alif

alif | الف


Rate this post

الف  alif 

      تزکیہ نفس اور  سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس

انبیا کرام علیہم السلام کی بعثت و نبوت کا اصل مقصد اپنی امت کے طالبانِ مولیٰ کا تزکیہ نفس کرنا اور انہیں معرفت ِ الٰہی عطا کرنا تھا اور اسی اہم فریضہ کی انجام دہی سلسلہ نبوت کے بعدفقرا کاملین کے سپرد ہوئی جو اپنی نگاہِ کامل کی بدولت نفس کا تزکیہ کرتے اور اس کی میل کچیل دور کر کے اس میں عشق ِ حقیقی کا نور بھر دیتے۔
سروری قادری مرشد کامل اکمل ہی ان تمام صفات کا حامل ہوتا ہے جو ایک طالب ِ مولیٰ کا تزکیہ نفس کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ موجودہ دور کے سروری قادری مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہیں۔
سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
مرشد کامل وہ ہے جو طالب کے ہر حال، ہر قول، ہر فعل، حالت ِ معرفت و قرب و وصال اور ہر حالت خطرات و دلیل ا و روہم و خیال سے باخبر رہے۔ مرشد کو اس قدر ہوشیار ہونا چاہیے کہ وہ ہر وقت طالب کی گردن پر سوار رہے اور اس کی ہر بات اور ہر دم نگہبانی کرتا رہے۔ مرشد اس قدر باطن آباد ہو کہ طالب اسے حاضرات اسم اللہ ذات کی مدد سے ظاہر و باطن میں ہر وقت حاضر ناظر سمجھے اور اس سے کامل اعتقاد رکھے۔ ہر عام و خاص مرشدی کا اہل نہیں ہوتا۔ مرشد تو پارس پتھر کی مثل ہوتا ہے جسے چھو کر لوہا سونا بن جاتا ہے۔ (کلید التوحید کلاں)

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اپنے تصرف، اختیار اور نگاہ کے کمال سے مرید طالب کے نفس کا تزکیہ اور قلب کا تصفیہ کر کے اسے آئینے کی مانند شفاف بنا دیتے ہیں۔ بطور طبیب اسے اس کی تمام باطنی بیماریوں حسد‘ تکبر‘ لالچ‘ ہوس‘ کینہ عجب یا خود پسندی‘ بہتان وغیرہ سے مکمل طور پر نجات دلا کر اسے تمام خصائص رزیلہ سے بالکل پاک فرما دیتے ہیں اور پھر اس کے نفس کو امارہ سے لوامہ اور لوامہ سے ملہمہ کے درجے تک پہنچاتے ہوئے اسے تمام اوصافِ حمیدہ سچائی، خلوص، نیک نیتی، اللہ کی بے غرض محبت، صبر، استقامت، عاجزی، تسلیم و رضا، شکر سے مزین و آراستہ کر دیتے ہیں۔ طالب کی پرانی شخصیت کو اپنی صحبت و قرب کے فیض سے یکسر تبدیل کر کے اسے ایسی باکمال، خوش اخلاق، نور ایمان سے بھرپور شخصیت عطا کر دیتے ہیں کہ طالب خو دبھی اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتا۔ طالب کو ظلمت و جاہلیت سے نکال کر نور ِمعرفت عطا کرتے ہیں جس کی روشنی میں وہ اپنے نفس کو پہچان کر اپنے اندر اپنے ربّ کی پہچان حاصل کرتا ہے۔ 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے اکتسابِ فیض کرنے اور اسم ِ اعظم اسم ِ اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کرنے کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:

92-321-8084100+      ,   92-321-4507000+

 

اپنا تبصرہ بھیجیں