تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


5/5 - (1 vote)

تحریک دعوتِ فقر نیوز   (Tehreek Dawat-e-Faqr News)

 

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓکا
 دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔20مئی 2023

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا معمول ہے کہ ہر ہفتہ کے روز زیرِتعمیر مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کنسٹرکشن سائٹ پر تشریف لے جاتے ہیں۔20مئی 2023ء بروز ہفتہ آپ مدظلہ الاقدس نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے ہمراہ سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین کے لیے روانہ ہوئے۔ مسجدِزہراؓ کی کنسٹرکشن سائٹ پر آپ مدظلہ الاقدس کے خلیفہ و منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے گرم جوشی سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔ سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کنسٹرکشن کمیٹی کے انچارج بھی ہیں لہٰذا انہوں نے آپ مدظلہ الاقدس کو مسجد کے تعمیراتی کاموں کی بریفنگ دی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے صاحبزادہ صاحب کے ہمراہ مسجد کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مسجدِزہراؓ کے دورہ کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے۔ خانقاہ کے داخلی راستے کے ساتھ ہی سلطان العاشقین اصطبل کے گھوڑے باندھے گئے تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے صاحبزادہ صاحب کے ہمراہ گھوڑوں کی صحت کا جائزہ لیا اور سنتِ نبویؐ کے مطابق گھوڑوں کے سرپر اپنا دستِ شفقت پھیرا۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے خانقاہ میں موجود خلفا، انتظامی ممبران، خانقاہ نشین اور ملک بھر سے آئے مریدین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی مریدین و عقیدتمندوں سے ملاقات

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے 21 مئی 2023ء بروزاتوار مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں مریدین و عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی اورطالبانِ مولیٰ کو اپنی روحانی و پاکیزہ صحبت سے مستفید ہونے کا شرف بخشا۔اس موقع پرنائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلسِ خلفا بھی موجود تھے۔

نمازِ ظہر کی باجماعت ادائیگی کے بعدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مسندِ صدارت سنبھالی۔ مریدین و عقیدتمندوں نے فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل سے احوال دریافت کیا اور حاضرین سے فرمایا کہ وہ کسی بھی موضوع پر رہنمائی کے لیے بلاجھجک سوال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو کوئی دینی یا دنیاوی مسئلہ درپیش ہو تو مسئلہ کے حل کے لیے دعا بھی کروا سکتا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس امام الوقت اور فقیر مالک الملکی جیسے بلند ترین مراتب پرفائز ہونے کے باوجود طالبانِ مولیٰ اور عقیدتمندوں کو اپنی روحانی صحبت سے مستفید فرماتے ہیں اور بلاتفریق و امتیاز ہر کسی پر یکساں شفقت فرماتے ہیں۔ 

آپ مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے خصوصی دعافرمائی۔ اس کے ساتھ ساتھ حاضرین کے سوالات کے جوابات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مریدین و عقیدتمندوں نے بلا جھجک و روک ٹوک اپنے مسائل اور سوالات سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں پیش کیے۔ تمام مریدین سے تفصیلی گفتگو کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔اس موقع پر مریدین و عقیدتمندوں نے زیرِتعمیر مسجدِزہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین کے توسیعی پروگرام کے لیے دل کھول کر عطیات سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کو پیش کیے۔ محفل میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جن کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ ملک بھر سے آئے مرد حضرات سے ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خواتین مریدین کی جانب تشریف لے گئے۔ حاضرین کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئی۔ محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرمایا اور ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا خانقاہ سلطان العاشقین میں خصوصی قیام

 بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے طالبانِ مولیٰ اور عوام الناس پر اپنی شفقت نچھاور کرنے کا ایک اور نادر موقع فراہم کرتے ہوئے 25مئی 2023ء بروز جمعرات تا 28مئی 2023بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں خصوصی قیام فرمایا۔ 

آپ مدظلہ الاقدس کے اس خصوصی قیام کی خبر ملتے ہی ملک بھرسے مریدین و عقیدتمند صحبتِ مرشد سے فیض یاب ہونے کے لیے جوق در جوق اُمڈ آئے۔آپ مدظلہ الاقدس نے کسی سائل کو خالی ہاتھ نہیں لوٹایا۔ جو دنیا کے مسائل کے حل کی خاطر آپ مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں حاضر ہوا ، اسے دنیا سے مالا مال کردیا اور جو اللہ پاک کی طلب لیکر آیا تو اسے اسمِ اعظم کی لازوال نعمت عطا فرمائی۔خانقاہ سلطان العاشقین میں خصوصی قیام کے دوران آپ مدظلہ الاقدس نے خانقاہ کے روزمرہ معاملات کا بھی بغور جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خانقاہ میں رکھے گئے پالتو جانوروں کے مساکن اور ان کی صحت کا بھی معائنہ کیا۔ یوں کہہ لیجیے کہ اس قیام کے دوران انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند بھی آپ مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے مستفید ہوئے۔

سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں عوام کی کثیر تعداد میں حاضری

 سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس موجودہ دور کے انسانِ کامل اور فقیر مالک الملکی ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس کسی بھی سوالی کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے۔ آپ مدظلہ الاقدس انتہائی شفقت اور مہربانی سے ہر ایک کے مسائل سنتے ہیں اور ان کے حق میں خصوصی دعا فرماتے ہیں۔ نیز دنیاوی مسائل کے حل کے لیے اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں کا وظیفہ بھی عطا کرتے ہیں اور جو شخص معرفتِ الٰہی اور وصالِ الٰہی کی طلب لے کر آئے تو وہ یقینااپنے مقصود کو پا لیتا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس اللہ کے سچے طالبوں کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما کر پہلے ہی روز اسمِ اعظم یعنی اسمِ اللہ ذات کا ذکر و تصور، مشق مرقومِ وجودیہ اور سلطان الاذکار ھوُ کی لازوال نعمت عطا فردیتے ہیں۔

28 مئی 2023ء بروزاتوار مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مریدین و عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی اورطالبانِ مولیٰ کو اپنی روحانی و پاکیزہ صحبت سے مستفید ہونے کا شرف بخشا۔اس موقع پر ملک کے طول و عرض سے کثیر تعدادمیں مرد وخواتین آپ مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی خواہش لیے حاضر ہوئے تھے۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ حاضرین نے دل کھول کر اپنے دنیاوی و دینی مسائل آپ مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں پیش کیے اور آپ مدظلہ الاقدس نے ان کے حق میں خصوصی دعا فرمائی۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات بھی فرمائی۔ حسبِ روایت محفل کے اختتام پر تمام حاضرینِ محفل کی شاندار لنگر سے تواضع کی گئی۔

مریدین و عقیدتمندوں کا ذوق و شوق دیکھتے ہوئے آپ مدظلہ الاقدس نے 4جون 2023ء بروز اتوار تک ایک ہفتہ مزید خانقاہ سلطان العاشقین میں قیام فرمایاتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ مدظلہ الاقدس کی روحانی صحبت سے مستفید ہو سکیں۔ اس پورے ہفتے میں بھی کثیر تعداد میں عوام الناس کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔بے شمار مریدین و عقیدتمندوں نے اپنی جھولی مرادوں سے بھری اور کتنے ہی آپ مدظلہ الاقدس کے چہرہ ٔ انور کی زیارت سے اپنے قلوب کو منور کرتے رہے۔

بزمِ سلطان العاشقین ۔منعقدہ  4جون 2023ء

 4جون 2023ء بروز اتوار مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے زیرِ صدارت عالی شان بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے تمام خلفا بھی موجود تھے۔ 

نمازِ ظہر کی با جماعت ادائیگی کے بعدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مسندِ صدارت سنبھالی۔ مریدین و عقیدتمندوں نے فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے حاضرین سے خیر و عافیت دریافت کی اورفرمایا کہ حاضرین کسی بھی موضوع پر رہنمائی کے لیے بلاتفریق سوال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر کسی ساتھی کو کوئی دینی یا دنیاوی مسئلہ درپیش ہو تو مسئلہ کے حل کے لیے دعا بھی کروا سکتا ہے۔منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے آن لائن موصول ہونے والے سوالات سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں پیش کیے جن کے جوابات میں آپ مدظلہ الاقدس نے اپنی شہرہ آفاق تصنیفِ لطیف ’’شمس الفقرا‘‘ سے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات عطا فرمائے۔ اس کے علاوہ مریدین و عقیدتمندوں نے بھی باری باری اپنے مسائل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں پیش کیے ۔آپ مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے خصوصی دعافرمائی جس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔

محفل میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جن کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ ملک بھر سے آئے مرد حضرات سے ملاقات کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خواتین مریدین کی جانب تشریف لے گئے۔حاضرین کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئی۔ محفل کے اختتام پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو اپنے دستِ اقدس پر بیعت فرمایا اور ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔

خانقاہ سلطان العاشقین کی توسیع اور زیرِ تعمیر انتظامی دفاتر

خانقاہ سلطان العاشقین میں زائرین کی روزبروز تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظرخانقاہ کی توسیع کا منصوبہ جاری ہے جس کے تحت خانقاہ میں مریدین کے لیے کمرے اوردو بڑے ہال تعمیر کیے جا رہے ہیں ۔ اس کا مقصدخانقاہ سلطان العاشقین میں آنے والے مریدین کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات مہیا کرناہے۔اس کے ساتھ ساتھ تحریک دعوتِ فقر کے انتظامی دفاتر کی تعمیر کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے جس کی بدولت مستقبل قریب میں تحریک کے انتظامی دفاتر خانقاہ سلطان العاشقین سے فعال ہو جائیں گے۔ توسیعی پروگرام کے پراجیکٹ انچارج سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری نے تازہ ترین اپڈیٹس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامی دفاتر کو جدید طرزِ تعمیر پر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ شعبہ جات کی تمام چھوٹی بڑی ضروریات احسن انداز میں پوری ہو سکیں اور تمام شعبہ جات بلاتعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ساتھیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی۔

خلیفہ نگران شعبہ جات

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ بتاریخ15مئی 2023ء کے مطابق تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کے خلیفہ نگران کی تفصیل کچھ یوں ہے:

سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری:
  شعبہ جات۔ خانقاہ سلطان العاشقین +  مسجدِ زہراؓ  +  سلطان العاشقین ہارسز، لائیو سٹاک اینڈ پولٹری

سلطان محمد عبد اللہ اقبال سروری قادری:
  شعبہ جات۔ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن  +  ڈیجیٹل ایڈز  +  شعبہ سیکورٹی   +  شعبہ بیت المال  +  انٹرنیشنل مریدین

ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری:
  شعبہ جات۔  ویب سائٹ ڈویلپمنٹ (معاون)

سلطان محمد عبدالرحمٰن محبوب سروری قادری:
  شعبہ جات۔   سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن (معاون)

سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری:
  شعبہ جات۔  ویب سائٹ ڈویلپمنٹ  +   خانقاہ سروری قادری  + سوشل میڈیا+   توسیع خانقاہ سلطان العاشقین+  سائبر سیکورٹی +  آرٹ اینڈ گرافکس ڈیزائننگ   +   شعبہ لنگر

سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری:
  مرکزی رابطہ کمیٹی

پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری:
  شعبہ جات۔  اطلاعات و نشریات +   دعوت و تبلیغ

سلطان محمد احسن علی سروری قادری:
  شعبہ جات۔  سلطان الفقر پبلیکیشنز  +  ماہنامہ سلطان الفقر لاہور

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کی اہم سرگرمیاں

 15اور 17 مئی 2023ء کو خانقاہ سروری قادری وحدت روڈ لاہور میں سوشل میڈیا کے نئے خلیفہ نگران سلطان محمد ناصرحمید سروری قادری صاحب کی صدارت میں اہم نوعیت کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں انتظامی نگران برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری سمیت دیگر انچارج صاحبان نے بھی شرکت کی۔ اجلاسوں میں نئے خلیفہ نگران کو شعبہ کی کاکردگی کے متعلق بریفنگ دی گئی اور مستقبل کی پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

20مئی 2023ء بروز ہفتہ مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں سوشل میڈیا کے خلیفہ نگران سلطان محمد ناصرحمید سروری قادری کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تحریک کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ کارگر بنانے کے لیے مختلف ٹریننگ سیشنز میں جاری کورسز پر نظر ثانی کی گئی۔

مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں خلیفہ نگران شعبہ ویب سائٹ ڈویلپمنٹ سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری کی زیرِصدارت دو اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ انتظامیہ انچارج علی رضا سروری قادری سمیت دیگر تمام ممبران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ان اجلاسوں میں تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام اُردو اور انگلش ویب سائٹس اور ویب ٹی ویز کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ 

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی ایک اور کامیابی تحریک دعوتِ فقر یوٹیوب ٹی وی پر 104Kسبسکرائبرز

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ ڈیجیٹل پروڈکشن جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے ذریعے پیغامِ فقر کو دنیا بھر میں عام کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ حال ہی میں تحریک دعوتِ فقر ٹی وی یو ٹیوب چینل پر 100Kسبسکرائبر مکمل ہونے پر یوٹیوب کی جانب سے ’’سلور پلے بٹن Silver Play Button ‘‘ دیا گیا ہے۔ 10 جون بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین میں ایک مختصر ہی تقریبِ رُونمائی کا اہتمام کیاگیا جس میں تحریک دعوتِ فقر کے منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب، شعبہ کے نگران سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب اور معاون سلطان محمد ناصر حمید صاحب شامل تھے۔ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے تحریک دعوتِ فقر کا مختصر تعارف کروایا۔ سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے تحریک دعوتِ فقر کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اس کے منشور پر روشنی ڈالی اور سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے تحریک دعوتِ فقر ٹی وی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیوز کا تعارف کروایا۔ اس کے بعد سلور پلے بٹن کی ان باکسنگ (unboxing) کی گئی۔ آخر میں سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے تمام سبسکرائبرز کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یوٹیوب چینل کو اتنی پذیرائی حاصل ہوئی۔

عید ِقربان 2023۔خانقاہ سلطان العاشقین میں سنتِ ابراہیمی ؑ کی ادائیگی

تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ انتظام ہر سال عید الاضحی کے موقع پر سنتِ ابراہیمی ؑکی ادائیگی کے لیے قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رواں سال عید الاضحی 1444ھ کے پر مسرت موقع پر اللہ تعالیٰ کی راہ میں کثیر تعداد میں جانور ذبح کیے گئے جن میں پچاس 50بکرے اور ایک بیل شامل تھا۔ انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے جانوروں کی خریداری اور دیکھ بھال کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں نے بخوبی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے بہترین، خوبصورت اور فربہ جانور خریدے۔ 

تحریک دعوتِ فقر کی روایت ہے کہ جو مریدین عید کے موقع پر اپنے مرشدپاک کی زیارت اور صحبت سے مستفید ہونے کے لیے خانقاہ تشریف لاتے ہیں ان کے لیے بہترین لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ خانقاہ میں ہر خاص و عام کے لے قربانی کے گوشت سے وسیع و عریض دسترخوان سجایا جاتاہے۔اس کے علاوہ سنتِ نبویؐ کے عین مطابق قربانی کے گوشت میں غربا و مساکین کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ 

تحریک دعوتِ فقر ۔۔۔ گلی ،گلی  شہر ،شہر

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ فقر ِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ داعی حضرات گلی گلی، گھر گھر جا کر معرفتِ الٰہی کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔یہ تبلیغی سرگرمیاں نہ صرف مرکز بلکہ ملک بھر میں جاری و ساری رہتی ہیں۔

تحریک دعوتِ فقر پنڈی گھیب:

تحریک دعوتِ فقر پنڈی گھیب ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ساتھی کامران مقصود سروری قادری نے 28مئی 2023ء کونتھیاں مارکیٹ میں تبلیغی سرگرمیاں ادا کرتے ہوئے اہلِ علاقہ میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کیے۔ عوام الناس کو صحبتِ مرشد سے آگاہ کیا اور ان کو مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں حاضر ہونے کی دعوت دی۔ 

9جون 2023ء بروز جمعہ تحریک دعوتِ فقر پنڈی گھیب ضلع اٹک کے دفتر میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا گیا۔ سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض قمر عباس سروری قادری نے سرانجام دیے۔ اہلِ علاقہ نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب میں نہایت دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کتب خرید فرمائیں۔

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد:

27مئی اور یکم جون2023ء کو تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کے علاقائی دفتر میں درس کا اہتمام کیا گیاجس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ ’’شمس الفقرا‘‘ سے منتخب موضوعات پر درس دیا گیا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں