تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


5/5 - (4 votes)

تحریک دعوتِ فقر نیوز  (Tehreek-Dawatefaqr-News)

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس 
کا زیرِ تعمیرمسجدِ زہراؓکا دورہ اور خانقاہ سلطان العاشقین میں آمد۔6مئی 2023

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا معمول ہے کہ ہر ہفتہ کے روز زیرِتعمیر مسجدِ زہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کنسٹرکشن سائٹ پر تشریف لے جاتے ہیں۔ امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام مسجدِ زہراؓ تعمیر کروا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر کے طالبانِ مولیٰ کو ایک مرکز پر جمع کرنا اور اسلام کی حقیقی روح یعنی فقر محمدیؐ کی ترویج و اشاعت ہے۔ یہ عظیم الشان پراجیکٹ گاؤں رنگیل پور شریف سندر اڈہ براستہ ملتان روڈ لاہور میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔06مئی 2023ء بروز ہفتہ آپ مدظلہ الاقدس حسبِ معمول سلطان العاشقین ہاؤس لاہو ر سے مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین کے لیے روانہ ہوئے۔ مسجدِزہراؓ کی کنسٹرکشن سائٹ پر آپ مدظلہ الاقدس کے خلفا، انتظامیہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر ساتھیوں نے گرم جوشی سے آپ کا استقبال کیا۔ کنسٹرکشن کمیٹی کے انچارج سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے آپ مدظلہ الاقدس کو مسجد کے تعمیراتی کاموں کی بریفنگ دی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام امور کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔ مسجدِزہراؓ کے دورہ کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اور خانقاہ نشینوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔

خانقاہ سلطان العاشقین کا توسیعی منصوبہ اور زیرِ تعمیر انتظامی دفاتر تحریک دعوتِ فقر 

06مئی 2023ء بروز ہفتہ بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس مسجدِزہراؓ کے دورہ کے بعد خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے اورخانقاہ کے توسیعی منصوبہ کا جائزہ لیا۔

خانقاہ سلطان العاشقین کی مغربی جانب مریدین کے لیے کمرے اوردو بڑے ہال تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ اس کا مقصدخانقاہ سلطان العاشقین میں آنے والے مریدین کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تحریک دعوتِ فقر کے انتظامی دفاتر کی تعمیر کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے جس کی بدولت مستقبل قریب میں تحریک کے انتظامی دفاتر خانقاہ سلطان العاشقین سے فعال ہو جائیں گے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے پراجیکٹ انچارج سلطان محمد ناصر حمید صاحب سے بریفنگ لی اور تفصیلی جائزہ کے بعدویڈیو پیغام کے ذریعے مریدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مریدین و عقیدتمندوں سے ملاقات

بانی وسرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے07مئی 2023ء بروزاتوار مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور میں مریدین و عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی اورطالبانِ مولیٰ کو اپنی روحانی و پاکیزہ صحبت سے مستفید ہونے کا شرف بخشا۔اس موقع پرنائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر ممبران مجلس خلفا بھی موجود تھے۔

نمازِ ظہر با جماعت ادا کی گئی۔نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعدسلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مسندِ صدارت سنبھالی۔ مریدین و عقیدتمندوں نے فلک شگاف نعروں سے آپ مدظلہ الاقدس کا استقبال کیا۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل سے حال احوال دریافت کیا اور حاضرین سے پوچھا کہ وہ کسی بھی موضوع پر رہنمائی کے لیے بلاجھجک سوال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر کسی ساتھی کو کوئی دینی یا دنیوی مسئلہ درپیش ہو تو مسئلہ کے حل کے لیے دعا بھی کروا سکتا ہے۔ بلاشبہ ایسی عنایت اور شفقت محض سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس وقت کے ولیٔ کامل اور فقیر مالک الملکی جیسے بلند ترین مراتب پرفائز ہونے کے باوجود طالبانِ مولیٰ اور عقیدتمندوں کو اپنی روحانی صحبت سے مستفید فرماتے ہیں اور بلاتفریق و امتیاز ہر کسی پر یکساں شفقت فرماتے ہیں۔ 

آپ مدظلہ الاقدس نے حاضرینِ محفل کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا کے بعد گفتگو کا آغاز فرمایا اور دورِ حاضر میں مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ معاشرے میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ ظاہر پرستی اور باطن کی درستی سے عدم دلچسپی ہے۔ اس کے باعث آج ہم نے انعام و اکرام کی لالچ میں ظاہری عبادات کا لبادہ اوڑھ لیا ہے اور معاملات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے مزید فرمایا کہ آج کے مسلمان میں وہ تمام برائیاں پائی جاتی ہیں جن کے باعث اللہ ربّ العزت نے یہود و نصاریٰ کو اپنی ناراضی اور عذاب کی وعید سنائی تھی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مغرب نے ان برائیوں کو خیر باد کہہ کر مسلم معاشرہ کی اچھائیاں اپنا لی ہیں اور ہم نے یہود و نصاریٰ کی تمام برائیوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے۔ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو ہم کردار کے غازی نہیں بلکہ گفتار کے غازی بن گئے ہیں۔ جب تک ہر شخص اپنے نفس کا تزکیہ کرکے اپنی اصلاح نہیں کر لیتا، معاشرہ کی اصلاح ممکن نہیں۔ اس خوبصورت خطاب کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ اختتامی دعا کے بعد حاضرین کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئی۔اس محفل میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جن کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

خانقاہ سلطان العاشقین میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا بک سٹال

 بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سے ملاقات کے لیے ہر اتوار ملک کے طول وعرض سے مرد وخواتین کی کثیر تعداد مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندراڈہ ملتان روڈ لاہور تشریف لاتی ہے۔ مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں حاضر ہونے والے طالبانِ مولیٰ کی سہولت کی خاطر سلطان الفقر پبلیکیشنزہر اتوار بک سٹال کا اہتمام کرتا ہے۔ کتاب دوستی اور تعلیماتِ فقر کے فروغ کے لیے سلطان الفقر پبلیکیشنزکی جانب سے تمام کتب پر خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔

بک سٹال پر راشد گلزار سروری قادری قارئین کی رہنمائی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔سلطان الفقر پبلیکیشنز کے خلیفہ انچارج سلطان محمد احسن علی سروری قادری بھی بک سٹال کا خصوصی دورہ کرتے ہیں ۔سلطان الفقر پبلیکیشنزکی جانب سے کتب پر خصوصی رعایتی آفر کے باعث بہت سے متلاشیانِ حق نہایت شوق سے کتب کی خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔اس کے علاوہ ماہنامہ سلطان الفقر لاہورکا تازہ اور گزشتہ شمارے بھی سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال پر دستیاب ہوتے ہیں۔ 

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات کی اہم سرگرمیاں

 7 مئی2023ء بروز اتوار مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں خلیفہ نگران سلطان الفقر پبلیکیشنز سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی صدارت میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر ایڈیٹر وقاراحمد ارشاد سروری قادری نے ماہنامہ سلطان الفقر کی کامیابی کے متعلق خلیفہ نگران سے رہنمائی حاصل کی اور آئندہ کے لیے میگزین کے لیے مزید ایڈیٹرز کی تلاش کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔

اجلاس میں ایڈیٹر محمد عثمان صادق سروری قادری اور آرٹ اینڈ ڈیزائن ایڈیٹر راشد گلزار سروری قادری نے بھی شرکت کی۔تمام ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خلوصِ نیت سے رضائے الٰہی اور مرشد پاک سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی خوشنودی کے لیے ڈیوٹی کریں گے اور فقرِمحمدیؐ کے پیغام کو عام کرنے کے اس عظیم مشن میں پوری لگن اور شوق سے اپنی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

7 مئی 2023 ء بروز اتوار خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس  کی صدارت صدر تحریک دعوتِ فقر حسن رضا سروری قادری نے کی۔ اجلاس کا مقصد تحریک کے تمام شعبہ جات میں رپورٹنگ سسٹم کو منظم کرنا اورمزید بہتر بنانا تھا۔ اجلاس میں شریک ممبران انتظامی کمیٹی نے ہر پہلو پر تفصیلی گفتگو کی اور مستقبل کے لیے ایک جامع پلان مرتب کیا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شعبہ جات کے لیے ایک ایسا پلان مرتب کیا گیا جس کے تحت ہر ممبر کی کارکردگی کو جانچنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ممبران کی حوصلہ افزائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ فقرِمحمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ داعی حضرات گلی گلی، گھر گھر جا کر معرفتِ الٰہی کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خانقاہ سروری قادری اور خانقاہ سلطان العاشقین میں باقاعدگی سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت خانقاہ نشینوں کی ظاہری و باطنی تربیت کی جاتی ہے۔ درس و تدریس کے ذریعے مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی تصانیف میں بیان کردہ فقر وتصوف کے پیچیدہ نکات کو بیان کیا جاتا ہے اور حاضرین کے ذہنوں میں ابھرنے والے سوالات کو اجتماعی طور پر زیر بحث لایا جاتا ہے ۔

تحریک دعوتِ فقر ۔۔۔ گلی ،گلی شہر ،شہر

تحریک دعوتِ فقر کا شعبہ دعوت و تبلیغ فقرِمحمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ داعی حضرات گلی گلی، گھر گھر جا کر معرفتِ الٰہی کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔یہ تبلیغی سرگرمیاں نہ صرف لاہور میں بلکہ ملک بھر میں جاری و ساری رہتی ہیں۔

تحریک دعوتِ فقر جہلم:

تحریک دعوتِ فقر جہلم سے تعلق رکھنے والے ساتھی حمزہ ادریس سروری قادری نے 03مئی 2023ء کو محمد نوید سروری قادری کے گھر پر حاضرین کو صحبتِ مرشد سے آگاہ کیا اور ان کو ولیٔ کامل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی بارگاہ میں حاضر ہونے کی دعوت دی۔ 

3مئی 2023ء کو تحریک دعوتِ جہلم کے علاقائی دفتر میں درس کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد علی سروری قادری، سلیمان احمد سروری قادری اور حمزہ ادریس بھی شامل تھے۔
5مئی2023ء کو تحریک دعوتِ فقر جہلم کے علاقائی دفتر میں منعقد ہونے والے درس میں محمد خضر سروری قادری، سلیمان احمد سروری قادری اور حمزہ ادریس سروری قادری شامل تھے۔ 

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد:

6مئی 2023ء کو تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کے علاقائی دفتر میں درس کا اہتمام کیا گیاجس میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ ’’شمس الفقرا‘‘ سے منتخب موضوعات پر درس دیا گیا۔ 


اپنا تبصرہ بھیجیں