Tehreek Dawat-e-Faqr News

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز (Tehreek Dawat-e-Faqr News)

رپورٹ: وقار احمد سروری قادری

نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کا 
شمالی لاہورکے علاقہ باغبانپورہ شالیمارٹاؤن کا تبلیغی دورہ

Tehreek Dawat-e-Faqr News. بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے اپنے مرشد کریم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسمِ اعظم یعنی اسمِ اللہ ذات کا فیض عام فرمانے کے لیے پنجاب بھر میں مختلف شہروں کے تبلیغی دوروں کا آغاز فرمایا۔اسی طرز کا ایک تبلیغی قافلہ آپ مدظلہ الاقدس کی سرپرستی میں 5 جون 2022ء بروز اتوار شام 7 بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے شمالی لاہور کے علاقہ باغبانپورہ روانہ ہوا جس کی میزبانی کا شرف محمد امجد سروری قادری نے حاصل کیا جہاں آپ مدظلہ الاقدس اور آپ کے قافلہ کے ہمراہ جانے والے مریدین اور عقیدتمندوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

معمول کے مطابق سب سے پہلے محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت محترم صاحبزادہ صاحب نے فرمائی۔ محفل پاک کا آغاز حافظ محمد یوسف سروری قادری کی پرُ سوز آواز میں تلاوت ِقرآنِ مجید سے ہوا جبکہ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت عطا الوہاب سروری قادری کے حصے میں آئی۔

نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے ادا کیے۔ اپنے اچھوتے اور دل موہ لینے والے انداز میں انہوں نے شرکائے محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کی آمد کے مقصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اِس دنیائے فانی میں رہ کر اپنے ربّ کی معرفت اور قرب حاصل کرنا ہی دراصل انسان کا مقصدِحیات اور دائمی کامیابی کا ذریعہ ہے جس کا واحد راستہ مرشد کامل اکمل کے دامن سے وابستہ ہو کر اسمِ اعظم یعنی اسمِ اللہ ذات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ مرشد کامل اکمل کی راہبری اور راہنمائی کے بغیر اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کی ہر کوشش بے کار و بے سود ہے۔ اہلِ علاقہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں آپ مدظلہ الاقدس کی میزبانی اور زیارت کا شرف حاصل ہوا۔

محفل کے اختتام پر صاحبزادہ صاحب نے تمام شرکائے محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کی نعمت سے بہرہ مند فرمایا۔ اِس کے بعد تمام مہمانوں کی شاندار لنگرسے تواضع کی گئی۔

حاضرین کی سہولت اور دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے اسٹال کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جہاں تمام کتب پرپچاس فیصدکی خصوصی رعایت دی گئی تھی۔ اِس کامیاب تبلیغی دورہ کے بعد مریدین اور عقیدت مندوں کے قافلے نے آپ مدظلہ الاقدس کی سربراہی میں واپسی کی راہ لی۔

خانقاہ سلطان العاشقین میں
 تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس

(Tehreek Dawat-e-Faqr News). 04 جون 2022 بروز ہفتہ شام چھ بجے مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔اس اہم اجلاس میں مجلسِ خلفا نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا۔

اجلاس کا ایجنڈا خانقاہ سروری قادری میں قائم کیے گیے مرکزی دفاتر کو خانقاہ سلطان العاشقین میں منتقل کرنا اور دفاتر کے لئے نئی عمارت کی کنسٹرکشن کے حوالے سے شرکائے اجلاس کو بریفنگ دینا تھا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے اجلاس کے ایجنڈا کوتفصیلاً بیان فرمایا۔اس پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے باقاعدہ ایک کنسٹرکشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے نگران صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس ہیں ۔صاحبزادہ صاحب نے پراجیکٹ پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے سامان کی مکمل تفصیل سے شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا۔مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل کے ممبران نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے اپنے سوالات کنسٹرکشن کمیٹی کے سامنے رکھے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ 

اجلاس کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے شرکائے اجلاس اور بالخصوص کنسٹرکشن کمیٹی سے خطاب فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تعمیراتی کاموں کو مؤثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنے بابرکت قیمتی مشوروں سے بھی نوازااور تمام ممبران تحریک دعوتِ فقر سے اس کارِ خیر میں بھرپور تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔ آخر میں سلطان محمد ناصر مجید صاحب نے تحریک دعوتِ فقر کی کامیابی اور ترقی کے لیے دعا فرمائی۔

 تحریک دعوتِ فقرکے شعبہ دعوت و تبلیغ کی سرگرمیاں

Tehreek Dawat-e-Faqr News.تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کے اہم ممبر اور داعی محمد ارشد رمضان سروری قادری نے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے پیغامِ فقر کو عام کرنے کے لئے پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ محمد ارشد رمضان سروری قادری صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، احمد پور شرقیہ سے ہوتے ہوئے خانیوال اور پھر میاں چنوں پہنچے۔ اس کے بعد میاں چنوں سے ہارون آباد، بہاولنگر، چشتیاں، پاکپتن، اوکاڑہ، رینالہ خورداور پتوکی میں دعوت و تبلیغ کے بعد مسجدِزہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور واپس آگئے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد عوام الناس میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا پیغامِ حق پھیلانا تھا اور لوگوں کو صحبتِ مرشد سے فیض یاب ہونے کی دعوت دینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے مسجدِزہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں ہفتہ وار دوروں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ہر اتوار سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر صدارت منعقد ہونے والی محفل نورِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں شرکت کی بھی دعوت دی گئی۔

شعبہ ویب سائٹ ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس

(Tehreek Dawat-e-Faqr News).27 مئی 2022 بروز جمعہ خانقاہ سروری قادری لاہور میں تحریک دعوت فقرکے شعبہ ویب سائٹ ڈویلپمنٹ کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت خلیفہ انچارج شعبہ ویب سائٹ ڈویلپمنٹ سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے فرمائی۔ اجلاس میں شعبہ کے تمام ممبران نے شرکت کی اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل کو ترتیب دیا گیا۔ نئے شامل ہونے والے ممبران کے لیے ٹریننگ کا پلان بنایا گیا اور ان کو شعبہ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔ 

مسجدِ زہراؓ کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

Tehreek Dawat-e-Faqr News.تحریک دعوتِ فقرکے زیر اہتمام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں زیر تعمیر شاندار مسجدِ زہراؓ اپنی تکمیل کے مراحل انتہائی تیزی سے طے کر رہی ہے۔ مسجد کے برآمدوں اور سیڑھیوں پر خوبصورت سفید سنگِ مرمر لگا یا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں پر بھی انتہائی دلکش اور دیدہ زیب انداز میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری و ساری ہے۔ملک کے مایہ ناز انٹیرئیر ڈیزائنرز مسجد کی تزئین و آرائش میں مصروفِ عمل ہیں۔ Tehreek Dawat-e-Faqr News

تحریک دعوتِ فقر کے مختلف شعبہ جات میں تقرریاں اور تنظیمِ نو

Tehreek Dawat-e-Faqr News.تحریک دعوتِ فقر ایک غیر سرکاری اور غیر سیاسی رجسٹرڈ ادارہ ہے جس کے نظام کو منظم طریقے سے چلانے کے لئے باقاعدہ آئین، دستور اور منشور موجود ہے۔ تحریک کے تمام شعبہ جات آئین، دستور اور منشور کی روشنی میں اپنے قواعدو ضوابط پر عمل پیرا ہیں۔ تحریکی نظام کو بہترین انداز میں چلانے اور فَفِرُّوْٓا اِلَی اللّٰہ  کے مشن کی تکمیل کے لئے گاہے بگاہے مختلف شعبہ جات میں تقرریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ مئی 2022میں تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل (11)10 کے تحت مختلف شعبوں میں کچھ اہم تقرریاں اور تنظیمِ نو عمل میں لائی گئی جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:

خانقاہ سلطان العاشقین کے انتظامات کو بہترین طریقے سے فعال رکھنے کے لئے تنظیمِ نو کی گئی جس کے تحت سلطان محمد نعیم عباس صاحب خانقاہ سلطان العاشقین کے نگرانِ اعلیٰ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔سلطان محمد ناصر حمید صاحب بطور نائب نگران،ڈاکٹر عبد الحسیب سرفرازبطور انچارج اورمحمد فیضان یاسین سروری قادری بطور نائب انچارج اپنی اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

 تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل (11)10 کے تحت شعبہ دعوت و تبلیغ کی بھی تشکیلِ نو کی گئی جس کے تحت سلطان محمد احسن علی سروری قادری شعبہ کے خلیفہ نگران جبکہ ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز انتظامی اور شعبہ انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔

  شعبہ لنگر کی روز بروز بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیشِ نظر اسے دو ذیلی شعبوں میں تقسیم کیا گیا:

  ۱) شعبہ لنگر پکوائی
۲)شعبہ لنگر تقسیم

۱)شعبہ لنگر پکوائی میں سعید جعفر سروری قادری کی بطور نگران جبکہ امیر حمزہ سروری قادری کی بطور انچارج تقرری کی گئی۔

۲)شعبہ لنگر تقسیم میں محمد مغیث سروری قادری اور اسد خان سروری قادری کی بطور نگران جبکہ عمران طاہر سروری قادری کی بطور انچارج تقرری کی گئی۔

 محمد صادق سروری قادری کو خانقاہ سلطان العاشقین کا سٹور انچارج مقرر کیا گیا۔

 تحریک دعوت ِ فقر کے دستور کے آرٹیکل7کے تحت ایک نیا شعبہElectricity Department TDF  بھی قائم کیا گیا ہے۔اس  شعبہ کے اہم ممبران کی تفصیل کچھ یوں ہے:

انچار ج شعبہ – محمد صادق سروری قادری
نائب انچارج – محمد ہارون سروری قادری
معاونین – مستنصر حسین عابد سروری قادری اور حاجی عبد القیوم سروری قادری

یہ شعبہ خانقاہ سلطان العاشقین اور خانقاہ سروری قادری میں روزمرہ استعمال اور محافل کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔یہ شعبہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں انتظامیہ انچارجز کے توسط سے متعلقہ خانقاہ کے خلفا انچارجز اور منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر تک رپورٹ پہنچائے گا۔بجلی کی تقسیم، جنریٹر اور سولر پینلز کی دیکھ بھال اور اسکا مکمل ریکارڈ بھی اس شعبہ کی ذمہ داری ہو گی۔ یہ شعبہ ضرورت پڑنے پر بجلی کی بچت اور اسکی پیداوار کے متعلق تحقیق پر مبنی منصوبہ بندی انتظامیہ کے توسط سے منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر تک پہنچانے کا بھی ذمہ دار ہوگا۔  Tehreek Dawat-e-Faqr News

تحریک دعوتِ فقر ۔۔۔  گلی گلی ، شہر شہر

Tehreek Dawat-e-Faqr News.تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کی جانب سے 20 مئی 2022 بعد نماز ِجمعہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا گیا۔بک سٹال پرعوام الناس کو سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب سے متعارف کروایا گیا۔ اس سرگرمی میں عبدالرزاق، انیب یونس، حارث جاوید اور عرفان نذیر نے حصہ لیا۔ 

27 مئی 2022 بعد نمازِ جمعہ تحریک دعوتِ فقر احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک کی جانب سے مارکیٹ ڈُھلیاں چوک اٹک میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے گئے۔ شمارے تقسیم کرنے والوں میں سرپرست تحریک دعوتِ فقر احمدال محمد سعیدسروری قادری اور جنرل سیکرٹری مبشر الحسن سروری قادری شامل تھے۔ دونوں سرگرمیوں کا مقصد ان علاقہ جات میں مرکزِفقر اور مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا اسمِ اعظم کا پیغام عام کرنا تھا۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور میں خوب دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔Tehreek Dawat-e-Faqr News

محفل نورِ مصطفیؐ

منعقدہ: 29مئی 2022ء بروز اتوار                                          بمقام: مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین

Tehreek Dawat-e-Faqr News.مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں ہر اتوار کو نمازِ ظہر کی با جماعت ادائیگی کے بعد محفل نورِ مصطفیؐ منعقد کی جاتی ہے جس کی صدارت امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس فرماتے ہیں۔ 

آپ مدظلہ الاقدس 28مئی بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے گھوڑوں کے اصطبل کا دورہ فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے سنتِ نبوی اور سنت مرشد کی اتباع میں گھوڑے رکھے ہوئے ہیں جن کے نام شہباز، کبوترا، چن، شیر دل، نگینہ اور اطلس ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام گھوڑوں کو پیار کیا اور ان کی خدمت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری فرمائیں۔

29مئی 2022ء بروز اتوار مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ کا شاندار انعقاد ہوا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر بھی لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ 

نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد آپ مدظلہ الاقدس کے مسند پر جلوہ افروز ہوتے ہی محفل کا آغاز ہوا۔ طالبانِ مولیٰ دیدارِ مرشد سے اپنی نگاہوں کی پیاس بجھانے لگے اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین اپنی نگاہِ کامل سے طالبانِ مولیٰ کی ارواح کو سیراب فرمانے لگے۔

محفل میں نقابت کے فرائض سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے سرانجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حافظ محمد یوسف صاحب نے حاصل کی اور عطاالوہاب نے اپنی خوبصورت آواز میں عارفانہ کلام پیش کیا۔ 

عارفانہ کلام کے بعد سلطان محمداحسن علی سروری قادری صاحب نے اللہ کی جماعت کی خصوصیات اور نشانیوں کے متعلق جامع بیان کیا۔سلطان محمد احسن علی صاحب نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس بات کو عیاں کیا کہ دورِ حاضر میں تحریک دعوتِ فقر ہی وہ واحد جماعت ہے جو ’اللہ کی جماعت‘ کے معیار پر پورا اُترتی ہے کیونکہ تحریک دعوتِ فقر اللہ پاک کی معرفت کا حکم دیتی ہے اور منکرات یعنی اللہ سے دور لے جانے والے اعمال سے روکتی ہے۔سلطان محمد احسن علی سروری قادری کے جامع بیان کے بعد تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ ویب سائٹ ڈویلپمنٹ کے خلیفہ نگران سلطان محمد عبد اللہ اقبال سروری قادری نے شعبہ کے زیر اہتمام ورڈ پریس (WordPress)کا تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے ممبران کومبارکباد دی ۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے ان خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کواپنے دستِ اقدس سے سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔

آخر میں سلطان محمد احسن علی صاحب نے دعائے خیر کروائی ۔دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا۔Tehreek Dawat-e-Faqr News

محفل نورِ مصطفی

منعقدہ: 5جون 2022ء بروز اتوار                   بمقام: مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین

Tehreek Dawat-e-Faqr News.امام سلسلہ سروری قادری اور بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 4جون بروز ہفتہ اپنی رہائش گاہ سلطان العاشقین ہاؤس لاہورسے مسجدِ زہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین کی طرف روانہ ہوئے۔ سب سے پہلے آپ مدظلہ الاقدس نے گھوڑوں کے اصطبل کا معائنہ کیا اور گھوڑوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے گفتگو کی۔آپ مدظلہ الاقدس نے مسجدِزہراؓ کا بھی خصوصی دورہ فرمایا اور وہاں تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

5جون 2022ء بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت شاندار محفل نورِ مصطفیؐ کا انعقاد ہوا۔ 

طالبانِ مولیٰ علی الصبح ہی پنڈال کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔سب حاضرین سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دیدار کے مشتاق پنڈال میں منتظر تھے۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے نمازِ ظہرکی امامت کرائی۔ باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعدسلطان العاشقین مدظلہ الاقدس مسندِصدارت پر جلوہ افروز ہوئے۔ 

محفل میں نقابت کے فرائض منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے سرانجام دیے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حافظ محمد یوسف سروری قادری نے حاصل کی۔تلاوت کے بعد رمضان باھو نے خوبصورت عارفانہ کلام پیش کیا۔اس کے بعد سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے توکل کے موضوع پر بہت ہی پرُجوش انداز میں بیان کیا۔ آخر میں سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے دعائے خیر کروائی۔ دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی ۔

حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔

مرد حضرات کو بیعت فرمانے کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرما کر ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات عطا فرمایا۔ 

اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر براہِ راست نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ آن لائن محفل میں شریک ہونے والوں میں بیرون ممالک کے عقیدتمند بھی شامل ہیں۔

محفل نورِ مصطفی

منعقدہ: 12جون 2022ء بروز اتوار                                                بمقام: مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین

(Tehreek Dawat-e-Faqr News).12جون 2022ء بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ کا شاندار انعقاد ہوا جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ محفل کی صدارت سلسلہ سروری قادری کے امام، مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ نعروں کی پرُجوش گونج میں آپ مدظلہ الاقدس کا پرُتپاک استقبال کیا گیا۔ آپ مدظلہ الاقدس کی تشریف آوری پر نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس مسندِصدارت پر جلوہ افروز ہوئے اور پرُنور روحانی محفل کا آغازہوا۔ 

نقابت کے فرائض سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے انجام دئیے۔ اس بابرکت محفل میں تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے حاصل کی جبکہ محمد رمضان باھوُ نے عارفانہ کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب صاحب نے ’تخلیقِ خیر و شرـ‘ کے موضوع پر جامع بیان کیا۔ سلطان محمد احسن علی سروری قادری صاحب نے دعائے خیر کروائی اور محفل مبارک میں شریک تمام حاضرین کے جان و مال اور رزق و کاروبار میں برکت، مشکلات اور تکالیف سے نجات اور تمام جائز خواہشات کی تکمیل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ 

آخر میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرینِ محفل کے لیے تیار کردہ خصوصی لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ لنگر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسم اللہ ذات کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔

مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک، انسٹاگرام اور سنیک ویڈیو پر بھی لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ 

Tehreek Dawat-e-Faqr News

 

تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news” ایک تبصرہ

  1. تحریک دعوتِ فقر کا مقصد لقائے الہٰی اور معرفتِ الہٰی کے فریضہ کی ادائیگی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں