تحریکی خبریں | Official News


Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز

رپورٹ: وقار احمد سروری قادری

 

تحریک دعوت فقر کے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلس ِشوریٰ کے سالانہ انتخابات
برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان اور تقریب ِ حلف برداری

تحریک دعوتِ فقر کے دستور 2020ء کے آرٹیکل 37 کے تحت تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران یعنی منتظم ِاعلیٰ ، صدر، نائب صدر، سیکرٹری جنرل ، جوائنٹ سیکرٹری اور ترجمان برائے امورِ داخلہ و خارجہ اور ممبران مجلس ِ شوریٰ کے انتخابات یکم دسمبر تا 15 دسمبر تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر و خانقاہ سلسلہ سروری قادری اور خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوئے جس میں تمام مجلس ِ خلفا، مجلس ِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران نے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلس ِ شوریٰ برائے سال 2021ء کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کیے۔

ووٹرز کی سہولت کے پیش ِنظر رواں سال خانقاہ سروری قادری کے ساتھ ساتھ خانقاہ سلطان العاشقین میں بھی بیلٹ بکس رکھے گئے اور علیحدہ علیحدہ ریٹرنگ آفیسر تعینات کئے گئے۔ آئین کے مطابق15 دسمبر دوپہر ایک بجے ریٹرننگ آفیسرنے بیلٹ بکس اٹھالیے اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں پیش کر دیئے۔

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی جانب سے 30 دسمبر 2021ء بروز بدھ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق سلطان محمد نعیم عباس صاحب منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوت فقر منتخب ہوئے، سعید جعفر سروری قادری صدر، فیضان یٰسین سروری قادری نائب صدر، ڈاکٹر عبدالحسیب سروری قادری جنرل سیکرٹری اور محمد شجاعت سروری قادری جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ ترجمان تحریک دعوتِ فقر کے لیے دو نشستوں پر انتخاب ہوا۔ ترجمان تحریک دعوتِ فقر برائے امور داخلہ ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری اور ترجمان تحریک دعوتِ فقر برائے امور خارجہ پروفیسر حافظ حمادالرحمن سروری قادری منتخب ہوئے۔ 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر صدارت یکم جنوری 2021ء بروز جمعتہ المبارک سہ پہر 3 بجے تحریک دعوتِ فقر کے روحانی مرکز خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف لاہور میں نو منتخب عہدیداران برائے سال 2021ء کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ 

جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد الحسیب سروری قادری نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔ یاسر یٰسین سروری قادری نے تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ عطاالوہاب سروری قادری نے نعت ِرسولؐ مقبول کا نذرانہ پیش کیا اوربانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور سب کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر حافظ حمادالرحمن سروری قادری نے دعا کرائی۔

تحریک دعوت فقر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021ء کے نتائج کے تحت درج ذیل ممبران مجلس شوریٰ کے لیے منتخب ہوئے:
احسن علی سروری قادری، عبدالرحمن سروری قادری، محمد مقبول سروری قادری، ناصرمجید سروری قادری، وقار ارشاد سروری قادری، مغیث افضل سروری قادری، قدیر اقبال سروری قادری، محمد ارشد رمضان سروری قادری، شعیب ارشاد سروری قادری، فہد شہزاد سروری قادری، محمد رمضان باھو، حسن رضا سروری قادری، راشد گلزار سروری قادری، عمران طاہر سروری قادری، محمد آصف سروری قادری، شاہد شفیق سروری قادری، وقاص ارشاد سروری قادری، شیر علی سروری قادری ۔

مرکزی عہدیداران کی حلف برداری کے کچھ دیر بعد نو منتخب منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوت فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نو منتخب ممبران مجلس ِشوریٰ برائے سال2021 ء سے حلف لیا۔

جنرل سیکرٹری عبد الحسیب سروری قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ ناصر مجید سروری قادری نے تلاوتِ قرآن اور رمضان باھو سروری قادری نے ہدیۂ نعت کی سعادت حاصل کی۔ حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر پروفیسر حافظ حمادالرحمن سروری قادری نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحت مبارکہ اور تحریک دعوتِ فقر کی ترقی کے لیے دعا کرائی۔ اختتامی دعا کے ساتھ یہ بابرکت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔


اپنا تبصرہ بھیجیں