تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


5/5 - (1 vote)

تحریک دعوتِ فقر نیوز (Tehreek  Dawat-e-Faqr News)

 تحریک دعوت فقر کی مجلس ِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس (منعقدہ: 17ستمبر 2023ء بروز اتوار) 

منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کی مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری اور دیگر ممبران مجلسِ خلفا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا محفل میلادِ مصطفی بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تیاریوں اور انتظامات کی منصوبہ بندی کرنا تھا۔

اجلاس کی صدارت منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے کی۔ جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز سروری قادری نے اجلاس میں شامل ہونے والے مریدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایجنڈا سے آگاہ کیا اور اجلاس کی کاروائی آگے بڑھائی۔ اجلاس میں محفل کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور حاضرین نے اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔ شرکائے اجلاس کی آرا کومد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کو حتمی شکل دی گئی اور ایک جامع پلان مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی اور ملک بھر سے آئے مریدین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

سوشل میڈیا کا اہم اجلاس

17 ستمبر بروز اتوار سوشل میڈیا کے خلیفہ انچارج سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں شعبہ کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم نکات زیر بحث لائے گئے جن میں نئے ممبران کی ٹریننگ، پوسٹس کی ڈیزائننگ، پیجز کی باقاعدہ اور باضابطہ ورکنگ اور دیگر اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام ممبران نے سوشل میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔

تعمیر سڑک مسجدِ زہراؓ

17 محرم الحرام 1445 ھ بمطابق 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے زیر تعمیر مسجدِزہراؓ کی جانب جانے والی سڑک کی تعمیر کا اپنے دست مبارک سے افتتاح فرمایاتھا جس پر زور و شور سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس سڑک کی تعمیر کے بعد مسجدِ زہراؓ بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور تک رسائی نہایت آسان ہو جائے گی۔ذیل میں تعمیراتی کاموں کی کچھ تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

 

شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کے نئے خلیفہ انچارج سلطان محمدناصر حمیدسروری قادری اور شعبہ انچارج مولانا یاسر یٰسین کی زیرنگرانی تبلیغی سرگرمیوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔مسجد ِ زہراؓ وخانقاہ سلطان العاشقین کے گرد ونواح میں تبلیغی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد ٹیم نے مولانا یاسر یٰسین کی سربراہی میں شہر کے مشہور ومعروف کاروباری مراکز اور بازاروں کا رُخ کیا۔ عوام الناس کو معرفتِ الٰہی کی دعوت کے ساتھ ساتھ 12ربیع الاوّل کو منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل میلادِ مصطفی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اس کے علاوہ ماہنامہ سلطان الفقر کے شمارے بھی تقسیم کیے تاکہ فقر محمدیؐ کا پیغام ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچ جائے۔ زندہ دلانِ لاہور نے تبلیغی ٹیم کی اس کاوش کو خوب سراہا اور دعوت پر لبیک کہتے ہوئے محفل میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ 

تحریک دعوتِ فقر گلی گلی شہر شہر

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کی جانب سے علاقائی دفتر میں درس و تدریس کے اہتمام کا سلسلہ جاری رہا جس میں ممبران کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ درس میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ ’’شمس الفقرا‘‘سے فقر و تصوف کے مختلف موضوعات بیان کئے جاتے ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں