محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ
(Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust)
منعقدہ: 21 مارچ 2022ء بروز سوموار
بمقام: مسجدِ زہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین
تحریک دعوتِ فقر کے زیر انتظام 21 مارچ 2022 بروز سوموار مسجد ِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِالٰہیہ (Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust) کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر، امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے فرمائی جبکہ آپ کے ہمراہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضی نجیب مدظلہ الاقدس اور معزز مجلسِ خلفابھی موجود تھی۔
تحریک دعوتِ فقر کے لیے 21 مارچ کا دن کتنی اہمیت رکھتا ہے؟ اس کا پس منظر کیا ہے؟
21مارچ 2001ء وہ بابرکت اور مبارک دن تھا جب سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے حج کے موقع پر مسجدِ نبویؐ میں روضہ رسول کے سامنے آقائے نامدارخاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم (Prophet Mohammad sallallahu alayhi wa alehi wa sallam) کی اجازت سے اپنے مرید ِخاص سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کو امانتِ فقر یعنی امانتِ الٰہیہ سونپ کر انہیں اپنے بعد سلسلہ سروری قادری کا امام مقرر فرمایا۔
اسی یادگار دن کو منانے کے لیے تحریک دعوتِ فقر ہر سال 21 مارچ کو عظیم الشان محفلِ میلاد (Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust) منعقد کرتی ہے جس میں اندرون و بیرون ممالک سے ہزارہا طالبانِ مولیٰ اور عقیدت مند مرد و خواتین شریک ہو کر نورِ حق سے اپنے قلوب کو منور کرتے اور مرادوں سے جھولیاں بھرتے ہیں۔ اسی یاد کو تازہ رکھنے کے لیے اس سال بھی تحریک دعوتِ فقر نے محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ (Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust) کاانعقادکیا۔
محفل کی تیاریوں کا آغاز ایک مہینہ قبل ہی کر دیا گیا تھا۔ اسی سلسلہ میں تحریک دعوتِ فقر کی انتظامیہ کمیٹی نے تمام شعبہ جات کے نگرانوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ کی اور محفل کے حوالے سے ہر شعبہ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مجلس ِشوریٰ اور جنرل کونسل کے اجلاسوں کی تفصیل ’’تحریک دعوتِ فقر نیوز‘‘ میں بیان کی جا چکی ہے۔ دیگر شعبہ جات میں سلطان الفقر پبلیکیشنز، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، شعبہ لنگر، شعبہ اطلاعات و نشریات سرِفہرست ہیں۔
لنگر کی تیاری
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی جانب سے تمام محافل میں شاندار لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 21 مارچ کے بابرکت روز شرکائے محفل کے لیے مٹن قورمہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا،اس سلسلے میں بکروں کی خریداری محفل سے چند روز قبل ہی کر لی گئی اور تحریک دعوتِ فقر کے علاقائی دفاتر کی جانب سے محفل میلادِ مصطفیؐ کے لنگر پاک کے لیے بھی خصوصی طور پر بکرے بھیجے گئے۔۔ محفل سے ایک روز قبل بکروں کو ذبح کرنے اور گوشت بنانے کے لیے قصاب اپنی ٹیم کے ہمراہ خانقاہ سلطان العاشقین پہنچ گئے۔ دوسری جانب لنگر پکوائی کی ٹیم بھی لنگر پکانے کے لیے اپنی تیاریوں میں مصروف تھی۔ انہوں نے بھی چند روز قبل ہی تمام مصالحہ جات اور ضروری اشیاخرید کر خانقاہ سلطان العاشقین پہنچا دئیے جہاں پر لنگر پکایا جانا تھا۔چونکہ محفلِ میلاد میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوتے ہیں اس لیے اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کی تواضع کی خاطر محفل کے روز اذانِ فجر سے قبل ہی لنگر پکوائی ٹیم نے دیگیں پکانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔
پنڈال کی تیاری
محفل کے لیے شاندار پنڈال کی تیاری ایک بہت اہم مرحلہ ہے جس کے لیے مختلف کیٹرنگ سروسز والوں سے رابطے کیے گئے اور ان میں سے بہترین کیٹرنگ سروس کا انتخاب کیا گیا۔ پنڈال کی تیاری کا سلسلہ بھی ایک روز قبل شروع ہو گیا۔ کیٹرنگ کا سامان سوموار کے روز ہی صبح سویرے پہنچ گیا اور انہوں نے وسیع و عریض پنڈال تیار کرنا شروع کر دیا جس میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ انتظام کیا گیا تھا۔ ایک وسیع و عریض سٹیج کو درمیان میں نصب کیا گیا تاکہ مسند ِصدارت پر جلوہ فرما سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا دیدار مرد و خواتین دونوں کی جانب سے کیا جا سکے۔ پنڈال کو اور سٹیج کو خصوصی طور پر پھولوں سے سجایا گیا جبکہ استقبال کے لیے داخلی دروازے کو بھی خاص طور پر پھولوں سے مزین کیا گیا۔ مرد و خواتین کی جانب ایک ایک ایس ایم ڈی (SMD) سکرین نصب کی گئی تاکہ تمام شرکائے محفل سٹیج کو واضح طور پر دیکھ سکیں۔ گرمی کے پیش ِنظر پورے پنڈال میں بڑے بڑے چِلّر اے سی (Chiller AC) خاص طور پر منگوائے گئے اور پنکھے بھی لگائے گئے تاکہ گرمی کا احساس نہ ہو۔
اصطبل کی تیاری
پنڈال کے باہر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے گھوڑوں کے لیے خاص طور پر ایک اصطبل تیار کیا گیا جہاں محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ (Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust) کے روز تمام گھوڑوں کو شاندار طریقے سے سجا کر باندھا گیا۔ تمام حاضرین نے سب گھوڑوں کو بہت پسند کیا۔
استقبال کے مناظر
محفل کی صبح نہایت ہی خوشگوار تھی۔ سہانے موسم اور ٹھنڈی ہوا نے ماحول کو مسحور کن بنا دیا تھا۔ نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد خانقاہ سلطان العاشقین میں موجود تمام مریدین اور عقیدتمندوں نے ناشتہ کیا اور محفل میں شرکت کے لیے تیاری شروع کر دی۔جلد ہی دیگر شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ خانقاہ میں پہلے سے موجود مریدین بھی تیار ہو کر پنڈال میں جمع ہو گئے۔ سب مرد و خواتین ہی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے استقبال کے لیے منتظر کھڑے تھے۔
جونہی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی آمد کا اعلان ہوا ،تمام مرد حضرات پنڈال سے باہر اس راستہ پر قطار بنا کر کھڑے ہو گئے جہاں سے حضور مرشد کریم (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی گاڑی نے آنا تھا۔ سب عقیدتمند ہاتھوں میں گلاب کی پتیاں پکڑے دیدارِ مرشد کے لیے بیتاب کھڑے تھے۔ جیسے ہی سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی گاڑی نمودار ہوئی فضا تکبیر و رسالت کے نعروں اور امامِ مبین، نورِ یقین سلطان العاشقین کے نعروں سے گونج اٹھی۔ سلطان العاشقین کی صداؤں نے فضا کو بھی معطر کر دیا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) اور صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس گاڑی سے اترے تو مجلسِ خلفا نے حضور مرشد کریم (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) اور صاحبزادہ صاحب کو پھولوں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے۔ استقبال کے بعد سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اور صاحبزادہ صاحب سٹیج پر جلوہ افروز ہوئے۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے تمام حاضرین مرد و خواتین کو سلام کیا۔
محفل کا آغاز
اس کے بعد محفل پاک کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں تلاوت کی سعادت جہلم سے تعلق رکھنے والے ساتھی حمزہ ادریس سروری قادری نے حاصل کی جبکہ بارگاہِ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کا شرف محسن رضا سلطانی نے حاصل کیا۔ نقابت کا فریضہ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے ادا فرمایا۔بارگاہِ مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) میں منقبت کے پھول نچھاور کرنے کی سعادت عطاء الوہاب سروری قادری نے حاصل کی۔
امانتِ الٰہیہ کے موضوع پر سلطان محمد عبداللہ اقبال صاحب نے سیر حاصل اور مدلل بیان فرمایا جس میں آپ نے امانتِ الٰہیہ کی تعریف، مقاصد اور اس کی منتقلی کے حوالے سے قرآن و حدیث اور فقرائے کاملین کے اقوال کی روشنی میں بے شمار دلائل دے کر یہ ثابت کیا کہ موجودہ دور میں سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) ہی وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے روحانی ورثہ فقر یعنی امانتِ الٰہیہ کے حامل فقیر مالک الملکی اور صاحبِ مسمیّ مرشد کامل اکمل جامع نورالہدیٰ ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس دورِ حاضر کے مجدد اور غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی طرح دینِ محمدی کو اس کی حقیقی اور اصلی صورت میں زندہ فرمانے والے ہیں۔ اسمِ اللہ ذات یعنی اسمِ اعظم اور اسمِ محمدؐ کے راز کو جس طرح آپ مدظلہ الاقدس نے ہر خاص و عام پر افشاں فرمایا اس کی تاریخ ِانسانی میں کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ آپ مدظلہ الاقدس کی زندگی کا واحد نصب العین خلق ِخدا کو فقر ِمحمدیؐ سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ اپنے مقصد ِحیات سے آشنا ہو کر اور صراطِ مستقیم پا کر اپنے ربّ کے حضور سرخرو ہو سکیں۔ تحریک دعوتِ فقر کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس خطاب کے بعد سلطان الفقر پبلیکیشنز نے نئی شائع ہونے والی کتب کا تعارف کروایا۔ محمد رمضان باھوُ نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی شان میں منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ابیاتِ باھوؒ بھی پیش فرمائے۔
محفل کے اختتام پر ختم شریف اور دعائے خیر کے فرائض سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے ادا فرمائے۔ اس کے بعد تمام حاضرینِ محفل نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور باجماعت نمازِ ظہر ادا کی۔
اس محفل پاک میں ہزاروں مرد حضرات کے علاوہ خواتین بھی شریک تھیں جن کے لیے پردہ کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعدمحفل میں شریک مہمانانِ گرامی کی شاندار لنگر سے تواضع کی گئی۔ محفل ِ میلاد کے خوبصورت روحانی مناظر دنیا بھر میں طالبانِ مولیٰ تک پہنچانے کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام پر براہِ راست نشریات کے لیے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن نے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیے۔ اس کے علاوہ مقامی اخبارات اور ٹی وی چینلز نے بھی محفل کی کوریج کی۔
پنڈال میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال بھی سجایا گیا جہاں فقر کے موضوع پر گراں قدرکتب پچاس فیصد کی خصوصی رعایتی آفر کے ساتھ فروخت کے لئے پیش کی گئیں۔ اس موقع پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی دو مایہ ناز تصانیف شمس الفقرا اور مجتبیٰ آخر زمانی کے نئے ایڈیشنز بھی شائع کیے گئے۔
محفل پاک کو کامیاب بنانے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کی مجلس ِشوریٰ اور جنرل کونسل سمیت تمام شعبہ جات نے گراں قدر جانی و مالی خدمات پیش کیں۔ علاوہ ازیں تحریک دعوتِ فقر کے علاقائی عہدیداران اور ان کے ہمراہ قافلہ در قافلہ ملک بھر سے آنے والے شرکاکی آمد نے محفل کی رونق اور گہما گہمی کو چار چاند لگا دیے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے تمام شرکائے محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور ان کے حق میں دعائے خیر بھی فرمائی۔
بیعت کی غرض سے آنے والے متلاشیانِ حق کو صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات (Personal Name of Allah – Ism e Allah Zaat – Ism e Azam)، مشق مرقومِ وجودیہ اور سلطان الاذکار ھو عطا فرمایا۔ یوں یہ روحانی محفل نورِ ہدایت کی برکتیں بانٹتے ہوئے کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
سلطان الفقر پبلیکیشنز کی اہم کامیابی
سلطان الفقر پبلیکیشنز تحریک دعوتِ فقر کا انتہائی اہم شعبہ ہے جو تا حال فقر و تصوف کے پیچیدہ موضوعات پر 100 سے زائد انگریزی اور اردوکتب شائع کر چکا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں یکساں مقبولیت کی حامل ہیں۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ محافل ِمیلاد کے پر مسرت موقع پر نئی کتب شائع کی جاتی ہیں۔ 21 مارچ 2022ء کو منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ (Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust) کے موقع پر بھی سلطان الفقر پبلیکیشنز نے اس روایت کو برقرار رکھا اور اس موقع پربانی و سرپرست ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقر، امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی شہرہ آفاق تصانیف شمس الفقر ا اور مجتبیٰ آخر زمانی شائع کی گئیں۔ ان کتب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مجتبیٰ آخر زمانی کا دوسرا جبکہ شمس الفقرا کا تیسرا ایڈیشن شائع کیا گیا ہے۔ شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے نگران احسن علی سروری قادری نے دونوں کتب کے چیدہ چیدہ نکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کتب امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی سالہا سال کی تحقیق اور محنت کا نچوڑ ہیں۔ بالخصوص شمس الفقرا جو فقروتصوف کے انسائیکلوپیڈیا کے طور پر جانی جاتی ہے اور فقر کے ہر موضوع کے متعلق طالبانِ مولیٰ کی مکمل راہنمائی کرتی ہے۔
مجتبیٰ آخر زمانی بھی اپنے آپ میں ایک منفرد تصنیف ہے جس میں پہلی مرتبہ مشائخ سروری قادری کی سوانح حیات سے پردہ کشائی کی گئی ہے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے مجتبیٰ آخر زمانی میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ اور ان کے بعد سلسلہ سروری قادری میں آنے والے تمام مشائخ کی درست ترتیب، ان کی سوانح حیات اور فقر کے راز و نیاز سے بھرپور ان کے عارفانہ کلام کو پہلی مرتبہ کتابی شکل میں ایک جگہ مرتب کرکے نہ صرف عوام الناس کو سلسلہ سروری قادری کی درست ترتیب سے آگہی دلائی ہے بلکہ اس منفرد کتاب میں مشائخ سروری قادری کے بلند و بالاباطنی و روحانی درجات، کمالات اور تصرفات پر بھی جامع اور مفصل بحث کی گئی ہے۔ ملکی و غیر ملکی عقیدتمند اور مریدین نے ان کتب میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیااور خصوصی رعائتی آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کثیر تعداد میں کتب خرید فرمائیں۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز نے پہلی مرتبہ یہ دونوں کتب دو رنگوں میں شائع کی ہیں۔
سلطان الفقر پبلیکیشنزنے اس پُرمسرت موقع پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کی خوبصورت تصاویر کے دیدہ زیب پوسٹرز، وال کلاک، بال پوائنٹ، مگ اور کی چین بھی تیار کروائے جو عوام الناس کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
ماہنامہ سلطان الفقر بوتھ
ماہنامہ سلطان الفقر دنیا بھر میں تعلیماتِ فقر کا واحد ترجمان ہے۔ یہ ماہنامہ اپنے معیاری اور منفردمضامین کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانت ِالٰہیہ کے پرمسرت موقع پر ماہنامہ سلطان الفقر کا بھی بوتھ لگایا گیا۔ ماہنامہ سلطان الفقر کی سالانہ ممبرشپ960 روپے کی ہے لیکن 21 مارچ2022 کے بابرکت روز ماہنامہ سلطان الفقر کی سالانہ ممبرشپ 500 روپے میں حاصل کرنے کی سہولت دی گئی۔ طالبانِ مولیٰ کی کثیر تعداد نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ماہنامہ سلطان الفقر کی سالانہ ممبرشپ حاصل کی۔
سوشل میڈیا ڈیسک
تحریک دعوتِ فقر کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے پنڈال میں اپنا سٹال لگایا جہاں طالبانِ مولیٰ کے لیے حمد و نعت اور عارفانہ کلام کی آڈیوز میموری کارڈ میں بھرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے شرکائے محفل میں سوشل میڈیا فورمز کے لنکس پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور انہیں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی کرنے کی ترغیب دلائی۔
(Mawlid in regards to the Day of Transference of Divine Trust)
ماشااللہ بہت محنت کی گئی تھی اس محفل پاک میں اور ماشااللہ بہت ہی پرنور محفل تھی۔
بہترین
تحریک دعوتِ فقر ہر سال 21 مارچ کو عظیم الشان محفلِ میلاد منعقد کرتی ہے۔
Behtreen
ماشاءاللہ
روحانی ، منظم اور بااد ب محفل میلاد مصطفٰی تھی ۔ اگر دیکھنا چاہتے ہیں ذیل کے لنک کو کلک کرکے ویڈیو بھی دیکھ لیں
https://youtu.be/H2ds898wHD0
MashaAllah 💖
❤❤❤
ما شااللہ ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی
بہت ہی بابرکت اور مبارک دن ہے
Mashaallah 💖
بہترین روحانی محفل تھی۔
بہت خوب
21مارچ 2001ء وہ بابرکت اور مبارک دن تھا جب سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے حج کے موقع پر مسجدِ نبویؐ میں روضہ رسول کے سامنے آقائے نامدارخاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم (Prophet Mohammad sallallahu alayhi wa alehi wa sallam) کی اجازت سے اپنے مرید ِخاص سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کو امانتِ فقر یعنی امانتِ الٰہیہ سونپ کر انہیں اپنے بعد سلسلہ سروری قادری کا امام مقرر فرمایا۔
mashaAllah
MashaAllah this is so great!
موجودہ دور میں سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہی وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے روحانی ورثہ فقر یعنی امانتِ الٰہیہ کے حامل فقیر مالک الملکی اور صاحبِ مسمیّ مرشد کامل اکمل جامع نورالہدیٰ ہیں۔
سبحان اللہ
بیشک ہمارے راہبر ہمارے ہادی ہمارے راہنما ہمارے مرشدِ کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس حاملِ امانتِ الہیہ ہیں جو اپنی نگاہِ کاملہ سے زنگ آلود قلوب کو نورِ حق سے منور فرماتے ہیں اللہ پاک ہمارے مرشدِ کریم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس اور آپ مدظلہ الاقدس کی آل پاک کا سایہ مبارک تا ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم و دائم فرمائے آمین❤❤❤❤❤
ماشااللہ بہت ہی خوبصورت آرٹیکل ہے اللہ پاک ہمیں اپنے دین کی ہمیشہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین ۔
بہت عمدہ۔۔۔👌😍
21مارچ 2001ء وہ بابرکت اور مبارک دن تھا جب سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے حج کے موقع پر مسجدِ نبویؐ میں روضہ رسول کے سامنے آقائے نامدارخاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی اجازت سے اپنے مرید ِخاص سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقد س کو امانتِ فقر یعنی امانتِ الٰہیہ سونپ کر انہیں اپنے بعد سلسلہ سروری قادری کا امام مقرر فرمایا۔
بہت عظیم الشا ن محفلِ میلاد تھی. تحریک دعوتِ فقر اس شاندار انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے
ماشاءاللہ
بہت ہی عالی شان و پروقار اور پرنور محفل تھی
ماشااللہ
SubhanAllah MashaAllah
.
👌🏻👌🏻👌🏻
عظیم الشان محفل تھی۔
اچھا مضون ہے۔
Sultan ul Ashiqeen zindabaad
بہت پرنور اور عالیشان محفل ماشااللّہ۔
ماشاء اللہ