تحریک دعوتِ فقر نیوز Tehreek Dawat-e-Faqr News

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز۔ Tehreek Dawat-e-Faqr News

نیوز رپورٹر: وقار احمد ارشاد سروری قادری

خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف میں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا قیام

(18 مئی 2024 بروز ہفتہ)  بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے ہمراہ اپنے والدین حضرت عبدالحمید رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت کنیز فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا اور اپنی صاحبزادی تابینہ نجیب رحمتہ اللہ علیہا کی قبور مبارک پر فاتحہ خوانی کی۔ سنتِ نبویؐ کے مطابق اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد آپ مدظلہ الاقدس صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے ہمراہ خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈاملتان روڈ لاہور تشریف لے گئے۔ خانقاہ آمد پر آپ مدظلہ الاقدس نے توسیع برائے خانقاہ سلطان العاشقین کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔آپ مدظلہ الاقدس نے مریدین و عقیدتمندوں کو اپنی روحانی صحبت سے مستفید کرنے کی خاطر ہفتہ بھر خانقاہ سلطان العاشقین میں قیام فرمایا۔اس دوران آپ مدظلہ الاقدس کی مصروفیات مع تصویری جھلکیاں سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے آفیشل فیس بک پیج پر ملاحظہ فرمائیں۔

(19 مئی 2024 بروز اتوار) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے زیر ِ صدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا۔ محفل میں ملک بھر سے طالبانِ مولیٰ نے شرکت کی۔ خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر وصالِ الٰہی کے حصول کے لئے ذکر و تصور اسمِ اعظم (اسمِ اللہ ذات) کی لازوال نعمت حاصل کی۔ 

(20 مئی 2024 بروز سوموار) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مسجدِزہراؓ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری اور امین مجلسِ خلفا سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری بھی آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔

(21 مئی 2024 بروز منگل اور 22مئی 2024بروز بدھ) خانقاہ سلطان العاشقین میں فقیر مالک الملکی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی مریدین سے ملاقات کے دلکش مناظرسلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے آفیشل فیس بک پیج پر ملاحظہ فرمائیں۔

(23 مئی 2024 بروز جمعرات) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت میں طالبانِ حق اسرار و معرفتِ الٰہی سے سیراب ہوتے ہیں۔ مریدین آپ مدظلہ الاقدس کی صحبت میں علم کے موتیوں کو اپنے قلوب میں سمیٹتے اور ان سے خوب فیضیاب ہوتے ہیں۔بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خانقاہ سلطان العاشقین کے توسیعی پروگرام کا جائزہ لیا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس بھی آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ 

( 24 مئی 2024 بروز جمعہ) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مجلسِ خلفا، مریدین اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ جمعہ ادا فرمائی۔ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد آپ مدظلہ الاقدس نے سب سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی اور مسجدِ زہراؓ  کے تعمیراتی امور کا جائزہ بھی لیا۔ خانقاہ سلطان العاشقین میں مریدین اور اہل علاقہ سے ملاقات کے روح پرور مناظر سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے آفیشل فیس بک پیج پر ملاحظہ فرمائیں۔

(26مئی 2024بروز اتوار) سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کے زیرِ صدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے طالبانِ مولیٰ نے شرکت کی۔ خوش نصیب طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے دستِ اقدس پر بیعت ہو کر وصالِ الٰہی کے حصول کے لئے ذکر و تصور اسمِ اعظم (اسمِ اللہ ذات) کی لازوال نعمت حاصل کی۔ محفل کے اختتام پر آپ مدظلہ الاقدس واپس سلطان العاشقین ہاؤس لاہور تشریف لے گئے۔

بزمِ سلطان العاشقین

(19مئی / 31مئی اور 2جون 2024بروز اتوار) : سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کاشاندار انعقاد ہوا۔اس موقع پر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب سمیت دیگر خلفا بھی موجود تھے۔ مردوں کی کثیر تعدا د کے علاوہ خواتین کی بھی کثیر تعداد محفل میں شامل تھی۔ ہمیشہ کی طرح تحریک دعوتِ فقر انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لئے باپردہ انتظامات کئے گئے تھے۔ تمام حاضرینِ محفل ہمہ تن گوش ہو کر اپنے مرشد کریم کی زبانِ گوہر فشاں سے ادا ہونے والے الفاظ کو دل کے ہاتھوں سمیٹنے کی کوشش کرتے رہے تاکہ وہ راہِ حق میں حائل اپنے تمام ظاہری و باطنی مسائل سے نجات پا سکیں۔

آپ مدظلہ الاقدس نے مریدین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی فراہم کیے اور راہِ فقر کے مسافروں کو کسی بھی مشکل سے نمٹنے کے لیے راہنما اصول یعنی مشائخ اور صوفیا کرام کی تعلیمات کے مطالعہ کی ہدایت بھی فرمائی۔ اس سلسلہ میں آپ مدظلہ الاقدس نے ’’شمس الفقرا‘‘ کے نام سے ایک ایسی منفرد کتاب تصنیف فرما دی ہے جو قارئین کی ہر مرحلہ پر راہنمائی کرتی ہے۔ اس کتاب میں شریعت، طریقت، معرفت و حقیقت غرض ہر مقام پر طالب کے لیے تحقیق شدہ مواد ایک ہی جگہ اکٹھا کر دیا گیا ہے۔گفتگو کے اختتام پر آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ بہت سے افراد نے دین و دنیا کے مسائل کے حل کے لیے دعا کی درخواست کی اور آپ مدظلہ الاقدس نے ہر ہر سائل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ محفل کے اختتام پر شاندار لنگر سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے بیرونِ ممالک مقیم مریدین و عقیدتمندوں کے لیے محفل کے خوبصورت مناظر یو ٹیوب ، فیس بک اور انسٹاگرام پر براہِ راست نشر کیے گئے۔ 

خانقاہ سلطان العاشقین میں عید الاضحی1445ھ

10ذوالحجہ 1445ھ بمطابق 17جون 2024ء بروز سوموار خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مجلسِ خلفا، مریدین اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ مسجدِزہراؓ میں نمازِ عیدادا فرمائی۔مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے امامت کے فرائض سر انجام دیے۔ مسنون خطبہ کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، فقرِمحمدیؐ کے فروغ اور تحریک دعوتِ فقر کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرین سے فرداً فرداً عید ملی۔ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمی ؑ کی ادائیگی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کیے گئے۔حسبِ روایت تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے اس مرتبہ بھی خانقاہ سلطان العاشقین میں وسیع پیمانے پر قربانی کا انتظام کیا گیا تھا۔

عید ملن تقریب۔ عید الاضحی 1445ھ

11ذوالحجہ 1445ھ بمطابق18جون 2024ء بروز منگل خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔اس تقریب میں نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقرصاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس سمیت دیگر خلفا بھی موجود تھے۔ملک بھر سے مردوں کی کثیر تعدا د کے علاوہ خواتین بھی محفل میں شامل تھیں جن کے لیے باپردہ انتظامات کئے گئے تھے۔ مولانا یاسر یٰسین سروری قادری نے تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ رمضان باھو سروری قادری نے منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری صاحب نے مسجدِ زہراؓ کی تعمیر کے پنجم مرحلہ کی کامیاب تکمیل پر تیار کی جانے والی خصوصی دستاویزی فلم کا تعارف کرایا اور فلم کی رُونمائی فرمائی۔ یہ فلم شعبہ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔ آپ نے بتایا کہ اظہارِ تشکر بسلسلہ تکمیلِ تعمیر مسجدِ زہراؓ پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کی یہ چوتھی کڑی ہے۔ یہ فلم اور اس سے قبل جاری ہونے والی تین اقساط تحریک دعوتِ فقر کے سوشل میڈیا، ویب ٹی وی اور یوٹیوب چینلز پر دستیاب ہیں۔

عید ملن تقریب کے اختتام پر سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے دعائے خیر کروائی جس کے بعد مریدین و عقیدتمندوں نے اپنے مرشد و ہادی سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام حاضرینِ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی جس سے عشاق کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔تقریب کے اختتام پر شاندار لنگر سے زائرین کی تواضع کی گئی۔

تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ جات میں جاری سر گرمیاں

16 مئی 2024 بروز جمعرات خانقاہ سلطان العاشقین میں انتظامیہ نگران شعبہ لنگر تحریک دعوتِ فقر علی رضا سروری قادری کی زیر صدارت شعبہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شعبہ لنگر کے مختلف امور جیسا کہ روزمرہ اور ہفتہ وار محافل کے لنگر کی تیاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شعبہ لنگر کے ممبران کے لئے نئے ڈیوٹی شیڈول اور لنگر ٹیم کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

27 مئی 2024 بروز سوموار، انتظامیہ انچارج خانقاہ سلطان العاشقین محمد فیضان یاسین سروری قادری کی زیرِصدارت خانقاہ نشینوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جنرل سیکرٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری، جائنٹ سیکرٹری محمد علی رضا سروری قادری، امام مسجد  زہراؓ مولانا یاسر یٰسین سروری قادری کے علاوہ دیگر خانقاہ نشینوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا خانقاہ سلطان العاشقین اور مسجد ِزہراؓ میں مختلف نوعیت کی ذمہ داریوں کے لئے شیڈول ترتیب دینا تھا۔ اجلاس میں خانقاہ سلطان العاشقین کے روزمرہ امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مسجد، خانقاہ، لنگر خانہ، کمروں اور دفاتر کی صفائی ستھرائی سمیت ہر کام کے لئے خانقاہ نشینوں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اختتامی دعا مولانا یاسر یاسین سروری قادری نے کروائی۔ 

شعبہ دعوت و تبلیغ کی تبلیغی سر گرمیاں

(21 مئی 2024 بروز منگل) : شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر نے چک نمبر 561 مرضی پورہ، چک نمبر 7، نارواں والا چک، انور کے محل اور چک نمبر 657/8، تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ انتظامی انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری اور محمد عبد الرزاق سروری قادری نے علاقائی مریدین کو خانقاہ سلطان العاشقین میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیضیاب ہونے کی دعوت دی۔ محمد صدیق سروری قادری، طارق سعید سروری قادری، محمد رضوان سروری قادری، محمد مہران سروری قادری، ذوالفقار سروری قادری اور رشید احمد سروری قادری نے معاونت کی۔ 

(23 مئی 2024 بروز جمعرات) : شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر نے مپالکہ تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں دعوتی سرگرمیاں انجام دیں۔ سرپرست تحریک دعوتِ فقر مپالکہ و گبہ فاضل محمد آصف محمود سروری قادری نے معاونت کی۔اس کے علاوہ انتظامی انچارج شعبہ دعوت و تبلیغ ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری اور محمد عبد الرزاق سروری قادری نے چک نمبر 38، تحصیل و ضلع اوکاڑہ، محمد مشتاق سروری قادری کی رہائش گاہ پر بھی علاقائی مریدین کو خانقاہ سلطان العاشقین میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیضیاب ہونے کی دعوت دی۔ اس تبلیغی دورہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے پروفیسر شکیل سروری قادری نے بھرپورمعاونت کی۔

28 مئی 2024 بروز منگل اور 29 مئی 2024 بروز بدھ شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے خانقاہ سلطان العاشقین میں درس کا اہتمام ہوا۔ شعبہ دعوت و تبلیغ تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے خانقاہ سلطان العاشقین میں خصوصی درس کا اہتمام ہوا۔ 

 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں