سفر ِ آخرت کی تیاری | Safar e Akhirat ki Tayyari


Rate this post

سفر ِ آخرت کی تیاری

حضرت بہلول دانا ہارون الرشید کے زمانے میں ایک مجذوب صفت بزرگ تھے۔ ہارون الرشید ان کی باتوں سے ظرافت کے مزے لیا کرتے تھے۔

 ایک مرتبہ حضرت بہلول دانا ہارون الرشید کے پاس پہنچے۔ ہارون الرشید نے ایک چھڑی اٹھا کر دی۔ مزاخاً کہا کہ بہلول یہ چھڑی تمہیں دے رہا ہوں۔ جو شخص تمہیں اپنے سے زیادہ بے وقوف نظر آئے اسے دے دینا۔ حضرت بہلول دانا نے بڑی سنجیدگی کے ساتھ چھڑی لے کر رکھ لی اور واپس چلے آئے۔ بات آئی گئی ہو گئی۔ شاید ہارون الرشید بھی بھول گئے ہوں گے۔ 

عرصہ کے بعد ہارون الرشید کو سخت بیماری لاحق ہو گئی۔ بچنے کی کوئی امید نہ تھی۔ اطبا نے جواب دے دیا۔ حضرت بہلول دانا عیادت کے لئے پہنچے اور سلام کے بعد پوچھا’’بادشاہ کیا حال ہے؟‘‘ ہارون رشید نے کہا ’’حال پوچھتے ہو بہلول؟ بڑا لمبا سفر درپیش ہے‘‘۔ ’’کہاں کا سفر؟‘‘ جواب دیا’’آخرت کا۔‘‘ حضرت بہلول دانا نے سادگی سے پوچھا ’’واپسی کب ہو گی؟‘‘ جواب دیا ’’بہلول! تم بھی عجیب آدمی ہو، بھلا آخرت کے سفر سے بھی کوئی واپس ہوا ہے۔‘‘ حضرت بہلول دانا نے تعجب سے کہا ’’اچھا آپ واپس نہیں آئیں گے تو آپ نے کتنے حفاظتی دستے آگے روانہ کئے اور ساتھ ساتھ کون جائے گا؟‘‘ جواب دیا ’’آخرت کے سفر میں کوئی ساتھ نہیں جایا کرتا۔ خالی ہاتھ جا رہا ہوں۔‘‘ حضرت بہلول دانا بولے ’’اچھا اتنا لمبا سفر کوئی معین و مددگار نہیں پھر تو لیجئے ہارون الرشید کی چھڑی بغل سے نکال کر کہا یہ امانت واپس لے لو۔ مجھے تمہارے سوا کوئی انسان اپنے سے زیادہ بے وقوف نہیں مل سکا۔ تم جب کبھی چھوٹے سفر پر جاتے تھے تو ہفتوں پہلے اس کی تیاریاں ہوتی تھیں۔ حفاظتی دستے آگے چلتے تھے۔ حشم و خدم کے ساتھ لشکر ہمرکاب ہوتے تھے۔ اتنے لمبے سفر میں جس میں واپسی بھی ناممکن ہے‘ تم نے تیاری نہیں کی۔‘‘ ہارون الرشید نے یہ سنا تو رو پڑے اور کہا ’’بہلول! ہم تجھے دیوانہ سمجھا کرتے تھے مگر آج پتہ چلا کہ تمہارے جیسا کوئی فرزانہ نہیں۔‘‘

موت کا کوئی بھروسا نہیں کب آ جائے۔ جو چند لمحے باقی ہیں انہیں غنیمت جانئے اور اپنے انتہائی قیمتی وقت میں سے کچھ وقت اپنی آخرت کی تیاری میں بھی صرف کریں۔ یہی اصل کمائی ہوگی۔ دنیا کا مال تو دنیا میں ہی رہ جائے گا۔

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے

یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

 


39 تبصرے “سفر ِ آخرت کی تیاری | Safar e Akhirat ki Tayyari

        1. بہت گہری بات انتہاہی آسان اورسادہ طریقےسے ہم تک پہنچانے کا شکریہ

  1. موت کا کوئی بھروسا نہیں کب آ جائے۔ جو چند لمحے باقی ہیں انہیں غنیمت جانئے اور اپنے انتہائی قیمتی وقت میں سے کچھ وقت اپنی آخرت کی تیاری میں بھی صرف کریں۔ یہی اصل کمائی ہوگی۔ دنیا کا مال تو دنیا میں ہی رہ جائے گا۔

    1. جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
      یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

    1. جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
      یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

  2. MashaAllah
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #safar #akhirat

  3. Mashallah
    Bht hoobsurat rareeqe se safr-e- akhrt ki tyari k bare mein btaya gya hai

    1. یہ دنیا ایک قید خانہ اور آزمائش کی جگہ ہے۔

  4. اللہ پاک دنیا و آخرت میں فلاح و کامیابی عطا فرمائے

  5. بے شک موت کا کوئی بھروسہ نہیں اس لیے سفرِ آخرت کا زادہ راہ کر لینا میں ہی سمجھداری ہے۔

  6. موت زندگی کی اٹل حقیقت ہے۔ لہذا آخرت کی زندگی کی تیاری ضروری ہے۔

  7. سبحان اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #safar #akhirat

  8. ماشائ اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #safar #akhirat

  9. سبحان اللہ
    #sultanbahoo #sultanularifeen #sultanulashiqeen #tehreekdawatefaqr #tdfblog #blog #urdublog #spirituality #sufism #islam #safar #akhirat

اپنا تبصرہ بھیجیں