alif | الف


5/5 - (2 votes)

 الف(Alif)

سلطان العاشقین۔ علمی ، ادبی و تخلیقی شخصیت

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کو اللہ تعالیٰ نے ایک انتہائی باکمال اور بے مثال شخصیت کے ساتھ ساتھ تخلیقی قوتوں سے مالا مال ذہن بھی عطافرمایا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنی تخلیقی قوتوں کا اظہار کم عمری میں ہی بچوں کے اخبارات میں اخلاقی ومعاشرتی موضوعات پر مضامین لکھ کر شروع کر دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے بھی اپنی ذات کا اظہار’’ قلم ‘‘اور’’ کتاب ‘‘ کے ذریعے کیا اور انسان کے لیے بھی اپنے احساسات و تجربات کے اظہار کا بہترین ذریعہ قلم اور کتاب ہی ہے۔ اللہ اپنے برگزیدہ بندوں کے باصفا قلب پر جو علمِ لدنی اُتارتا ہے اسے عوام الناس تک پہنچانا ان اولیا اللہ کی ذمہ داری بن جاتی ہے۔ چنانچہ تقریباً تمام اولیا اللہ نے یا تومواعظ کے ذریعے یا کتب کے ذریعے اس علم کو عوام الناس تک پہنچایا۔ آپ مدظلہ الاقدس کے مرشد پاک نے اپنا تمام تر علم آپ مدظلہ الاقدس کے قلب مبارک پرمنتقل کر دیا جسے آپ نے مضامین و کتب کے ذریعے عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری اٹھائی۔ اس مقصد کے لیے آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی بنیاد رکھی۔ یہ ادارہ آپ مدظلہ الاقدس کی چوبیس کتب شائع کر چکا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس کی ایک ایک تصنیف مبارکہ فقر و تصوف کے اسرارورموزاور تحقیق سے لبریز ہے۔ آپ نے جو کتب تصنیف فر مائی ہیں ان کی فہرست درج ذیل ہے:

۱۔  شمس الفقرا
۲۔  مجتبیٰ آخر زمانی
۳۔  حقیقتِ محمدیہ
۴۔  حقیقتِ عید میلادالنبیؐ
۵۔  خلفائے راشدین
۶۔  فضائل اہلِ بیتؓ اور صحابہ کرامؓ
۷۔  حیات و تعلیمات سیدّنا غوث الاعظمؓ
۸۔  سلطان باھوؒ
۹۔  سوانح حیات سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیدّ محمد عبد اللہ شاہ مدنی جیلانیؒ
۱۰۔  سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ۔ حیات و تعلیمات
۱۱۔  ابیاتِ باھوؒ کامل
۱۲۔  فقرِ اقبالؒ
۱۳۔  رسالہ روحی شریف
۱۴۔  مرشد کامل اکمل
۱۵۔  حقیقت اسمِ اللہ ذات
۱۶۔  حقیقتِ نماز
۱۷۔  حقیقتِ روزہ
۱۸۔  حقیقتِ حج
۱۹۔  حقیقتِ زکوٰۃ
۲۰۔  سیدّ الشہدا حضرت امام حسینؓ اور یزیدیت
۲۱۔  کلام مشائخ سروری قادری
۲۲۔  نفس کے ناسور
۲۳۔  تزکیۂ نفس کا نبویؐ طریق

درج بالا کتب میں سے بیشتر کے انگریزی تراجم بھی سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہو کر منظر عام پر آ چکے ہیں۔آپ مدظلہ الاقدس نے محض کتب کی اشاعت پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ عصر ِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق e-books, e-magazines سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے اس نایاب اثاثے کو دنیا بھر میں عام کر دیا ہے۔ 

 

alif | الف” ایک تبصرہ

  1. سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی ہر تصنیفِ مبارکہ علم و معرفت کا سمندر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں