Thereeki-Khabrian

تحریکی خبریں–Tehreeki Khabrain

Spread the love

Rate this post

تحریکی خبریں

یومِ ولادت 19 اگست2017

سلطان العاشقین
حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 19 اگست 1959ء کو اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔ آپ مدظلہ الاقدس تحریک دعوتِ فقر کے بانی اور سرپرستِ اعلیٰ ہیں۔ تحریک دعوتِ فقر کی ارکان و ممبران مرشد کریم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا یومِ ولادت ہر سال نہایت ہی جوش و خروش سے مناتے ہیں جس میں نہ صرف مقامی بلکہ دور دراز کے علاقوں سے بھی مریدین و عقیدتمند شرکت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور اپنے قلوب کو منور فرماتے ہیں۔ اس سال 19 اگست 2017ء بروز ہفتہ مرشد کریم کا یومِ ولادت نہایت جوش و جذبے سے خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں منایا گیا۔ خانقاہ کو خوبصورت روشنیوں اور پھولوں سے مزین کیا گیا۔ رات تقریباً 8 بجے مریدین و عقیدتمندوں نے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا اور آپ کو گلدستے پیش کیے گئے۔
تحریک دعوتِ فقر کے منتظمِ اعلیٰ محمد راشد سروری قادری نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔
مولانا محمد اسلم سروری قادری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے باقاعدہ محفل کا آغاز کیا۔
محمد ساجد سروری قادری نے آقا پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا:
وہ اپنی شان میں کونین کے سردار بیٹھے ہیں
رکھتے ہیں خبر سب کی عجب بیدار بیٹھے ہیں
اس کے ساتھ ہی محمد ساجد سروری قادری نے حضور مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا:
اللہ کا ہے مظہر اور نبی کا نور
سلطان العاشقین میرا مرشد ہے مشہور
محمد رمضان سروری قادری نے بھی حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کی شان میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا جس کے الفاظ یوں ہیں:
ہویا اللہ دا احسان نجیب الرحمن آیا
ویکھو چن محمدی چڑھیا تے تکن جہان آیا
حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے ’’حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس عہدِ حاضر کے مجدد‘‘ کے موضوع پر جامع بیان حاضرین کے گوش گزار کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے ہر صدی میں آنے والے مجددوں کی صفات و کمالات اور ان کی کاوشوں کے بارے میں بتایا اور آخر میں حضور مرشد کریم مدظلہ الاقدس کی بطور مجدد سلسلہ سروری قادری اور راہِ فقر کے لیے کی جانے والوں کاوشوں کے متعلق حاضرینِ محفل کو بتایا۔ جن میں سرِ فہرست سلسلہ سروری قادری میں پیدا ہونے والی بدعات کا خاتمہ، ناقص مرشدوں اور سجادہ نشینوں کی پہچان اور کامل مرشد کی صفات سے آگاہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ مدظلہ الاقدس نے سلسلہ سروری قادری کے اصل فقرا کاملین کی سوانح حیات اور تعلیمات سے عوام الناس کو آگاہ فرمانے کے لیے ’’مجتبیٰ آخر زمانی‘‘ تصنیف فرمائی۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کو موضوعات کے تحت جمع کر کے مزید وضاحت کے ساتھ شمس الفقرا کے نام سے تصنیف فرمایا۔ اس کے علاوہ فیض اسم اللہ ذات کو دنیا بھر میں عام فرمایا اور تعلیماتِ فقر کو ویب سائٹس کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا۔
محمد ساجد سروری قادری نے اپنے کلام میں مرشد پاک کے حسن و جمال اور کمالات کو بیان فرمایا:
میرا مرشد میری جاں ہے صاحب لولاک لما
جلوہ رب دا ویکھ لو یارو اس صورت عین عیاں
مرشد میرا یار یگانہ مظہر ذات ربانی
دیدار میرے مرشد دا یارو حج مکے دا جانی
نام لیاں پلے پاپ نہ رہندے پاک ہووے دل جاں
میرا مرشد میری جاں میرا مرشد میری جاآاس کے ساتھ ہی محمد ساجد سروری قادری نے ابیاتِ باھُو کا نذرانہ پیش کیا۔
حضور مرشد کریم نے مریدین اور عقیدتمندوں کی عرض پر اپنے یومِ ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا اور اس کے بعد درود و سلام کا نذرانہ آقا پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔
مرشد پاک کے جشنِ ولادت کی خوشی میں تیار کردہ خصوصی لنگر پاک حاضرینِ محفل میں تقسیم کیا گیا۔
آخر میں حضور مرشد کریم نے تمام مریدین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور محفل سے رخصت ہوئے۔یوں یہ بابرکت روحانی محفل تجلیات کی بارش سے مستفید فرمانے کے بعد انجام پذیر ہوئی۔
تحریک دعوتِ فقر شعبہ خواتین نے بھی نہایت جوش و خروش اور عقیدت و محبت سے مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا یومِ ولادت منایا اور برکتیں سمیٹیں۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں