والے تمام لوگوں کو فقر اور اسم اللہ ذات کی دعوت دی۔
٭ جہلم (علاقائی رپورٹر) 27 ستمبر 2019 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر جہلم نے نمازِ عصر کے بعد گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا۔ محمد بلال سروری قادری نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ محمد ظفر اقبال سروری قادری نے اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کے فضائل اور اس کی اہمیت پر خصوصی بیان کیا۔ محفل کے اختتام پر دعا کروائی اور حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔
٭ اٹک (علاقائی رپورٹر) 27 ستمبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک نے کھوڑ کمپنی لاری اڈے والی مسجد کے سامنے سلطان الفقر پبلیکشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض محمد سعید، منظور الٰہی، دانیال سعید اور کامران مقصود نے انجام دیئے۔ اہل ِعلاقہ نے کتب میں دلچسپی کا اظہار کیا اور بہت سے اہل ِ عقیدت حضرات نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے اور کتب بھی خریدیں۔ سٹال پر موجود افراد نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی سالانہ ممبرشپ کے متعلق بھی انہیں آگاہ کیا۔ دعوتِ حق کے لیے دعوتِ نامے اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کیے گئے۔ تمام حاضرین کو عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں خانقاہ سروری قادری لاہور میں منعقد ہونے والی محفل میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔
٭ اٹک (علاقائی رپورٹر) 4 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ البارک بعد از نمازِ مغرب دفتر تحریک دعوتِ فقر احمدال میں اجلاس ہوا۔ کامران مقصود سروری قادری نے تلاوتِ قرآن مجید سے باقاعدہ طور پر اجلاس کا آغاز کیا۔ اجلاس میں تمام ممبران کی تحریکی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ممبران نے اسم اللہ ذات کے پیغام کو عام کرنے میں بھرپور حصہ لیا تھا اس لیے ان کی کاوشوں اور ذوق و شوق کو سراہا گیا اور آئندہ بھی مزید شوق اور جذبے سے کام کرنے کی تاکید کی گئی۔ تمام ساتھیوں نے پیار و محبت اور اتفاق و اتحاد کی فضا قائم رکھنے کے لیے ہر جمعہ کو اجتماعی طور پر اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کی مشق کرنے کا ارادہ کیا۔ اس کے علاوہ علاقے میں موجود تمام پیر بھائیوں کا نہ صرف علاقائی دفتر بلکہ مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر سے بھی رابطہ برقرار رکھنے کی تاکید کی گئی۔ اسی سلسلے میں ایک رابطہ کمیٹی قائم کی گئی جس میں تمام ممبران کو پیر بھائیوں سے مسلسل رابطے میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی اور اس کی رپورٹ باقاعدگی سے دفتر میں جمع کروانے پر اتفاق کیا گیا۔
٭ ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) 4 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے چوک عمر فاروق ہارون آباد کے نزدیک مسجد گلزارِ مدینہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا اور لوگوں میں نہ صرف دعوتِ حق کے پمفلٹ تقسیم کیے بلکہ اسم اللہ ذات اور مرشد کامل اکمل کے متعلق بھی عوام الناس کو آگاہی دی۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض عبد الرزاق، انیب یونس، فرحان، عمیر، عرفان، عمران اور امین نے انجام دیئے۔

٭ بچیانہ (علاقائی رپورٹر) تحریک دعوتِ فقر بچیانہ نے 4 اکتوبر 2019 بروز جمعتہ المبارک جڑانوالہ شہر میں جی ٹی ایس اڈا کے قریب مدنی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ سلطان الفقر کے شمارے تقسیم کیے گئے اور مرشد کامل اکمل اور اسم اللہ ذات کے متعلق حاضرین کی رہنمائی بھی کی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔
٭ اٹک (علاقائی رپورٹر) 9 اکتوبر 2019ء بروز بدھ دفتر تحریک دعوتِ فقر احمدال میں ممبران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ماہِ ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دعوت و تبلیغ کے کام کو مزید مؤثر بنانے اور سرگرمیوں کو تیز کرنے پر مشاورت کی گئی۔ 
٭ مپالکے (علاقائی رپورٹر) 10 اکتوبر 2019ء بروز جمعرات دفتر تحریک دعوتِ فقر مپالکے ضلع اوکاڑا میں محفل منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد احمد سروری قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد محمد طارق نے رسالہ روحی شریف پڑھا اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شان بیان کی۔آخر میں میاں محمد زمان نے تحریک دعوتِ فقر کی بقا و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ 
٭ اٹک (علاقائی رپورٹر) 11 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک دفتر تحریک دعوتِ فقر احمدال نے گائوں ڈھوک محمد کی جامع مسجد کے باہر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا۔ مسجد میں آنے والے تمام نمازیوں نے سٹال کا دورہ کیا اور کتب خریدیں۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض مبشر الحسن سروری قادری اور سفیر عمران سروری قادری نے انجام دیئے۔
٭ ہارون آباد (علاقائی رپورٹر) 11 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نے اسم ِ اللہ ذات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے جامع مسجد گلزارِ مدینہ مسلم کالونی ہارون آباد میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا اور فقر کی دعوت دی۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض فوجی مظہر حسین، انیب یونس اور عبد الرزاق نے سرانجام دیئے۔
٭ بچیانہ (علاقائی رپورٹر) 11 اکتوبر 2019ء بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر پچیانہ تحصیل جڑانوالہ نے جامع مسجد غوثیہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال لگایا جہاں حاضرین نے کثیر تعداد میں کتب خریدیں۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض قدیر اقبال، محمد یعقوب، محمد ارشد اور محمد رمضان نے انجام دیئے۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں