تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr News

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز  Tehreek Dawat-e-Faqr News

نیوز رپورٹر: محمد عثمان صادق سروری قادری
معاون: ڈاکٹر وسیم اکرم سروری قادری

خانقاہ سلطان العاشقین میں  ہفتہ وار بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ کے سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے 19 اور 26 جنوری، 2 اور 9 فروری 2025 بروز اتوار انعقاد پذیر ہونے والی ہفتہ وار بزمِ سلطان العاشقین کی صدارت فرمائی۔ آپ مد ظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں کئی روز تک قیام بھی فرمایا۔ اس دوران طالبانِ حق آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت اور دیدار سے فیض یاب ہونے کے لئے پروانہ وار آتے رہے اور شرفِ باریابی پاتے رہے۔

مزید برآں آپ مد ظلہ الاقدس نے راہِ حق کے متلاشیوں کو بیعت اور بغیر بیعت اسمِ اللہ ذات کی نعمت سے بھی سرفراز فرمایا۔ بلا شبہ قربِ الٰہی اور مجلسِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی طلب اور شوق رکھنے والوں کے لیے آپ مد ظلہ الاقدس کا دَر ہمہ وقت کھلا رہتا ہے۔

 تقرری امین مجلسِ خلفا

سالِ نو کے آغاز کے ساتھ ہی ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب صاحب کی بطور امین مجلسِ خلفا تقرری عمل میں آئی۔ جہاں تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات اور انتظامی امور کو احسن انداز میں چلانے کے لیے مختلف تقرریاں دیکھنے میں آئیں وہیں انتظامیہ اور انچارجز کی سطح پر بھی مختلف افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر کی تقریبِ حلف برداری

18 جنوری 2025ء بروز ہفتہ تحریک دعوت ِفقر کے روحانی مرکز خانقاہ سلطان العاشقین براستہ رنگیل پور شریف، سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں جنرل کونسل برائے سال 2025 ء کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد ہوا جس کی صدارت منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری صاحب نے فرمائی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے حاصل کی۔ تحریک دعوتِ فقر کے دستور اور منشور کے مطابق منتظمِ اعلیٰ صاحب نے نو منتخب ممبران جنرل کونسل سے حلف لیا۔حلف کے بعد تمام نو منتخب اراکین نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ جبکہ اجلاس کا دوسرا ایجنڈا 21 مارچ 2025ء کو منعقد ہونے والی محفلِ میلاد بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کی تیاریوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنا بھی تھا جس میں تمام حاضرینِ اجلاس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مجلسِ خلفا کا اعلیٰ سطحی اجلاس

18 جنوری 2025 بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین میں معزز مجلسِ خلفا کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت کے انتظامات اور معاملات کو احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے سب حاضرینِ اجلاس نے اپنی قیمتی تجاویز و آراء پیش کیں۔ کثرتِ رائے کی بنا پر تحریک دعوتِ فقر کے تمام شعبہ جات کے لیے خلیفہ انچارجز، انتظامیہ انچارجز، شعبہ انچارجز اور نائب انچارجز مقرر کیے گئے۔

مسجدِ زہراؓ کے خلیفہ نگران کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

01 فروری 2025ء مسجدِزہراؓ کے خلیفہ نگران سلطان محمد ناصر حمید صاحب کی زیرِصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مسجدِزہرؓا کے روزمرہ امور پر اہم گفتگو ہوئی اور ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں محمد نعمان، محمد مشیر، احمد مقبول اور محمد امین شامل ہیں۔ یہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر مسجد زہراؓ کی صفائی کی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔

ؒٓلاہور بین الاقوامی کتاب میلہ میں سلطان الفقر پبلیکیشنزکی بھرپور شرکت

5 تا 9 فروری 2025ء ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہونے والے کتاب میلہ میں تحریک دعوتِ فقر پاکستان کے شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز نے بھر پور شرکت کی۔ ادارہ نے اپنی اعلیٰ روایت کو برقرار رکھتے شائقینِ کتب کی تشنگی بجھانے کے لئے اس کتاب میلہ میں شرکت کا اعزاز اپنے نام کیا۔بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی فقر و تصوف پر مبنی تصانیف، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ اور سیدّنا غوث الاعظم حضرت شَیخ عبدالقادر جیلانیؓ کی نادر و نایاب کتب 50% تک کی خصوصی رعایت پر موجود رہیں۔ عوام الناس کی کثیر تعداد نے سٹال وزٹ کیا اور سلطان الفقر پبلیکشنز کے عمدہ اور معیاری کام کو سراہا۔

 سلطان الفقر پبلیکیشنز ۔  یو ٹیوب چینل  

 آپ سب جانتے ہیں کہ علم ہمیشہ سے کتاب کے ذریعے ہی عوام الناس تک پہنچتا رہا ہے اور سلطان الفقر پبلیکیشنز نے اسی روش کو اپناتے ہوئے اب تک کئی کتب شائع کی ہیں۔ موجودہ دور میں بے شمار مصروفیات کی بنا لوگوں کے پاس پڑھنے کی بجائے سننے کا وقت بچتا ہے۔ نئی نسل کا رجحان بھی اسی طرف ہے اور آڈیو کتب دورِ حاضر کا تقاضا بھی ہیں۔ وقت کے انہی تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ انتظام ’’ماہنامہ سلطان الفقر لاہور‘‘کے بعد ’’سلطان الفقر پبلیکیشنز‘‘ یوٹیوب چینل کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جہاں قارئین کی سہولت کے لیے آڈیو کی صورت میں مختلف کتب کی اَپ لوڈنگ شروع کی جا چکی ہے۔ چینل کو سبسکرائب کر کے بیل آئیکون پر کلک کریں تاکہ ہماری نئی آنے والی آڈیوز سے آپ بروقت آگاہ ہو سکیں۔

مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقرکا مشترکہ اجلاس

15 فروری 2025 بروز ہفتہ خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل تحریک دعوتِ فقر کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کا ایجنڈا 21 مارچ 2025کو انعقاد پذیر ہونے والی محفل میلادِ مصطفیؐ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کی تیاریوں، رمضان المبارک میں سحر و افطار کے انتظامات اور مختلف تحریکی امور کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔ تمام حاضرینِ اجلاس نے مشاورت کے عمل میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی مفید آراء سے انتظامیہ تحریک دعوتِ فقر کو آگاہ کیا۔

واقعۂ معراج پرنشر کردہ خصوصی پروگرام

27 جنوری 2025 ء بروز سوموار بمطابق 27 رجب المرجب 1446ھ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے مبارک اور پر مسرت موقع پر تحریک دعوتِ فقر ٹی وی کے زیرِاہتمام، صدر تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبد الحسیب سرفراز سروری قادری نے ایک خوبصورت اور جامع لیکچر دیا جس میں انہوں نے انتہائی اچھوتے اور دل موہ لینے والے انداز میں واقعۂ معراج کو اس کے ظاہری و باطنی دونوں پہلوؤں سمیت بیان کیا۔ اپنے اس مختصر مگر جامع لیکچر میں ڈاکٹر صاحب نے جس کمالِ محبت سے عاشقانِ رسولؐ کو اس واقعہ کی عظمت اور حقیقت سے روشناس کروایا وہ لائقِ صد ستائش ہے۔

 تحریک دعوتِ فقر ۔۔ گلی گلی شہر شہر

مورخہ 24 جنوری 2025 بروز جمعتہ المبارک تحریک دعوتِ فقر منڈی بچیانہ کی زیر نگرانی دعوت و تبلیغ کا کام کیا گیا۔ جس میں آصف حمید، محمد بشیر، محمد یعقوب، یاسین عنایت اور محمد طارق نے حصہ لیا۔ تمام اراکین نے عوام الناس کو اسم ِاللہ ذات کے فی سبیل اللہ حصول اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیر ِصدارت منعقد ہونے والی ہفتہ وار بزمِ سلطان العاشقین میں شرکت کی بھی خصوصی دعوت دی۔ جس پر اہل ِعلاقہ نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بچیانہ منڈی کے نواحی علاقوں، جن میں حماندکے چک، بھولی دی جھوک، 625 انور کے محل، چک 649 اور چک 240 شامل ہیں، میں دعوتی سرگرمیاں جاری رہیں۔

 
 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں