س ) فقر کیا ہے؟
دینِ اسلام میں فقر سے مراد وہ راہ یا طریق ہے جو بندے اور اللہ کے درمیان سے تمام حجابات کو ہٹا کر بندے کو اللہ کے دیدار اور وصال سے فیض یاب کرتا ہے۔ فقر یعنی اللہ کا دیدار اور وصال حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اصل سنت اور کمال ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو معراج کی رات عطا کیا گیا اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا
ترجمہ : فقر میرا فخر ہے اور فقر مجھ سے ہے
حدیث مبارکہ میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ ”نماز مومن کی معراج ہے”۔ ایک مومن کی نماز معراج تب ہی بن سکتی ہے جب وہ اللہ کا دیدار کرتے ہوئے نماز قائم کرے جو صرف راہِ فقر طے کرنے کے بعد ہی ممکن ہے۔
فقر کے بارے میں مکمل مطالعہ کے لیے ان لنک پر کلک کریں:
http://mahnamasultanulfaqrlahore.com/important-topics-faqr/