تحریک دعوتِ فقر نیوز
Tehreek Dawat-e-faqr News
رپورٹ: احسن علی سروری قادری
عرس حضرت سخی سلطان باھوؒکا انعقاد، ملک کے طول و عرض سے مریدین اور عقیدتمندوں کی
شرکت حضرت سخی سلطان باھوؒ کی شان میں منقبتوں کا نذرانہ پیش کیا گیا
برصغیر پاک و ہند کے مشہور صوفی بزرگ اور سلسلہ سروری قادری (Silsila Sarwari Qadri) کے امام سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ (Sultan-ul-Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo) کا عرس مبارک ہر سال جمادی الثانی کی پہلی جمعرات کو منعقد کیا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی جمادی الثانی کی پہلی جمعرات کو سلسلہ سروری قادری (Silsila Sarwari Qadri) کے موجودہ امام اور حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی و روحانی وارث سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی زیر صدارت عرس سلطان باھوؒ (URS Sultan-ul-Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo)خصوصی جذبے اور عقیدت سے منایا گیا۔ تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ نے تقریب سے کئی روز قبل ہی عرس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ سب سے پہلے تمام مریدین اور عقیدتمندوں کو عرس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ اس کے علاوہ لنگر اور پنڈال وغیرہ کے انتظامات کے لیے بھی انتظامیہ کمیٹی نے اجلاس کیے۔
عرس مبارک کی تقریب مسجدِ زہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Masjid-e-Zahra, Rangilpur Sharif) میں منعقد کی گئی۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دیگر خلفا بھی عرس میں شریک ہوئے۔ ملک بھر سے مریدین اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد جس میں خواتین بھی شامل تھیں، عرس میں شریک ہوئی۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
نقابت کے فرائض سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے انجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حمزہ ادریس سروری قادری نے حاصل کی۔ بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت عطا الوھاب سروری قادری نے پیش کیا۔ محسن رضا سلطانی نے حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں خوبصورت منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے حضرت سخی سلطان باھوؒ کی تعلیمات کی روشنی میں فقیرِ کامل کے موضوع پر جامع بیان کیا۔ محمد رمضان باھوُ نے اپنی خوبصورت آواز میں حضرت سخی سلطان باھوؒ کی شان میں منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ابیاتِ باھوؒ بھی پیش کیے جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ بعد ازاں سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے ختم شریف پڑھا اور دعا کروائی۔ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم (Prophet Hazrat Mohammad Sallallahu Alaihi Wa Alyhe Wasallam) کی بارگاہ میں درود و سلام کے پھول پیش کیے گئے اور اختتامی دعا پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے کروائی۔
عرس کی تقریب کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) نے ملک کے طول و عرض سے مریدین اور عقیدتمندوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ تمام حاضرین کی شاندار لنگر پاک سے تواضع کی گئی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے بیعت کے خواہشمند طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر سلطان الاذکار ھوُ کا ذکر، اسمِ اللہ ذات (Personal Name of Allah – Ism e Allah Zaat – Ism e Azam) کا تصور اور مشق مرقومِ وجودیہ عطا فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے خواتین کو بھی شرفِ زیارت بخشا۔ عرس سلطان باھوؒ کے موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشنز نے سٹال لگایا اور عرس سلطان باھوؒ کے موقع پر تمام کتب پر 50 فیصد کا ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔
سال 2022ء کے لیے منتخب ہونے والے تحریک دعوتِ فقر کے عہدیداران اور ممبران مجلس شوریٰ کی تقریب حلف برداری
31 دسمبر 2021ء سہ پہر تین بجے تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ برائے سال 2022ء کے انتخابات کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اگلے روز یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ تحریک دعوتِ فقر کے روحانی مرکز خانقاہ سلطان العاشقین (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Masjid-e-Zahra, Rangilpur Sharif) میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تحریک دعوتِ فقر کے سرپرستِ اعلیٰ اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سہ پہر تین بجے خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے جس کے بعد حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوا۔ تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے نقابت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے سال 2022ء کے لیے منتخب ہونے والے عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ کے ناموں کا اعلان کیا۔ صاحبزادہ صاحب نے سال 2021ء کے عہدیداران اور ممبران کی محنت اور جدوجہد کو سراہا اور نئے منتخب ہونے والے ممبران کو بھی تحریک دعوتِ فقر کی ترقی اور کامیابی کے لیے بھرپور محنت کرنے کی تاکید کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے حاصل کی۔ عطا الوھاب سروری قادری نے بارگاہِ رسالت میں نعت کا ہدیہ پیش کیا۔ اس کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ عہدیداران کے حلف کے بعد منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے منتخب ہونے والے ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف لیا۔ آخر میں پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے دعا کروائی۔ تمام منتخب ہونے والے عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
جنرل کونسل کے لیے ممبران کے انتخاب کے لیے مجلسِ شوریٰ کا پہلا اجلاس طلب
تحریک دعوتِ فقر کی نو منتخب مجلسِ شوریٰ برائے سال 2022ء نے 6 جنوری بروز جمعرات خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں پہلا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس کی صدارت منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے کی۔ اجلاس کا ایجنڈا جنرل کونسل برائے سال 2022ء کے ممبران کا انتخاب تھا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت وقار احمد سروری قادری نے حاصل کی۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے شرکائے اجلاس کو ایجنڈا کے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد مجلسِ شوریٰ نے مخلص ممبران اور ان کی گزشتہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل کونسل کے ممبران کے لیے نام تجویز کیے۔ مجلسِ شوریٰ نے اپنی قیمتی آرا بھی دیں۔ اجلاس کے آخر میں احسن علی سروری قادری نے دعا کروائی۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتاب میلوں میں شرکت، فقر و تصوف کے مختلف موضوعات پر بہترین کتب شائقین کی توجہ کا مرکز
17دسمبر تا 19 دسمبر2021ء نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ قائداعظم لاہور میں منعقد ہونے والے کتاب میلے میں سلطان الفقر پبلیکیشنز نے شاندار طریقے سے بک سٹال لگایا۔ کتاب میلے کے تینوں روز سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال شائقین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہا۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اپنی پسندیدہ کتب رعائتی قیمت پر خرید کر خوب فائدہ اٹھایا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے تمام مطبوعات پر 40فیصد کی خصوصی رعائت دی گئی۔
انسان خواہ کتنا ہی پڑھ لکھ کیوں نہ جائے لیکن باطنی و روحانی تربیت کے بغیر اسکی شخصیت ادھوری اور نامکمل رہتی ہے۔ باطنی و روحانی استاد کے متلاشی طالبانِ مولیٰ کے لئے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی تمام تر تصانیف توجہ کا مرکز رہیں۔ کتاب میلے کے تیسرے اور آخری روز امین مجلس ِ خلفا سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے بھی سٹال وزٹ کیا اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ٹیم کواس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ کتاب میلے کے اختتام پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی شرکت کو سراہتے ہوئے اعزازی سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔
21دسمبر تا 23 دسمبر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی لائبریری سوسائٹی کے زیر اہتمام کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ٹیم نے اس کتاب میلے میں بھی اپنی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے شاندار طریقے سے سٹال لگایا۔ کتاب میلہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سلام ہال میں سجایا گیا تھا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی شائع کردہ فقرِ اقبالؒ، نفس کے ناسور، تزکیہ نفس کا نبویؐ طریق اور حقیقت اسمِ اللہ ذات (The Divine Reality of Ism-e-Allah Zaat) جیسی کتب شائقین بالخصوص نوجوان طلبہ کی توجہ کا مرکز رہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکا کتاب میلہ تین روز تک جاری رہا جس میں طلبا کی اکثریت کے پیشِ نظر تمام کتب پر پچاس فیصد کی رعایتی قیمت آفر کی گئی۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ٹیم شائقین کی جانب سے بے انتہا تعریف و تحسین سمیٹتے ہوئے ایک مرتبہ پھر عوام الناس میں کتاب بینی کا شوق اجاگر کرنے میں پیش پیش رہی۔ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے بھی خصوصی طور پر سٹال کو وزٹ کیا۔
پنجاب میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد سلطان الفقر پبلیکیشنز نے سندھ کا رُخ کیا اور سولہویں کراچی انٹرنیشنل بک فئیر میں بھی بھرپور شرکت کی۔ سولہواں کراچی انٹرنیشنل بک فئیر 30دسمبر 2021ء کو ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہوااور 3جنوری 2022ء تک جاری رہا۔ تحریک دعوتِ فقر کے بانی اور سرپرستِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا منفرد اور اچھوتا اندازِ بیاں، معرفت و حقیقت کے پیچیدہ موضوعات پر عام فہم تحریر، روز مرہ زندگی کی مثالوں کے ذریعے قارئین کو اپنائیت کے احساس میں جکڑنے کا سحر شائقین بالخصوص نوجوان طبقے کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تمام مطبوعات پر 30فیصد کی رعائتی قیمت آفر کی گئی تھی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی شہرہ آفاق تصنیفِ لطیف شمس الفقرا اور اس کا انگریزی ترجمہ Sufism-The Soul of Islam کتاب میلے کے پہلے روزسے ہی کثیر شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں اور یہ سلسلہ کتاب میلے کے آخری روز تک جاری و ساری رہا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقد س نے حضرت سخی سلطان باھوؒ کی140کتب میں بکھری تعلیماتِ فقر کو شمس الفقرا میں ابواب کی صورت میں ایک جگہ اکٹھا کر دیا ہے۔ اگر اس کتاب کو تعلیماتِ فقر کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ شائقین نے کراچی میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی تمام مطبوعات کو بہت سراہا۔
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلا حضرات کے لیے بالخصوص اور عوام الناس کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پانچ روزہ کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ کتاب میلہ 10 جنوری بروز سوموار شروع ہوا اور 14 جنوری جمعتہ المبارک تک جاری رہا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج حضرات اور ہزاروں وکلا نے سٹال کو وزٹ کیا۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز اپنی منفرد کتب کی بنا پر امتیازی حیثیت رکھتا ہے اور حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کی کتب شائع کرنے والا واحد ادارہ ہے۔
وکلا نے حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کی کتب میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی تصانیف مبارکہ حقیقت اسم اللہ ذات (The Divine Reality of Ism-e-Allah Zaat)، فقر ِاقبال اور نفس کے ناسور شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال وزٹ کرنے والے تمام وکلا کو ماہنامہ سلطان الفقر اور بال پوائنٹ تحفتاً پیش کیے گئے۔
اسم ِاللہ ذات کے پیغام کو عام کرنے کے لیے میاں چنوں کا ایک روزہ تبلیغی دورہ
اسمِ اعظم (Personal Name of Allah – Ism e Allah Zaat – Ism e Azam) کے فیض کو عام کرنے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) 25دسمبر کو ایک روزہ تبلیغی دورے کے لیے میاں چنوں ضلع خانیوال تشریف لے گئے۔ قافلہ صبح 5 بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے روانہ ہوا۔ اس تبلیغی دورہ میں پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب صاحبزادہ صاحب کے ہمراہ تھے اور مریدین کی کثیر تعداد بھی صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) کے قافلہ میں شامل ہوئی۔ سب سے پہلے آپ بابر نذیر سروری قادری کی رہائش گاہ پر چک نمبرL-15/115 تشریف لے گئے جہاں آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے بابر نذیر سروری قادری کے گھر منعقد ہونے والی محفل مبارک کی صدارت فرمائی۔ محفل میں پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے اسمِ اللہ ذات (Personal Name of Allah – Ism e Allah Zaat – Ism e Azam) کے فیض پر خصوصی خطاب فرمایا اور آخر میں دعاکروائی۔ بعد ازاں صاحبزادہ صاحب نے مریدین اور عقیدتمندوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اورخوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات (Personal Name of Allah – Ism e Allah Zaat – Ism e Azam) عطا فرمایا۔ اس کے بعد محمد راشد سروری قادری، محمد ساجد سروری قادری، محمد سلیم ڈوگر سروری قادری اور محمد زاہد محمود سروری قادری کی رہائش گاہ پر بھی تشریف لے گئے۔ دورے کے اختتام پر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Vice Patron of Tehreek Dawat-e-Faqr Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib) نے نعروں کی گونج میں اپنے دستِ اقدس سے تحریک دعوتِ فقر میاں چنوں کے دفتر کا شاندار افتتاح بھی فرمایا۔ اس موقع پر بھی کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدتمند موجود تھے۔ افتتاح کے بعد تلاوت اور نعت شریف بھی پڑھی گئی اور صاحبزادہ صاحب نے دعا بھی فرمائی۔ یوں بفضل ِخدا تبلیغی دورہ کامیابی سے اختتام کو پہنچا۔