عرس سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ
Urs Syedna Ghaus-ul-Azam Hazrat Shaikh Abdul Qadir Jilani
منعقدہ:21 نومبر 2021ء بروز اتوار
زیر ِصدارت: سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman)
بمقام: مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین
زیر اہتمام: تحریک دعوتِ فقر (پاکستان)
رپورٹ: احسن علی سروری قادری تصاویر: محمد احسان سروری قادری، احسن رضا سروری قادری
عرس سیدّنا غوث الاعظم(Syedna Ghaus-ul-azam) حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کے سلسلے میں مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں 21 نومبر 2021ء بروز اتوار دوپہر 12 بجے بڑی گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے فرمائی۔
تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کمیٹی نے محفل میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے دس روز قبل ہی ملک بھر میں تمام مریدین سے رابطے شروع کر دئیے جس کے نتیجے میں ملک بھر سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے محفل میں شرکت کی۔
ہفتہ کے روز ہی مریدین خانقاہ سلطان العاشقین میں پہنچنا شروع ہو گئے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس جس وقت خانقاہ سلطان العاشقین میں تشریف لائے تو اس وقت مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران کی کثیر تعداد خانقاہ سلطان العاشقین میں استقبال کے لیے موجود تھی۔ اس دوران پنڈال کی تیاری بھی جاری تھی۔ دوسری طرف لنگر ٹیم بھی اپنی تیاریوں میں تندہی سے مصروف تھی۔ اسی سلسلے میں بکرے بھی خریدے جا چکے تھے اور پکوائی کے لیے دیگر سامان بھی خرید لیا گیا تھا تاکہ عالیشان لنگر سے مریدین اور عقیدتمندوں کی تواضع کی جا سکے۔
اگلے روز محفل کے آغاز سے قبل ہی مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ کی کثیر تعداد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے دیدار کے لیے منتظر اور بے چین تھی۔ دیدارِ مرشد کے لیے بے تاب، تیز رفتاری سے دھڑکتے قلوب کے ساتھ طالبانِ مولیٰ اس راستے پر نظریں جمائے کھڑے تھی جس طرف سے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے تشریف لانا تھا۔ جونہی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اپنے کمرہ مبارک سے باہر تشریف لائے فضا سلطان العاشقین زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ انہی نعروں کی گونج میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) مسندِ صدارت پر جلوہ افروز ہوئے اور طالبانِ مولیٰ دیدارِ مرشد سے اپنی نگاہوں کو سیراب کرنے لگے۔
محفل میں نقابت کے فرائض سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے سرانجام دیئے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے حاصل کی۔ عطا الوھاب سروری قادری نے بارگاہِ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔ اس کے بعد محمد رمضان باھوُ نے اپنی خوبصورت آواز میں سیدّنا غوث الاعظم (Syedna Ghaus-ul-azam) حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی شان میں منقبت ’’سرکار غوثِ اعظمؓ نظرِ کرم خدارا‘‘ کا نذرانہ پیش کیا۔
سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے اپنے دل موہ لینے والے انداز میں سیدّنا غوث الاعظمؓ (Syedna Ghaus-ul-azam) کے بلند مرتبہ اور شان پر ایک جامع بیان حاضرین کے گوش گزار کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
محمد رمضان باھوُ نے سیدّنا غوث الاعظمؓ (Syedna Ghaus-ul-azam) کی شان میں لکھے گئے ابیاتِ باھوؒ حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیے جس کے بعد سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے ختم شریف پڑھا اور دعائے خیر کروائی۔ دعا کے بعد محسن رضا سلطانی نے آقائے دو جہان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے اختتامی دعائے خیر کروائی۔ دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے تمام حاضرین کو فرداً فرداً ملاقات کا شرف بخشا جس کے بعد باجماعت نمازِ ظہر ادا کی گئی۔
تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ کے لیے انتخابات ہر سال یکم تا 15 دسمبر منعقد ہوتے ہیں۔ مجلسِ خلفا، مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران بذریعہ ووٹ مرکزی عہدیداران اور مجلسِ شوریٰ کے ممبران کا انتخاب کرتے ہیں۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے عرس سیدّنا غوث الاعظم (Syedna Ghaus-ul-azam) حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی محفل کے اختتام پر انتخابات کا اعلان کیا اور عہدیداران و ممبران مجلسِ شوریٰ کے انتخاب کے لیے شرائط بھی بیان فرمائیں تاکہ تحریک دعوتِ فقر جو کہ پیغامِ فقر کو دنیا بھر میں عام کرنے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے، اس کے لیے ان بہترین ممبران کا انتخاب کیا جائے جو خلوصِ نیت سے جان و مال کی پرواہ کیے بغیر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے مشن کو عروج کی بلندیوں پر پہنچائیں۔
انتخابات کے اعلان کے بعد خواتین طالبانِ مولیٰ کی کثیر تعداد بھی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت سے مستفید ہوئی۔
آپ مدظلہ الاقدس نے مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت کرنے کے بعد خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا اور ان تمام بیعت ہونے والے خوش نصیب مرد و خواتین کو اسم اللہ ذات (Personal Name of Allah | Ism e Allah Zaat | Ism e Azam) کا ذکر، تصور اور مشق مرقومِ وجودیہ عطا فرمائی۔ محفل کے اختتام پر ایک عالیشان لنگر سے تمام شرکائے محفل کی تواضع کی گئی۔
محفل نورِ مصطفیؐ
منعقدہ: 7 نومبر 2021ء بروز اتوار
بمقام: مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین
رپورٹ: احسن علی سروری قادری
سلسلہ سروری قادری کے امام اور تحریک دعوتِ فقر کے سرپرستِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے معرفتِ الٰہی کے پیغام اور فیضِ فقر کو عام کرنے کے لیے مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ کا سلسلہ شروع فرمایا ہے جو ملک بھر میں مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ اس بابرکت محفل میں ملک کے طول و عرض سے عقیدتمند مرد و خواتین شامل ہوتے ہیں۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس طالبانِ مولیٰ کو اپنے دیدار سے مستفید فرمانے کے لیے 6 نومبر بروز ہفتہ مسجد زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے گئے جہاں آپ نے مسجد کے تعمیراتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مسجد کے دورہ کے بعد سلطان العاشقین تشریف فرما ہوئے۔
اگلے روز 7 نومبر 2021ء بروز اتوار سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت محفل نورِ مصطفیؐ کا شاندار انعقاد ہوا۔ مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ پہلے ہی خانقاہ میں پہنچ چکے تھے اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے دیدار اور ملاقات کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ جونہی طالبانِ مولیٰ نے آپ کے رُخِ انور کا دیدار کیا فضا تکبیر و رسالت اور سلطان العاشقین زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) مسند ِصدارت پر جلوہ افروز ہوئے جس کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
محفل میں نقابت کے فرائض سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے سرانجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حافظ محمد یوسف نے حاصل کی۔ عطا الوھاب سروری قادری نے بارگاہِ مرشد میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد بھی وصول کی۔سلطان محمد ناصر حمید صاحب نے نقابت کے دوران محفل نورِ مصطفیؐ کی فضیلت و اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب کو دعوت دی جنہوں نے مرشد کامل اکمل کی صحبت اور اس کی نگاہِ کامل سے تزکیہ نفس کی ضرورت اور اہمیت پر ایک جامع و مفصل بیان حاضرین کے گوش گزار کیا۔ آخر میں پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے دعائے خیر کروائی اور محفل مبارک میں شریک تمام حاضرین کے جان و مال اور رزق و کاروبار میں برکت، مشکلات اور تکالیف سے نجات اور تمام جائز خواہشات کی تکمیل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ اس کے علاوہ مسجد ِزہراؓ اور خانقاہ سلطان العاشقین کی تعمیر میں خصوصی مدد کی دعا بھی کی۔
دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے تمام حاضرین ِمحفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ محفل نورِ مصطفیؐ کے شرکا کے لیے خصوصی طور پر لنگرپاک بھی تیار کیا گیا تھا جس سے ان کی تواضع کی گئی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسم اللہ ذات (Personal Name of Allah | Ism e Allah Zaat | Ism e Azam) کا ذکر اور تصور عطا فرمایا۔ مرد حضرات سے ملاقات کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی بیعت فرمایا۔ اس بابرکت محفل کو فیس بک (Facebook)، انسٹاگرام (Instagram) اور سنیک ویڈیو (Snack Video)پر بھی لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
محفل نورِ مصطفیٰؐ
منعقدہ: 14نومبر 2021ء بروز اتوار
بمقام: مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین
رپورٹ: احسن علی سروری قادری
طالبانِ مولیٰ کو فیضِ فقر سے نوازنے کے لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین بمقام رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور تشریف لے گئے جہاں طالبانِ مولیٰ آپ مدظلہ الاقدس کے رُخِ انور کی زیارت کے لیے پہلے سے ہی موجود تھے۔ مریدین اور عقیدتمندوں نے آپ مدظلہ الاقدس کا پُرتپاک استقبال کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین کو اپنی نورانی صحبت سے نوازا اور اپنی زبانِ گوہر فشاں سے سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ اس کے بعد آپ مدظلہ الاقدس کے سامنے اصطبل کے تمام گھوڑے پیش کیے گئے اور آپ نے سب پر اپنے دست ِمبارک سے پیار کیا اور نظر ِ کرم فرمائی۔
اگلے روز 14 نومبر 2021ء بروز اتوار نمازِ ظہر سے قبل محفل نورِ مصطفیؐ کا شاندار انعقاد ہوا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے محفل کی صدارت فرمائی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے دیدار اور ملاقات کے خواہشمند طالبانِ مولیٰ بے تابی سے آپ کی پنڈال میں آمد کے منتظر تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس کے جلوہ افروز ہوتے ہی فضا تکبیر و رسالت اور سلطان العاشقین زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھی۔ آپ مدظلہ الاقدس کے مسندِ صدارت پر تشریف فرما ہونے کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
محفل میں نقابت کے فرائض پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن صاحب نے سرانجام دیئے۔ تلاوتِ قرآنِ مجید کی سعادت حافظ محمد یوسف سروری قادری نے حاصل کی۔ محمد رمضان باھوُ نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب صاحب نے طالبِ مولیٰ کی صفات و خصوصیات پر ایک جامع بیان حاضرین کے گوش گزار کیا۔ آخر میں سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے دعائے خیر کروائی جس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مسجدِ زہراؓ کی تعمیر میں برکت اور غیبی امداد کے لیے بھی بارگاہِ الٰہی میں خاص طور پر دعا کی گئی۔ شرکائے محفل کی جان و مال اور رزق و کاروبار میں برکت، بے اولاد افراد کے لیے اولاد کی نعمت اور بیماروں کے لیے صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ بیرون ملک سے جن افراد نے دعا کی اپیل کی تھی ان کی درخواست کو بھی بارگاہِ الٰہی میں پیش کر دیا گیا اور التجا کی گئی اے مالکِ کائنات محفل نورِ مصطفیؐ کے تصدق سب حاضرین کی جائز اور نیک تمناؤں کو پورا فرما۔
دعا کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے تمام حاضرینِ محفل کو ملاقات کا شرف بخشا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اور مجلسِ خلفا نے تمام شرکائے محفل کے ساتھ باجماعت نمازِ ظہر ادا کی۔ نمازِ ظہر کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے خواتین طالبانِ مولیٰ کو بھی شرفِ زیارت بخشا۔
شرکائے محفل کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے لنگر پاک سے ان کی تواضع کی گئی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب مرد و خواتین طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسم اللہ ذات (Personal Name of Allah | Ism e Allah Zaat | Ism e Azam) کی لازوال نعمت عطا فرمائی۔
اس بابرکت محفل کو سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے فیس بک (Facebook)، انسٹاگرام (Instagram) اور سنیک ویڈیو (Snack Video) پر لائیو نشر کیا گیا جس کی بدولت ظاہری طور پر محفل مبارک میں شریک نہ ہونے والوں نے آن لائن سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت اور محفل میں شرکت کا شرف حاصل کیا۔