تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news


Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز

رپورٹ: احسن علی سروری قادری

تحریک دعوتِ فقر (Tehreek Dawat e Faqr) کے نائب سرپرست صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) نے ملک بھر میں تبلیغی دوروں کا آغاز کر دیا تاکہ عوام الناس میں اسم اللہ ذات کے فیض کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جا سکے۔اس سلسلے میں پہلا ایک روزہ تبلیغی دورہ 5 دسمبر بروز اتوار پاکپتن شریف میں ہوا جبکہ دوسرا تین روزہ تبلیغی دورہ 10 تا 12 دسمبر جمعتہ المبارک تا اتوار ہارون آباد میں کیا گیا۔ ان تبلیغی دوروں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

پاکپتن شہر کا ایک روزہ تبلیغی دورہ
( 5 دسمبر بروز اتوار)

تحریک دعوتِ فقر  (Tehreek Dawat e Faqr)کے سرپرستِ اعلیٰ، سلسلہ سروری قادری کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) 5 دسمبر بروز اتوار پاکپتن شہر کے ایک روزہ تبلیغی دورہ کے لیے تشریف لے گئے۔ قافلہ صبح 7 بجے سلطان العاشقین ہاؤس سے پاکپتن شہر کی جانب روانہ ہوا اور 10 بجے پاکپتن شہر میں غلام حیدر سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پہنچ گیا جہاں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) کا شاندار استقبال کیا گیا۔ استقبال کے بعد صاحبزادہ صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) نے تمام عقیدتمندوں کو شرفِ ملاقات بخشا۔ غلام حیدر سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پر محفل کا انتظام کیا گیا تھا۔ صاحبزادہ صاحب نے محفل کی صدارت فرمائی۔ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے محفل میں نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ محمد اویس سروری قادری  (Sarwari Qadri) نے تلاوتِ قرآن سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ عطا الوھاب سروری قادری (Sarwari Qadri) نے منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اسم اللہ ذات کی دعوت دی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مرکزِ فقر مسجدِ زہراؓ کی تعمیر کی اہمیت و فضیلت کے متعلق تمام حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے اس کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ حافظ محمد وسیم نے ختم شریف پڑھا اور محمد ارشد رمضان سروری قادری (Sarwari Qadri) نے دعائے خیر کروائی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب  (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib)نے تمام شرکائے محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ محفل کے اختتام پر لنگر پاک سے تمام حاضرین کی تواضع کی گئی۔ کھانے کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرماکر اسم ِاللہ ذات عطا فرمایا۔ 

عطاء الوھاب سروری قادری (Sarwari Qadri) نے بیعت ہونے والے طالبانِ مولیٰ کو اسمِ اللہ ذات کا ذکر، تصور اور مشق مرقومِ وجودیہ سمجھائی جبکہ بغیر بیعت کے اسم اللہ ذات حاصل کرنے والوں کو محمد قدیر اقبال سروری قادری (Sarwari Qadri) نے وظیفہ سمجھایا۔

غلام حیدر سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر سے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) محمد اجمل سروری قادری کے گھر دعائے خیر کے لیے تشریف لے گئے جہاں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) کا بہت ہی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صاحبزادہ صاحب نے عقیدتمندوں کو شرفِ ملاقات بخشا۔ محمد اجمل سروری قادری کے گھر کے علاوہ صاحبزادہ صاحب نے رانا محمد ارشاد سروری قادری، محمد شفیع سروری قادری (Sarwari Qadri)، مبارک علی سروری قادری (Sarwari Qadri) اور عبدالرزاق سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر میں بھی قدم رنجہ فرمایا۔ تمام گھروں میں عقیدتمندوں نے صاحبزادہ صاحب سے ملاقات کی، بہت سے خوش نصیب افراد نے بیعت کی سعادت حاصل کرتے ہوئے اسم اللہ ذات کی نعمت پائی۔

تمام عقیدتمندوں کے گھر دعائے خیر فرمانے کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) قافلہ کے ہمراہ لاہور واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔

ہارون آباد کا تین روزہ تبلیغی دورہ
(10 دسمبر بروز جمعتہ المبارک تا 12 دسمبر بروز اتوار)

نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر (Vice Patron of Tehreek Dawat e Faqr)صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) تین روزہ تبلیغی دورہ کے لیے 10 دسمبر بروز جمعتہ المبارک ہارون آباد تشریف لے گئے۔ لاہور سے کثیر تعداد میں مریدین صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب  (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) کے ہمراہ اس قافلہ میں شامل ہوئے۔ قافلہ صبح 10 بجے سلطان العاشقین ہاؤس لاہور سے روانہ ہوا اور شام 4:30 بجے مسلم کالونی ہارون آباد میں پہنچا۔ ہارون آباد میں داخل ہونے کے وقت مقامی مریدین اور عقیدتمندوں کا ایک جم ِغفیر موٹر سائیکلوں اور کاروں پر موجود تھا۔ سینکڑوں عقیدتمندوں کے جلو میں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کے سرپرست مظہر حسین سروری قادری کے گھر پہنچے۔ مظہر حسین سروری قادری کے گھر بھی عقیدتمندوں کی کثیر تعداد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) کے پرتپاک استقبال کے لیے موجود تھی۔ استقبال کے بعد صاحبزادہ صاحب نے تمام عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی اور باجماعت نمازِ مغرب ادا کی۔ رات کے طعام اور قیام کا اہتمام بھی مظہر حسین سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پر ہی تھا۔ طویل سفر کے باعث نمازِ عشا کی باجماعت ادائیگی اور رات کے کھانے کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اور تمام ساتھیوں نے آرام کیا۔

اگلے روز 11 دسمبر بروز ہفتہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) اور قافلے کے تمام شرکا ناشتہ کے بعد غلام عباس سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر تشریف لے گئے۔ عقیدتمندوں کی کثیر تعداد صاحبزادہ صاحب سے ملاقات کی منتظر تھی۔ صاحبزادہ صاحب کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے ساتھیوں کو گلے ملنے کا شرف بھی بخشا۔ استقبال کے بعد سب حاضرین نے فرداً فرداً ملاقات کی جس کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر سلطان الاذکار ھو کا ذکر، اسم اللہ ذات کا تصور اور مشق مرقومِ وجودیہ عطا فرمائی۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب  (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) نے تمام حاضرین کے لیے اور بالخصوص غلام عباس سروری قادری (Sarwari Qadri) کے لیے دعائے خیر فرمائی۔

غلام عباس سروری قادری(Sarwari Qadri) کے گھر سے روانہ ہو کر قافلہ ہارون آباد کے نواحی علاقے ٹبہ نولاں مولاں میں محمد اشتیاق سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پہنچا جہاں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ محمد اشتیاق سروری قادری (Sarwari Qadri) نے اپنی رہائش گاہ پر محفل کا اہتمام کیا ہوا تھا اور جس میں شرکت کے لیے قرب و جوار سے عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری (Sarwari Qadri) نے انجام دیئے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت محمد اویس سروری قادری (Sarwari Qadri) نے حاصل کی اور بارگاہِ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت عطا الوھاب سروری قادری (Sarwari Qadri) نے حاصل کی۔ نعت شریف کے بعد اشتیاق احمد سروری قادری (Sarwari Qadri) نے کلامِ اقبال پیش کیا۔ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اسم اللہ ذات کے فیوض و برکات کے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ ہارون آباد کے لوگ خوش نصیب ہیں کہ سلسلہ سروری قادری (Sarwari Qadri) کے امام اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے صاحبزادے اور خلیفہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب اسم اللہ ذات کے فیض کو عام کرنے کے لیے ہارون آباد تشریف لائے ہیں۔ اسم اللہ ذات کے ذکر و تصور کی مشق سے اللہ تعالیٰ کی معرفت اور قرب حاصل ہوتا ہے اور یہی انسان کی تخلیق کا مقصد ہے۔ اس لیے اپنے اس مقصد کو پہچانیں اور صاحبزادہ صاحب سے ذکر و تصور اسم اللہ ذات حاصل کریں۔دعا کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے محفل میں شریک ہونے والے تمام حاضرین کو ملاقات کا شرف بخشا اور سب کے لیے دعائے خیر کی۔ خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے بیعت کی سعادت بھی حاصل کی۔ محفل کے اختتام پر نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔دوپہر کا کھانا کا اہتمام محمد اشتیاق سروری قادری کے گھر پر ہی تھا۔ 

محمد اشتیاق سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر سے رخصت ہو کر قافلہ ٹبہ نولاں مولاں میں ہی مقیم محمد ارسلان سروری قادری کے گھر گیا جہاں صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ صاحبزادہ صاحب نے سب سے ملاقات فرمانے کے بعد سب حاضرین کے لیے اور اہلِ خانہ کے لیے خصوصی دعائے خیر کی۔ ٹبہ نولاں مولاں سے قافلہ واپس ہارون آباد میں پہنچا اور سلمان ثاقب اور ان کے بھائی نعمان ثاقب کی فرمائش پر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) ان کے گھر تشریف لے گئے اور سب کے لیے دعائے خیر فرمائی۔ یہاں سے واپس قافلہ مظہر حسین سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پہنچا جہاں صاحبزادہ صاحب اور قافلہ کے دیگر تمام شرکا نے آرام کیا۔ رات کے کھانے کا اہتمام ساجد حسین سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پر تھا۔ ساجد حسین سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا نعروں کی گونج میں استقبال کیا گیا۔ استقبال کے بعد خصوصی طور پر تیار کردہ طعام سے صاحبزادہ صاحب کی اور تمام شرکائے قافلہ کی آؤ بھگت کی گئی۔ ساجد حسین سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پر ان کے تمام اہل ِ خانہ سے ملاقات اور ان سب کے لیے خصوصی دعا فرمانے کے بعد قافلہ صدر تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد نبی احمد سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر کی جانب روانہ ہوا جہاں رات کے قیام کا انتظام کیا گیا تھا۔

اگلے روز 12 دسمبر بروز اتوار ناشتہ کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب (Sahibzada Sultan Mohammad Murtaza Najib Sahib) اور تمام شرکائے قافلہ نبی احمد کے گھر سے مظہر حسین سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پر دوبارہ تشریف لے گئے جہاں خواتین کی کثیر تعداد بھی صاحبزادہ صاحب سے ملاقات کی خواہشمند تھی۔ جن خواتین نے اپنے گھریلو مسائل اور پریشانیوں کے لیے دعا کروانی تھی صاحبزادہ صاحب نے ان کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ یہاں سے روانہ ہو کر قافلہ پہلے انیب یونس سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر اور پھر حارث رشید سروری قادری کے گھر پہنچا۔ یہاں بھی بہت ہی خوبصورت اور شاندار طریقے سے صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کا استقبال کیا گیا۔ صاحبزادہ صاحب نے تمام حاضرین سے ملاقات فرمانے کے بعد سب کے لیے دعائے خیر کی۔

دوپہر کے کھانے کا اہتمام ارسلان نذیر سروری قادری (Sarwari Qadri) کے گھر پر تھا۔ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب کی آمد پر ارسلان نذیر اور ان کے بھائیوں رضوان نذیر، فرحان نذیر، ذیشان نذیر اور فیضان نذیر کے علاوہ دیگر عقیدتمندوں نے پُرجوش استقبال کیا۔ کھانا تناول فرمانے کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب نے تمام حاضرین کو شرفِ ملاقات بخشا اور سب کے لیے دعائے خیر فرمائی۔اسم اللہ ذات حاصل کرنے کے خواہشمند طالبانِ مولیٰ کو صاحبزادہ صاحب نے اسم اللہ ذات عطا فرمایا۔

لاہور واپسی سے قبل انیب یونس کی درخواست پر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب صاحب ان کے زیر تعمیر گھر تشریف لے گئے اور خیر و برکت کی دعا فرمائی اور قافلہ لاہور واپسی کے لیے روانہ ہوا۔ رات تقریباً 11 بجے قافلہ بخیر و عافیت اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہارون آباد کے کامیاب تین روزہ تبلیغی دورہ سے واپس پہنچ گیا۔ الحمد للہ

تین روزہ تبلیغی دورہ کے دوران سینکڑوں لوگوں کو اسم اللہ ذات کی دعوت دی گئی اور کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے بیعت کی سعادت بھی حاصل کی۔دعا ہے کہ اسم اللہ ذات کا یہ فیض یونہی جاری و ساری رہے۔ آمین

 

تحریک دعوتِ فقر  کے انتخابات برائے سال 2022ء کے نتائج کا اعلان

تحریک دعوتِ فقر(Tehreek Dawat e Faqr) کے دستور 2020ء کے آرٹیکل 37 کے تحت تحریک دعوتِ فقر (Tehreek Dawat e Faqr) کے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ کے انتخابات یکم دسمبر تا 15 دسمبر تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی دفتر و خانقاہ سلسلہ سروری قادری اور خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہوئے جس میں تمام مجلسِ خلفا، مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل کے ممبران نے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ برائے سال 2022ء کے لیے ووٹ کاسٹ کیے۔

یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
 جس کے مطابق درج ذیل ممبران تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیدار منتخب ہوئے ہیں:

منتظمِ اعلیٰ:                                    سلطان محمد نعیم عباس ملک صاحب
صدر:                                                      ملک حسن رضا کھوکھر
نائب صدر:                                    فیضان یٰسین 
جنرل سیکرٹری:                           ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز
جائنٹ سیکرٹری:                   علی رضا مسعود
ترجمان (برائے امور داخلہ): ڈاکٹر محمد وسیم اکرم
نوٹ: پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن عرصہ دراز سے ترجمان امورِ خارجہ کے فرائض ادا کر رہے ہیں اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) کے خلیفہ مجاز بھی ہیں اس لیے وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس لیے حکمنامہ بحوالہTDF/SA/2021/025 مورخہ16-11-2021 کے ذریعے انہیں ترجمان امورِ خارجہ برائے سال 2022 مقرر کیا گیا ہے۔

2022ء کے لیے درج ذیل ارکان مجلسِ شوریٰ کے ممبر منتخب ہوئے ہیں:

مغیث افضل
 قدیر اقبال
محمد مقبول
عمران طاہر
راشد گلزار
وقاص احمد
عبدالرحمن محبوب
آصف محمود
احسن علی
وقار احمد ارشاد
فہد شہزاد
سعید جعفر
شیر علی
محمد احسان
شعیب ارشاد
شاہد شفیق
عبدالرافع
محمد عظیم

 یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس (Sultan ul Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib ur Rehman) نے خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جس کے بعد نو منتخب منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نو منتخب ممبران مجلسِ شوریٰ سے حلف لیا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں