Alif

الف | Alif


Rate this post

الف

مجددِ دین، شانِ فقر، آفتابِ فقر، شبیہہ غوث الاعظم
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس


سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ سے امانت ِ فقرحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی منظوری واجازت سے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کو منتقل ہوئی۔سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فقر کی تعلیمات کو جس منفرد انداز میں دنیا بھر میں عام فرمایا اس کی مثال نہیں ملتی۔ سلطان الفقر ششم ؒ نے اپنے مرید خاص حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے متعلق فرمایا تھا کہ: 

’’ہم فقر کا عنوان ہیں اور آپ فقر کی تفصیل ہونگے۔‘‘
سلطان محمد اصغر علی ؒ کے مرتبہ سلطان الفقرمیں کوئی شک و شبہ نہیں اور آپؒ کی فقر کے لیے خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔آپؒاس اعلیٰ ترین مرتبہ پر فائز ہونے کے باوجود اپنی ذات کو فقر کا عنوان ٹھہرا رہے ہیں۔ آپؒ کے اس فرمان مبارک سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فقر کی تفصیل، امانت ِ فقر کے حامل ،دورِ حاضر کے موجودہ امام، مجدد دین، شبیہ غوث الاعظم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن کی شانِ اقدس کیا ہوگی۔بلا شبہ سلطان العاشقین دورِ حاضر میں فقر کے سلطان ہیں۔ فقرِ محمدیؐ کو خلق ِ خدا تک پہنچانے کے لیے آپ مدظلہ الاقدس نے جو انقلابی اقدامات اٹھائے وہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ اس دور کے مجدد کوئی اور نہیں بلکہ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہی ہیں۔
مجددِ دین سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس موجودہ دور کے انسانِ کامل، مرشد کامل اکمل اور فقر کے سلطان ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے مرشد کامل اکمل سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کی حقیقت، مرتبہ اور قول کو عوام الناس پر واضح کیا اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے مریدین نے اپنے باطنی مشاہدات کے ذریعے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی حقیقت سے آشنائی حاصل کی اور یہ جانا کہ بلاشبہ آپ مدظلہ الاقدس ہی اس دور میں فقر کے سلطان ہیں اور مجددِ دین کی حیثیت سے اس دور میں ظاہر ہو کر فقر و تصوف کی تاریخ میں انقلاب برپاکر رہے ہیں۔
آپ مدظلہ الاقدس کی باکمال و بے مثال ذات تمام صفاتِ الٰہیہ سے متصف ہے اور اس کی آئینہ دار ہے جس کا مشاہدہ ان کے تمام قریبی مریدین ہر لمحہ ہر آن کرتے رہتے ہیں۔ آپ کے منور قلب سے تمام صفاتِ ا لٰہیہ کرنوں کی طرح پھوٹتی ہیں، دیکھنے والے کی نظر ہونی چاہیے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے بلند مرتبہ اور شان کو ادراکِ قلبی سے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین


اپنا تبصرہ بھیجیں