تحریک دعوتِ فقر نیوز (Tehreek Dawat-e-Faqr News)
رپورٹ: وقار احمد سروری قادری
خانقاہ سلطان العاشقین میں عید ملن تقریب ،سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت اور ملاقات کے لیے کثیر تعداد میں مرد و خواتین کی آمد
Tehreek Dawatefaqr News-تحریک دعوتِ فقر کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ اور امام سلسلہ سروری قادری (Sarwari Qadri Order) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے زیر ِ صدارت عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ عید ملن تقریب مسجدِزہراؓ و خانقاہ سلطان العاشقین گاوں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہور (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Zahra Mosque, Village Rangeel Pur Sharif, Sundar Adda, Multan Road, Lahore) میں منعقد کی گئی جہاں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کے معزز خلفا اور مریدین و عقیدتمندوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کے لئے خصوصی طور پر پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان تمام افراد کے یہاں اکٹھے ہونے کا ایک ہی مقصد ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر اپنے مرشد کریم سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیارت، دیدار اور ان کی پاکیزہ صحبت سے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا جائے کیونکہ طالبِ مولیٰ کی عید تو ہوتی ہی مرشد کے دیدار سے ہے۔ عید ملن تقریب کے اختتام پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ تمام مہمانوں کے لئے خصوصی طور پر لنگر کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔Tehreek Dawatefaqr News
عید ملن تقریب کے دوران سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس
کی جانب سے احسن علی کو سلسلہ سروری قادری میں اپنی خلافت سے نوازنے کا اعلان
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور سلسلہ سروری قادری (Sarwari Qadri Order) کے اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) نے 2شوال 1443 ہجری بمطابق 4 مئی 2022 بروز بدھ عید الفطر کے دوسرے روز مسجدِ زہرؓا و خانقاہ سلطان العاشقین (Khanqah Sultan ul Ashiqeen & Zahra Mosque, Village Rangeel Pur Sharif, Sundar Adda, Multan Road, Lahore) میں منعقد ہونے والی عید ملن تقریب کے پر مسرت موقع پر اہم اعلان فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے ایک اورمرید ِخاص احسن علی سروری قادری کو اپنی خلافت عطا فرمائی اور اپنی دستار مبارک ان کے سر پر رکھی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے احسن علی سروری قادری کو ’’سلطان محمد‘‘ کا لقب عطا فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے احسن علی سروری قادری کی تحریک دعوتِ فقر کے اہم ترین شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز میں بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ (Hazrat Sakhi Sultan Bahoo ra) کی فارسی تصانیف کے اردو تراجم اور سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ (Syedna Ghaus-Al-Azam Hazrat Sheikh Abdul Qadir Jillani) کی اہم عربی تصانیف کے اردو تراجم کئے ہیں حالانکہ سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی ظاہری تعلیم نہ تو عربی ہے اور نہ ہی فارسی بلکہ ان کی تعلیم ایم ۔کام (M.Com)ہے۔ اردو تراجم کے علاوہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والے تمام انگلش تراجم کی ترتیب بھی سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی کاوشوں کی بدولت ہے بالخصوص سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مایہ ناز تصنیفِ لطیف ’’شمس الفقرا‘‘ کے انگریزی ترجمہ Sufism-The Soul of Islamکی ترتیب و اشاعت میں احسن علی سروری قادری کی خدمات قابل ِتحسین ہیں۔ کتب کے ساتھ ساتھ احسن علی سروری قادری ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے مینیجنگ ایڈیٹر کے فرائض بھی انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک دعوتِ فقر کے دیگر شعبہ جات میں بھی احسن علی سروری قادری اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے باعث گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) نے اس موقع پر مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ احسن علی سروری قادری کو بطور خلیفہ ثابت قدمی سے اپنی تربیت مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ایکسپو سینٹر لاہور میں 35 ویں بین الاقوامی کتاب میلہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی بھرپور شرکت، سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال شائقین کی توجہ کا مرکز
فقر و تصوف کے مختلف موضوعات پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کی منفرد اور معیاری کتب رعایتی قیمت پر فروخت
سلطان الفقر پبلیکیشنز (رجسٹرڈ) نے عوام الناس میں فقر کا پیغام عام کرنے کے لئے 12تا 15 مئی 2022کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ 35ویں لاہور بین الاقوامی کتاب میلہ میں بھرپور شرکت کی۔ ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال کو وزٹ کیا اور کثیر تعداد میں کتب خریدیں۔ زائرین میں نامور علمی و ادبی شخصیات بھی شامل تھیں۔ تحریک دعوتِ فقر کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ اور امام سلسلہ سروری قادری (Sarwari Qadri Order) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی شہرۂ آفاق کتاب ’’شمس الفقرا‘‘ جسے فقر کا انسائیکلوپیڈیا بھی کہا جاتا ہے، شائقین کی خصوصی دلچسپی کا مرکز رہی۔ اس کتاب کی شہرت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ مارچ 2022ء میں ’’شمس الفقرا‘‘کا تیسرا ایڈیشن شائع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی ایک اور مشہورِ زمانہ کتاب ـ’’مجتبیٰ آخر الزمانی‘‘ کا بھی مارچ 2022ء میں دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیا۔ لاہور بین الاقوامی کتاب میلہ کے موقع پر یہ دونوں کتب قارئین کے لئے پچاس فیصد کی خصوصی رعائت کے ساتھ پیش کی گئی تھیں۔ شمس الفقرا کا انگریزی ترجمہ Sufism – The Soul of Islam بھی بے پناہ مقبولیت کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنا۔سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی دیگر کتب کوبھی بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔
اس کے علاوہ بک سٹال پر سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہونے والی سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ (Hazrat Sakhi Sultan Bahoo ra) اور سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس (Sultan-ul-Ashiqeen Hazrat Sakhi Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman) کی تمام انگلش اور اردو کتب بھی پچاس فیصد کی خصوصی رعایت پر قارئین کے لئے پیش کی گئیں۔ قارئین کی سہولت کے پیشِ نظر مختلف کتب کے سیٹ بھی رعائتی قیمت پر دستیاب تھے۔ فقر و تصوف کے مختلف موضوعات اور تعلیمات پر بہترین کتب سٹال پر رکھنے کا اعزاز بھی سلطان الفقر پبلیکیشنز کو حاصل رہا۔
منتظم ِاعلیٰ تحریک دعوتِ فقرسلطان محمد نعیم عباس صاحب، سلطان الفقر پبلیکیشنز کے خلیفہ نگران سلطان محمد ناصر حمید صاحب، سلطان محمد احسن علی صاحب اور انتظامیہ کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی بک سٹال کا دورہ کیا۔ 12مئی سے شروع ہونے والا یہ کتاب میلہ 15 مئی 2022ء کو بیشمارکامیابیاں سمیٹتے ہوئے پایہ تکمیل کو پہنچا۔
سٹال پر ڈیوٹی کے فرائض شیر علی سروری قادری، عظیم یونس سروری قادری اور محمد مدثر سروری قادری نے انجام دیئے۔
تحریک دعوتِ فقر زندہ باد