تحریک دعوتِ فقر نیوز |Tehreek Dawat e Faqr News

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز.اپریل 2020

ویب سائٹ پروموشن ونگ کے ہفتہ وار اور ماہانہ اجلاس کا انعقاد
ممبران کی کارکردگی کا جائزہ اور رواں سال کی پلاننگ زیرِغور

(لاہور۔ نیوز رپورٹر) 16فروری 2020 بروز اتوار تحریک دعوتِ فقر ویب سائٹ پروموشن ونگ کا ماہانہ اجلاس خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں منعقد ہوا جس کی صدارت شعبہ کے نائب نگران فیضان یٰسین سروری قادری نے کی۔اجلاس میں ملک بھر سے شعبہ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ناصر مجید سروری قادری نے حاصل کی۔ اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے شعبہ کے نائب انچارج فیضان یٰسین سروری قادری نے سب سے پہلے شعبہ کے ممبران کی ماہانہ رپورٹ پیش کی۔ ماہانہ رپورٹ کے جائزے کے بعد نائب انچارج نے شعبہ کے سال 2020 کے مقررہ ہداف کو پورا کرنے کے لئے کوارڈینیشن ٹیم کے فروغ کے لیے ہدایات جاری کیں اور تمام ممبران کو صدقِ دل سے اللہ کی رضا کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین کی۔ اجلاس کے آخر میں ناصر مجید سروری قادری نے دعا کروائی۔
(لاہور۔ نیوز رپورٹر) 20 فروری 2020 بروز جمعرات خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں ویب سائٹ پروموشن ونگ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس کی صدارت نگرانِ اعلیٰ محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے کی۔ اجلاس میں شعبہ کی سال 2019ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سال 2020 کے لیے نئی منصوبہ بندی کی گئی۔شعبہ کو مزید فعال بنانے کے لئے شعبہ کے تمام امور کی ذمہ داریاں اور ڈیوٹیاں ممبران کو تفویض کی گئیں۔
شعبہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری اور وسعت کا سلسلہ جاری ہے۔ شعبہ میں نئے ممبران کے اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے نئے کمپیوٹرز بھی خریدے گئے۔ ویب سائٹس پروموشن ونگ میں ممبران کی رپورٹنگ کے لیے بھی بہترین طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اس لیے نگرانِ اعلیٰ محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے تمام ممبران کو رپورٹنگ کے نئے فارمیٹ کے مطابق بریفنگ دی۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران نے تحریک دعوتِ فقر کی ترقی کے لئے مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کا عہد کیا۔ اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ پر بھی ہیڈانچارج محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے تفصیلی بریفنگ دی۔

لاہور اور اس کے نواحی شہروں میں دعوت و تبلیغی کا کام جوش و جذبے سے جاری پتوکی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں محافل کا انعقاد

(پتوکی۔ علاقائی رپورٹر) 15 فروری 2020 بروز ہفتہ رابطہ کمیٹی کے اہم ممبر محمد فاروق ضیا سروری قادری پتوکی میں تنویراحمدسروری قادری کے گھر تشریف لے کر گئے تاکہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے مریدین اور عقیدتمندوں کا مرشد سے رابطے کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں اور راہِ فقر پر محبت اور جوش و جذبے سے چلنے کے لیے راہنمائی فراہم کی جا سکے۔ محمد فاروق ضیا نے تنویر احمد کے گھر پر ان کے عزیز و اقارب اور اہل ِ خانہ سے رات دیر تک فقر کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اگلے روز 16 فروری بروز اتوار پتوکی شہر کی جامع مسجدگلزارِ مدینہ میں ایک شاندار محفل میلادِ مصطفیؐ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ محفل مبارک میں تلاوت کلام پاک کاشرف سلیمان احمدسروری قادری نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول ؐمقبول کی سعادت حافظ محمدیٰسین قادری نے حاصل کی۔ اسکے بعد محمد فاروق ضیا نے حضور علیہ السلام کی بعثت کا مقصد اور حقیقت محمدیہ پر تفصیلی خطاب کیا اور آخر میں حضور علیہ السلام کے خزانہ فقر کے وارثِ حقیقی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمدنجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا بطور فقیر تعارف کروایا اورآپ مدظلہ الاقدس سے ذکر و تصور اسم اللہ ذات کا فیض حاصل کرنے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ عوام الناس کو خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات کی دعوت دی اور محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ میں شرکت کی بھی خصوصی دعوت دی۔ محمد فاروق ضیا نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا تعارف کرواتے ہوئے تمام حاضرین کو ترغیب دی کہ راہِ حق سے آگاہی اور معرفت ِ الٰہی کے حصول کے لیے اولیا اور فقرا کی تعلیمات پر مبنی اس شمارے کو باقاعدگی سے خرید کر مطالعہ کریں۔ محفل کے آخر میں محمد فاروق ضیاء سروری قادری نے خصوصی دعا کروائی اور اسی روز خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور واپس تشریف لے آئے۔
(لاہور۔ نیوز رپورٹر) 23 فروری 2020 بروز اتوار محمد فاروق ضیاء سروری قادری جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر کے ممبر محمدامجدسروری قادری کی درخواست پر ان کی رہائش گاہ پر باغبانپورہ تشریف لے گئے جہاں پر ان کے عزیز واقارب اوردوست احباب سے قرآن و حدیث کی روشنی میں صراطِ مستقیم اورحقیقت اسم ِاللہ ذات کے موضوع پر گفتگوکی اور محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ محمد فاروق ضیا نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمدنجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے فیض ِ اسم اعظم حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی مطبوعات اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا تعارف کروایا۔ محمد فاروق ضیا کی دعوت کے بعد کثیر افراد نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے ملاقات اور بیعت کا اظہار کیا جس پر انہیں خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں آنے کی دعوت دی گئی۔

رنگیل پور شریف میں دعوت و تبلیغ کا کام زور و شور سے جاری
خانقاہ سلطان العاشقین میں ہونے والی محفل میلادِ مصطفیؐ میں شرکت کی خصوصی دعوت 

(لاہور۔ نیوز رپورٹر) 28 فروری 2020 بروز جمعہ شعبہ دعوت وتبلیغ کے ممبران رنگیل پورشریف تشریف لے گئے جہاں خانقاہ سلطان العاشقین اور مسجد ِ زہرا کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ محمد فاروق ضیا سروری قادری نے رنگیل پور شریف کی مرکزی جامع مسجد بہارِ مدینہ میں نمازِ جمعہ کی امامت کروائی اور حقیقت ِ اسلام پرروشنی ڈالتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں فقر کے موضوع پر تفصیلی بیان کیا اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا تعارف کرواتے ہوئے خانقاہ سلطان العاشقین و مسجد ِ زہرا میں منعقد ہونے والی سالانہ محفل میلاد مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِالٰہیہ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی تاکہ عوام الناس کی کثیر تعداد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے فیض اسم اعظم حاصل کر سکے۔

محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ کی تیاریاں عروج پر مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر میں مجلس ِ شوریٰ کا اجلاس طلب، اہم امور زیر ِ غور

(لاہور۔ پریس ریلیز) مرکزی دفتر تحریک دعوتِ فقر لاہور میں 29 فروری 2020 بروز ہفتہ منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر محمدنعیم عباس کھوکھر سروری قادری کی صدارت میں مجلسِ شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے بھی اجلاس میں شرکت فرما کر محفل کو رونق بخشی۔ یہ اجلاس محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا۔
منتظم ِاعلیٰ ملک محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ارکان مجلسِ شوریٰ کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈا کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری کو اجلاس کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔
تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کا شرف ناصر مجید سروری قادری نے حاصل کیا۔ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے 15 فروری 2020 کو منعقد ہونے والے مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں پیش کی گئی آراء پر پیش رفت اور محفل میلادِ مصطفیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تمام شرکا نے مختلف تجاویز اور آراء پیش کیں۔ اجلاس کے آخر میں حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے محفل میلادِ مصطفیؐ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا خانقاہ سلطان العاشقین اور مسجد ِ زہرا کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ‘ محفل میلادِ مصطفیؐ کے لیے اہم ہدایات جاری 

(لاہور۔ نیوز رپورٹر) 4مارچ 2020 بروز بدھ بانی اور سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین و مسجد زہرا کا دورہ فرمایا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب، منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر محمد
نعیم عباس کھوکھر سروری قادری اورانتظامیہ کمیٹی و مجلس ِشوریٰ کے دیگر ممبران بھی آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ اس دورے کا مقصد خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ کی تیاریوں، تعمیراتی کام اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔ خانقاہ سلطان العاشقین و مسجد زہرا پہنچنے پر آپ مدظلہ الاقدس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور پراجیکٹ انچارج برائے خانقاہ سلطان العاشقین و مسجد زہرا محمد نعیم عباس کھوکھر نے آپ مدظلہ الاقدس کو اب تک کے انتظامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر بریفنگ بھی دی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے انتظامی اور تعمیراتی کمیٹی کو اپنی ماہرانہ آرا، اہم ہدایات اور قیمتی مشوروں سے مستفید فرمایا۔

مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس محفل میلادِ مصطفیؐ کے انتظامات اور ڈیوٹیوں کے حوالے سے ممبران کو بریفنگ 

(لاہور۔ پریس ریلیز) 8مارچ 2020 بروز اتوار خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں مجلس ِشوریٰ اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے اجلاس کی صدارت فرمائی۔ اس اجلاس میں تحریک دعوتِ فقر کے تمام علاقائی دفاتر کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اجلاس کا مقصد میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ کی منصوبہ بندی اور کارکنان کو ان کی ڈیوٹیوں کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ اجلاس کے آغاز میں تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے کی۔ جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے حاضرین ِاجلاس کو ایجنڈا سے آگاہ کیا اور مجلس ِخلفا اور انتظامیہ کمیٹی کی مشاورت سے محفل کی جامع منصوبہ بندی کے متعلق تفصیلاً بتایا۔ ممبران کو ان کی ڈیوٹیوں کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر محمد نعیم عباس کھوکھرسروری قادری نے بھی حاضرین کو اس عظیم الشان روحانی محفل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی۔
اجلاس کے اختتام پر مولانا محمد اسلم سروری قادری نے اس محفل کی کامیابی، تحریک دعوتِ فقر کی ترقی اور بانی وسرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کے لئے خصوصی دعا کی۔

جشن ِ ولادت بابِ فقر، امیر المومنین، امام المتقین حضرت علی کرم اللہ وجہہ خانقاہ سلسلہ سروری قادری میں محفل کا اہتمام

(لاہور۔ پریس ریلیز) 13رجب المرجب 1441 ہجری بعد نمازِ ظہر خانقاہ سلسلہ سروری قادری لاہور میں سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیر ِ صدارت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یومِ ولادت کی خوشی میں محفل مبارک منعقد کی گئی۔ نقابت کے فرائض منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر محمد نعیم عباس کھوکھر سروری قادری نے ادا کئے۔ قرآن مجید کی آیات مبارکہ کی تلاوت اور ان کے ترجمہ کا شرف مولانا محمد اسلم سروری قادری نے حاصل کیا۔ عطاء الوہاب سروری قادری نے بابِ فقر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شان میں ایک خوبصورت منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل  کی۔ اس کے بعد مولانا محمد اسلم سروری قادری نے ختم  شریف پڑھا اور آخر میں دعا کروائی۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب  الرحمن مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ  مولیٰ کو سلسلہ سروری قادری میں بیعت فرما  کر تصور اسمِ  اللہ ذات، سلطان الاذکار ’’ھو‘‘ اور مشق مرقوم وجودیہ عطا فرمائی۔ خانقاہ سے تشریف لے جانے سے قبل سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے ملک بھر سے زیارت کے لیے تشریف لائے مریدین اور عقیدت مندوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ بعد از محفل حاضرین کے لئے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا تھا۔
(لاہور۔ نیوز رپورٹر) مرکزی رابطہ کمیٹی تحریک دعوتِ فقر پاکستان کے نگران نے محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ کے حوالے سے خصوصی منصوبہ بندی کی۔ اس منصوبہ بندی کے تحت لاہور اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں موجود مریدین اور عقیدتمندوں کو بذریعہ ٹیلی فون کالز محفل میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے شعبہ کے ممبران کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے پورے ملک میں موجود سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے مریدین کو محفل میلادِ مصطفیؐ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔ یہ سلسلہ محفل سے قبل تک جاری رہے گا۔ بین الاقوامی مریدین کے نگران محمد مغیث افضل سروری قادری نے بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دعوت کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد دنیا بھر میں کئی ممالک سے مریدین نے محفل ِ میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ میں شرکت کا اظہار کیا۔

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی تشکیل ِ نو

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کی شق 4 کی ذیلی شق غ (ix ) کے تحت شعبہ ڈیجیٹل پروڈکشن کی سال 2020 کے لیے تشکیل ِنو کی گئی ہے جس کے تحت سعید جعفر سروری قادری شعبہ کے ہیڈ انچارج جبکہ عبدالرحمن سروری قادری نائب انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔

سلطان العاشقین ہاؤس کے منتظم کا تقرر

تحریک دعوتِ فقر کے دستور کی شق 3کی ذیلی شق (iii) کے تحت شعیب ارشاد سروری قادری کو سلطان العاشقین ہاؤس کا منتظم مقرر کیا گیا ہے اور بطور ممبر انتظامیہ کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

تحریک دعوتِ فقر گلی گلی شہر شہر

(جہلم۔ علاقائی رپورٹر) 21 فروری 2020 بروز جمعہ بعد از نمازِ عصر تحریک دعوتِ فقر جہلم کے عہدیداران اور ممبران کا اجلاس سرپرست محمد ظفر اقبال سروری قادری کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا اہم ایجنڈا محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ میں شرکت کے لیے عوام الناس اور بالخصوص اپنے تمام پیر بھائیوں کی شرکت کو لازمی بنانا تھا۔ اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں مزید نکات بھی شامل تھے مثلاً تمام ساتھیوں سے رابطہ رکھنا، تحریکی سرگرمیوں میں تیزی اور دور دراز علاقوں میں تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھنا، تمام ساتھیوں کے درمیان باہم روابط اور بھائی چارہ کو فروغ دینا، تمام ساتھیوں کو مرکز سے تعلق مضبوط کرنے اور حضور مرشد کریم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت میں قیمتی لمحات گزارنے کی تڑپ پیدا کرنا اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اسم اللہ ذات کے حصول کی دعوت دینا۔تمام ممبران نے ایجنڈے کے مطابق اپنی آراء پیش کیں جن پر تفصیلاً غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد سرپرست محمد ظفر اقبال نے اسم اعظم کے موضوع پر درس بھی دیا جس کے بعد دعا کی گئی۔
(جہلم۔ علاقائی رپورٹر) 21 فروری 2020 بروز جمعہ کالا گجراں جہلم کی جامع مسجد ابو بکر میں کثیر افراد کو میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یوم منتقلی امانت ِ الٰہیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ امانت ِ الٰہیہ کیا ہے؟ یہ کہاں سے اور کیسے منتقل ہوتی ہے اور جس ہستی کو یہ امانت منتقل ہوتی ہے ان کا کیا مقام، عظمت اور شان ہوتی ہے، جیسے مختلف موضوعات پر مشتمل ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے فی سبیل اللہ تقسیم کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ محفل ِ میلاد میں شرکت کے لیے باقاعدہ طور پر قافلے کی روانگی کا بھی لوگوں کو بتایا گیا۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے محفل مبارک میں شرکت کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ اسم اعظم کیا ہے؟ اس کے فضائل کیا ہیں اور یہ کہاں سے حاصل ہوتا ہے؟ ان تمام کے متعلق پمفلٹ عوام الناس میں تقسیم کیے گئے اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے اسم ِاعظم کے حصول کے لیے بھی دعوت دی گئی۔
(ہارون آباد۔ علاقائی رپورٹر) 18فروری 2020 کو تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کے ممبران نے ہارون آباد کے بازاروں میں دکانوں پر جا کر عوام الناس کو راہِ فقر کی دعوت دی اور مرشد کامل اکمل کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے بھی فی سبیل اللہ تقسیم کئے اور محفل ِ میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یوم منتقلی امانت ِ الٰہیہ میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔
(ہارون آباد۔ علاقائی رپورٹر) 21فروری 2020 بروز جمعہ جناح ٹاؤن ہارون آباد کی جامع مسجد میں جبکہ 28 فروری 2020 بروز جمعتہ المبارک چک 73/4R سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کا سٹال لگایا گیا۔ عوام الناس میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے فی سبیل اللہ تقسیم کئے گئے اور لوگوں کو امانتِ الٰہیہ کے حامل مرشد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی ذاتِ مبارکہ کے متعلق بتایا گیا اور آپ مدظلہ الاقدس کے دست ِاقدس پر بیعت ہوکر اسم ِاعظم کی نعمت حاصل کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔اس کے علاوہ تحریک دعوتِ فقر کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ میں شرکت کی بھی خصوصی دعوت دی گئی۔
( اسلام آباد و راولپنڈی۔ علاقائی رپورٹر) 21فروری 2020 بروز جمعتہ المبارک راولپنڈی میں تحریک دعوتِ فقر اسلام آباد اور راولپنڈی کے عہدیداران اور ممبران کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت تحریک دعوتِ فقر راولپنڈی کے صدر محمد عظیم سروری قادری نے کی۔نائب صدر یاسر شاہ اور جنرل سیکریٹری فیضان یٰسین بھی اجلاس میں شامل تھے۔ اجلاس کا ایجنڈا راولپنڈی اور اسلام آباد میں محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِ الٰہیہ کے حوالے سے منصوبہ بندی، دعوت و تبلیغ کے اہداف اور قافلوں کی روانگی سے متعلق تھا۔ اس حوالے سے تمام ذمہ داران کو مختلف ڈیوٹیاں بھی تفویض کی گئیں۔


Spread the love

تحریک دعوتِ فقر نیوز |Tehreek Dawat e Faqr News” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں