تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr News
نیوز رپورٹر: محمد عثمان صادق سروری قادری
خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا قیام
(19 ستمبر 2024 ء بروز جمعرات) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے قبل ہی خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لا چکے تھے ،اپنے اسی قیام کے دوران آپ مد ظلہ الاقدس نے مریدین اور دیگر عقیدت مندوں کو نہ صرف شرفِ ملاقات بخشا بلکہ دیگر ظاہری و باطنی مسائل میں اُن کی رہنمائی فرمائی اور اُنہیں اپنے خصوصی فضل و کرم سے بھی بہرہ مند فرمایا۔ علاوہ ازیں خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے آپ مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر ذکر و تصور اسمِ اعظم (اسمِ اللہ ذات) کی لازوال نعمت بھی حاصل کی۔
( 20 ستمبر 2024 ء بروز جمعہ) سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے مجلسِ خلفا، مریدین اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ ادا فرمائی۔ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے سب سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ اِس کے بعد آپ مد ظلہ الاقدس نے ساتھیوں کے ہمراہ اصطبل اور ڈیری فارم کا خصوصی دورہ فرمایا اور وہاں جاری تعمیراتی امور اور گھوڑوں اور دیگر جانوروں کی صحت کے امور کا ازخود جائزہ لیا۔
(28 ستمبر 2024 ء بروز ہفتہ) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے جہاں آپ نے استقبال کے لئے موجود مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی۔
(12 اکتوبر 2024ء بروز ہفتہ) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لائے اور مریدین کے ہمراہ نشست فرما کر اُنہیں معرفتِ الٰہی کے اسرار و رموز سے نوازا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ مدظلہ الاقدس نے مجلسِ خلفا کے ہمراہ مسجدِ زہراؓ، اصطبل اور ڈیری فارم کے تعمیراتی امور کا جائزہ بھی لیا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے 20 اکتوبر 2024ء تک خانقاہ سلطان العاشقین میں خصوصی قیام فرمایا۔
بزمِ سلطان العاشقین
(22 ستمبر 2024 ء بروز اتوار) بزمِ سلطان العاشقین کے موقع پر بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور عقیدتمندوں سے ملاقات فرمائی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے آئے مریدین کو خصوصی طور پر خوش آمدید کہا اور سب سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ حاضرینِ محفل نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے دورانِ ملاقات ظاہری و باطنی مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعائیں بھی کروائیں۔حسبِ روایت بے شمار مریدین و عقیدتمند اپنی جھولیاں مرادوں سے بھر کر واپس لوٹے۔
بعد از بزمِ سلطان العاشقین مجلسِ خلفا کی جانب سے مجلسِ شوریٰ، جنرل کونسل اور زائرین کے لئے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیاجس میں مجاہدہ کی اہمیت اور صحبتِ مرشد کامل اکمل کے فیوض و برکات پر گفتگو ہوئی۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری نے حاضرین سے گفتگو فرمائی اور بڑی گیارھویں شریف میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اختتامی دعا پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے کروائی۔
( 29 ستمبر 2024ء بروز اتوار) سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین، عقیدتمندوں اور دور دراز سے تشریف لانے والے معزز مہمانانِ گرامی سے ملاقات فرمائی جن میں خصوصاً ساہیوال اور ضلع اٹک کے مختلف علاقوں سے آئے مریدین بھی شامل تھے۔ سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے جماعت کی تعمیر و ترقی، حاضرین کے مسائل کے حل اور پریشانیوں سے نجات کے لیے خصوصی طور پر دعائے خیرکروائی۔ محفل کے اختتام پر حاضرینِ محفل کی شاندار لنگر سے تواضع بھی کی گئی۔
(13 اکتوبر 2024ء بروز اتوار) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا جس میں دور دراز سے آئے زائرین نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ بیعت اور بغیر بیعت اسمِ اعظم کے حصول کے لیے آنے والے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو آپ مد ظلہ الاقدس نے ذکر و تصور اسمِ اللہ ذات کی لازوال نعمت سے بھی نوازا۔
خبروں کا عالمی دن (ورلڈ نیوز ڈے)
دنیا بھر میں ہر سال 28 ستمبر کو ورلڈ نیوز ڈے یعنی خبروں کاعالمی دن منایا جاتا ہے۔ تحریک دعوتِ فقر نے بھی جدّت اور سوشل میڈیا کے دور میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنے کے جہاں مختلف شعبہ جات قائم کر رکھے ہیں وہیں خبروں کی دنیا میں اپنی نمائندگی اور فقرِمحمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ترویج و ترقی کے لیے باقاعدہ طور پر ایک شعبہ انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ (شعبہ اطلاعات و نشریات)کے نام سے قائم کر رکھا ہے۔شعبہ ہٰذا جماعت میں ہونے والی سرگرمیوں کو مریدین ، عقیدتمندوں اور عوام الناس تک بروقت پہنچانے کا ذمہ دارہے۔ اس ضمن میں شعبہ اطلاعات و نشریات نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ ڈیجیٹل میڈیا اور خبر رساں اداروں کو تحریکی اپڈیٹس مہیا کرنے میں اپناکردار بخوبی ادا کررہاہے۔
رواں سال 2024ء میں ورڈ نیوز ڈے کے موقع پر خانقاہ سلطان العاشقین میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر افراد نے شرکت کی۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے ممبران کی موجودگی میں کیک کاٹا۔
عرس پاک سیدّنا غوث الاعظمؓ (بڑی گیارہویں شریف)
عرس مبارک پیرانِ پیر، امام الاولیا، محبوبِ سبحانی، محیّ الدین سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ جسے بڑی گیارہویں شریف بھی کہا جاتا ہے، اسلامی کیلنڈر کے مطابق ربیع الثانی کی 11 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کا عرس مبارک نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں اندرون و بیرون ملک سے کثیر تعداد میں طالبانِ مولیٰ اور عوام الناس نے شرکت کر کے برکتیں سمیٹیں۔
20 اکتوبر 2024 ء بروز اتوار دوپہر 2 بجے بعد نمازِ ظہر خانقاہ سلطان العاشقین میں عرس پاک سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت فقیر مالک الملکی مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔آپ کے ہمراہ صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اور دیگر معزز ممبران مجلسِ خلفا بھی موجود تھے۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے حاصل کی جبکہ بارگاہِ رسالتؐ میں ہدیۂ نعت پیش کرنے کی سعادت محمد رمضان باھو نے پائی۔ نقابت کے فرائض منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے ادا کیے۔ شانِ غوث الاعظم رضی اللہ عنہٗ میں منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے عطا الوہاب سروری قادری تشریف لائے۔
شانِ غوث الاعظم رضی اللہ عنہٗ کے موضوع پر سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے پرجوش خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کی عظمت اور فضائل و مناقب بیان کیے اور بتایا کہ کس طرح آپؓ نے دینِ اسلام سے بدعات اور فرسودہ روایات کا خاتمہ کیا جن کی وجہ سے اسلام کا حسن گہنا گیا تھا۔ جہالت اور لا دینیت کے دور میں آپ ؓنے اسلام کا علم بلند فرمایا اور عوام الناس پر فقرِمحمدیؐ کے فیض کے خزانے کھول دیے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ آج کے دور میں اصلاحِ امت کا یہ فریضہ ہمارے مرشد کریم سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس ادا فرما رہے ہیں۔جس طرح سے آپ مدظلہ الاقدس نے دینِ اسلام کو حیاتِ نو بخشی، فقرِمحمدیؐ کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور اسمِ اللہ ذات یعنی اسمِ اعظم اور اسمِ محمدؐ کے فیض کے چشمے جاری فرمائے اس کی پوری تاریخِ انسانی میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسی وجہ سے آپ کو مجلسِ محمدیؐ سے ’’شبیہِ غوث الاعظم‘‘ کا لقب بھی عطا ہوا۔ عوام الناس کے لئے دعوتِ عام ہے کہ وہ آپ مد ظلہ الاقدس کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اسمِ اعظم کا فیض حاصل کریں اور آپ مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت کی بدولت معرفتِ حق تعالیٰ کے نور سے اپنے قلوب کو منور کریں۔
محفل کے آخر میں سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے ختم شریف پڑھا جبکہ پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری نے اختتامی دعا کروائی۔ محفل کے اختتام پر حسبِ معمول آپ مد ظلہ الاقدس نے تمام مریدین اور عقیدتمندوں سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر اسمِ اللہ ذات کی لازوال نعمت سے بہرہ مند فرمایا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد محفل میں موجود تھی جن کے لیے باپردہ انتظامات کیے گئے تھے۔ محفل کے بعد حسبِ روایت تمام مہمانوں کی بہترین لنگر پاک سے تواضع کی گئی۔
خصوصی نوٹ:
محفل پاک کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے آپ ہمارے درج ذیل چینلز وزٹ کر سکتے ہیں:
سلطان العاشقین TV یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام، ریڈٹ، ڈیلی موشن، لنکڈ اِن اور ایکس (سابقہ ٹویٹر)۔
پندرہواں یومِ تاسیس ۔ تحریک دعوت ِ فقر(2009-2024)
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر، امام سلسلہ سروری قادری، فقیر مالک الملکی، مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے 23 اکتوبر 2009ء کو تحریک دعوتِ فقر کی بنیاد رکھی۔ اس تحریک کا مقصد جہالت اور نفسانفسی کے اس دور میں جدّت کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسلام کی حقیقی روح یعنی فقرِمحمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔ رواں برس 23 اکتوبر 2024 ء بروز بدھ خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں تحریک دعوتِ فقر کا پندرہواں یومِ تاسیس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے اپنے دستِ مبارک سے کیک کاٹا اور دعا بھی فرمائی جبکہ اس وقت آپ کے ہمراہ معزز مجلسِ خلفا، انتظامیہ کمیٹی، مجلس شوریٰ، جنرل کونسل اور تحریک کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ تحریک دعوتِ فقر کا ایک ہی نعرہ ہے ’’فَفِرُّوْٓا اِلَی اللّٰہ‘‘ یعنی دوڑو اللہ کی طرف۔ اپنے اسی نعرے کے مصداق سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس خلقِ خدا کو اپنی نورانی صحبت اور اسمِ اللہ ذات کے فیض کی بدولت معرفتِ حق تعالیٰ اور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے سرشار فرما رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک لاکھوں لوگ آپ کی نگاہِ فیض سے مستفیض ہو کر رازِ حق سے آشنا ہو چکے ہیں۔
تحریک دعوتِ فقر کے نظام کو منظم انداز میں چلانے کے لیے مختلف شعبہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں سلطان الفقر پبلکیشنز، ماہنامہ سلطان الفقر، سوشل میڈیا، سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشنز، ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ اور دیگر شامل ہیں جو آپ مد ظلہ الاقدس کے زیرِ نگرانی دورِ حاضر کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فقرِمحمدیؐ کی ترویج و اشاعت کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تحریک دعوتِ فقر دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اور پیغامِ فقر اسی طرح ہر خاص و عام تک پہنچتا رہے۔ آمین
شعبہ جات کی تحریکی سرگرمیاں
(25 ستمبر 2024 ء بروز بدھ ) منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور نگران کنسٹرکشن کمیٹی سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد شعیب ارشاد اور محمد رمضان باھو شریک ہوئے۔ دورانِ اجلاس تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام جاری مختلف تعمیراتی امور پر گفتگو ہوئی جن میں زیرِتعمیر مسجدِزہراؓ، اصطبل اور ڈیری فارم شامل ہیں۔ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے کنسٹرکشن کمیٹی کو تمام امور جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے اور ان کی مکمل نگرانی کی تاکید کی۔
(2 اکتوبر 2024ء بروز بدھ) خلیفہ نگران بین الاقوامی مریدین سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری کی زیرِ صدارت آن لائن سیشن کا اہتمام ہوا جس میں عشقِ مرشد او راہ فقر میں مجاہدہ (ڈیوٹی) کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ آخر میں ممبران کے لئے سوال/جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا۔
(14ستمبر 2024ء بروز ہفتہ اور 13 اکتوبر 2024ء بروز اتوار) خانقاہ سلطان العاشقین میں سلطان الفقر پبلیکیشنز اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے اجلاس خلیفہ نگران سلطان محمد احسن علی سروری قادری کی زیر ِصدارت منعقد ہوئے۔ اجلاسوں میں تمام ممبران نے شرکت کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مستقبل کی منصوبہ بندی اور اہداف مقرر کئے گئے اور ممبران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سرگرمیاں
تحریک دعوتِ فقر۔۔۔ گلی گلی شہر شہر
ماہ ِستمبر اور اکتوبر 2024ء میں شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کے زیرِاہتمام مجلسِ خلفا اور انتظامیہ کمیٹی کے تبلیغی دورہ جات کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا۔تبلیغی دورہ جات کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:
لاہور اور اس کے مضافات
(25 ستمبر 2024 ء بروز بدھ) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمن سروری قادری کی قیادت میں ترڑے، مانگا منڈی تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ مولانا یاسر یاسین سروری قادری، صدر جنرل کونسل ملک سجاول سروری قادری کے علاوہ محمد ندیم سروری قادری نے بھی اس دورہ میں حصہ لیا۔ دعوت کی ٹیم نے گاؤں ترڑے کی گلیوں، بازاروں اور مقامی مدرسہ میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ عوام الناس کو وارثِ فقرِمحمدی ؐ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض اور آپ مدظلہ الاقدس کی بارگاہِ عالیہ سے اسمِ اعظم (اسمِ اللہ ذات) حاصل کرنے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے۔ مقامی ممبران محمد شریف سروری قادری اور صدام حسین سروری قادری نے بھی تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔
(26 ستمبر 2024ء بروز جمعرات) شعبہ دعوت و تبلیغ کے ممبران پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں خودپور گاؤں تحصیل رائے ونڈ پہنچے اور تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔
(30 ستمبر 2024 ء بروز سوموار) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں مراکہ کوارٹرز تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔ دعوت کی ٹیم نے مراکہ کی گلیوں میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ حاجی ثناء اللہ نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔
(یکم اکتوبر 2024ء بروز منگل) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں میونسپلٹی چوک، مراکہ کوارٹرزملتان روڈ تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔
(2 اکتوبر 2024ء بروز بدھ) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں بحریہ ٹاؤن لاہور کے ملحقہ علاقہ ’’جلیانہ‘‘میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔
(3 اکتوبر 2024 ء بروز جمعرات) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں شامکے بھٹیاں تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔
(7 اکتوبر 2024 ء بروز سوموار) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں اسلام نگر، ملتان روڈ لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔
(8 اکتوبر 2024ء بروز منگل) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں دُھپ سڑی تحصیل رائیونڈ نزد بحریہ ٹاؤن لاہور میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔
(9 اکتوبر 2024 ء بروز بدھ) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں سندر تحصیل رائیونڈکے مضافات میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔
(10 اکتوبر 2024ء بروز جمعرات) پروفیسر سلطان حافظ حماد الرحمٰن سروری قادری کی قیادت میں نیو لاہور سٹی اور جھگیاں ذیلداراں سندر تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور کے مضافات میں تبلیغی سرگرمیوں کا اہتمام ہوا۔
احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک
(27 ستمبر 2024ء بروز جمعہ) سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور محمد فیضان یاسین سروری قادری نے احمدال تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک کا دورہ فرمایا اور عوام الناس کو فقرِمحمدیؐ کی دعوت دی۔ محمد سعید سروری قادری، مبشر الحسن سروری قادری اور محمد کامران مقصود سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
(28 ستمبر 2024ء بروز ہفتہ) سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور محمد فیضان یاسین سروری قادری نے احمدال، کھوڑ، نتھیاں اور سہوال ضلع اٹک کی گلیوں اور بازاروں میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارے تقسیم کئے۔ محمد سعید سروری قادری، مبشر الحسن سروری قادری، محمد کامران مقصود سروری قادری اور قمر عباس سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ یہ تبلیغی وفد اگلے روز 29 ستمبر بروز اتوار احمدال سے عقیدتمندوں کے قافلہ کے ساتھ لاہور پہنچا۔
ساہیوال کا تبلیغی دورہ
(28 ستمبر 2024ء بروز ہفتہ) 28 ستمبر 2024ء ہفتہ کے روز ممبران مجلسِ خلفا ڈاکٹر سلطان محمد حسنین محبوب سروری قادری، سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری اور سلطان محمد احسن علی سروری قادری کے ہمراہ انتظامی کمیٹی تحریک دعوت ِ فقرمیں سے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری اور محمد سعید جعفر سروری قادری نے ساہیوال کا کامیاب تبلیغی دورہ فرمایا۔عوام الناس کو مرشد کامل اکمل کی بارگاہ میں حاضر ہوکر اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کی نعمت حاصل کرنے کی دعوت دی ۔مقصدِ حیات اور دین و دنیا میں فلاح و کامیابی کے لیے تزکیۂ نفس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی صحبت سے مستفید ہونے پر بھی زور دیا۔ عوام الناس میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کے شمارہ جات بھی فی سبیل اللہ تقسیم کیے گئے۔ یہ تبلیغی وفد اگلے روز 29 ستمبر بروز اتوار ساہیوال سے عقیدتمندوں کے قافلہ کے ساتھ لاہور پہنچا۔
راولپنڈی اور گردونواح میں تبلیغی سرگرمیاں
(یکم اکتوبر 2024ء بروز منگل) سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری، سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری نے چکری روڈ اور گرجا چوک راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ محمد اسماعیل، محمد بلال اور محمد ذوالفقار نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔
(2 اکتوبر 2024ء بروز بدھ) سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری اور محمد عظیم سروری قادری نے گرجا روڈ اور بسم اللہ آباد راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ محمد بلال اور محمد قاسم نے علاقائی تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔
(3 اکتوبر 2024 ء بروز جمعرات) سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری نے گرجا روڈ، ملک کالونی اور شاہ جیون کالونی راولپنڈی میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔ محمد عظیم سروری قادری اور محمد عرفان سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔
کالا گجراں جہلم
(11 اکتوبر 2024 ء بروز جمعہ) سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری کی قیادت میں کالا گجراں تحصیل و ضلع جہلم میں تبلیغی دوروں کا اہتمام ہوا۔ سرپرست تحریک دعوتِ فقر جہلم محمد ظفر اقبال سروری قادری اور محمد بلال ظفر سروری قادری، حمزہ ادریس سروری قادری، رضوان نذیر سروری قادری، عبد الوحید سروری قادری، عبدالمتین سروری قادری اور محمد علی سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔
بھروٹ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات
(12 اکتوبر 2024 ء بروز ہفتہ ) سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری کی قیادت میں بھروٹ، تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ دفتر تحریک دعوتِ فقر بھروٹ میں ساتھیوں سے ملاقات کا اہتمام ہوا۔ یاسر عمران سروری قادری، محمد عاطف سروری قادری، محمد اخلاق سروری قادری، رضوان نذیر سروری قادری اور عبدالمتین سروری قادری نے تبلیغی سرگرمیوں میں معاونت کی۔