ماہنامہ سلطان الفقر لاہور سترہ سال مکمل Seventeen Successfully Complete Years of Mahnama Sultan-ul-Faqr


5/5 - (1 vote)

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور ۔
 الحمد للہ! کامیاب اشاعت کے سترہ سال مکمل

Seventeen Successfully Complete Years of Mahnama Sultan-ul-Faqr

تحریر: سلطان محمد احسن علی سروری قادری

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور دنیا بھر میں تعلیماتِ فقر کا واحد ترجمان ہے۔ اس شمارے کو سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخ ِکامل اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کے روحانی وارث سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا فیضانِ نظر حاصل ہے۔ اس شمارہ کے ذریعے اولیا اور فقرا کاملین کی تعلیمات خاص طور پر سیدّنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ اور سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام اور مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی تعلیمات کو دنیا بھر میں طالبانِ مولیٰ اور عقیدتمندوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اس شمارہ کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں طالبانِ مولیٰ مرد و خواتین نے اکتسابِ فیض کے لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی طرف رجوع کیا اور بیعت کی سعادت حاصل کی۔ نہ صرف مسلمانوں نے اکتسابِ فیض کیا بلکہ غیر مسلموں کی ایک بڑی تعداد نے بھی قرب و معرفتِ الٰہی کے حصول کی خاطر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے توسط سے اسلام قبول کیا اور بیعت کی سعادت حاصل کی۔ 

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور اپنی مثال آپ ہے اور موجودہ دور میں راہِ حق یعنی فقرِ محمدیؐ کی تعلیمات کو پوری دنیا میں عام کر رہا ہے۔ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا یہ اعجاز ہے کہ جو کوئی بھی خلوصِ نیت سے اللہ پاک کی معرفت حاصل کرنے کے لیے اس کا مطالعہ کرتا ہے اس کی حق کی طرف ضرور راہنمائی ہوتی ہے۔ کیونکہ بیشمار طالبانِ مولیٰ جو حق اور صراطِ مستقیم کی تلاش میں تھے لیکن بسیار تلاش کے باوجود راہِ ہدایت پانے میں ناکام رہے تھے، ماہنامہ سلطان الفقر کے توسط سے انہیں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی بلند شان اور آپ کی روح پرور تعلیمات سے آشنائی کا موقع ملا۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دامنِ عاطفت سے وابستہ ہوتے ہی ان کے من کی مراد بھر آئی اور وہ قرب و معرفتِ حق تعالیٰ کی لازوال دولت سے سرفراز ہوئے۔ ماہنامہ سلطان الفقر کے طفیل ہی طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس سے اسمِ اعظم اسمِ اللہ ذات کا ذکر و تصور حاصل کیا جس کی مشق نے قلب و روح کو معطر کر دیا۔

حضرت سخی سلطان باھوُ رحمتہ اللہ علیہ کی کتب میں بیان کردہ مرشد کامل اکمل کی تمام صفات اور نشانیاں سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس میں بدرجہ اُتمّ موجود ہیں۔ ماہنامہ سلطان الفقر کے ذریعے لاکھوں لوگوں نے سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس سے بالمشافہ ملاقات کی، آپ کی نورانی صحبت میں رہ کر اپنے نفوس کا تزکیہ کرایا اور آپ کی اسرارِ الٰہی سے بھرپور گفتگو سے مستفید ہوئے۔

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور میں شائع ہونے والے فقر و تصوف کے مختلف موضوعات پر مبنی مضامین اسرارِ الٰہی سے بھرپور ہیں۔ شریعت و فقر کا حسین امتزاج لیے یہ مضامین پڑھ کر قارئین کا ایمان تازہ ہو جاتا ہے اوران کے اندر عشقِ حقیقی کا ایک سمندر موجزن ہو جاتا ہے۔ انہیں اپنے من کے اندھیرے مٹتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ باطن میں ہر طرف روشنی پھیل گئی ہو۔ ماہنامہ سلطان الفقر کامطالعہ کرتے ہی گویا  ہفت اقلیم کی دولت مل گئی۔ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی بدولت کثیر طالبانِ مولیٰ نہ صرف دینِ حنیف کی اصل تعلیمات اور روح سے آشنا ہوئے بلکہ انہوں نے معرفت و لقائے الٰہی کے سفر کا عملی طور پر آغاز بھی کیا۔

یہ بھی مسلمہ حقیقت ہے کہ فقر و تصوف کے اہم نکات اور اسرارِ الٰہی مرشد کامل اکمل کی صحبت اور فیضانِ نظر کے بغیر حاصل نہیں ہوتے۔ چونکہ ماہنامہ سلطان الفقر کو سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کا فیضانِ نظر حاصل ہے اور آپ سے فیض یافتہ طالبانِ مولیٰ ہی مضامین تحریر کرتے ہیں اس لیے وہ ان نکات کو خوبصورت پیرائے میں بیان کرتے ہیں۔ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور میں بیان کردہ تعلیمات قارئین پر ایسے نادر و نایاب معانی و مطالب منکشف کرتی ہیں جو مرشد کامل اکمل کے فیضانِ نظر کے بغیر سمجھ میں نہیں آتے۔ 

سال بھر ہزاروں لوگ ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی ٹیم کو میسجز اور خطوط کے ذریعے اپنے خیالات سے آگاہ کرتے ہیں کہ کس طرح ماہنامہ سلطان الفقر لاہور نے ان کی زندگی تبدیل کر دی، ان کی سوچ کا مرکز و محور بدل دیا، مختلف مضامین کے مطالعہ سے ان کے بہت سے نکات واضح ہوئے اور فقر ِمحمدی سے آشنائی حاصل ہوئی۔ 

اس کے علاوہ ماہنامہ سلطان الفقر کی اشاعت بھی قابل ِتعریف ہے۔ آرٹ پیپر پر چار رنگوں (4 Colour) میں شائع کردہ یہ میگزین مطالعہ کے دوران قارئین کو بہت لطف دیتا ہے۔

بیشک ماہنامہ سلطان الفقر اس دور میں فیضِ فقر اور تعلیماتِ فقر کا واحد ترجمان ہے جس کی بدولت لوگ نہ صرف تعلیماتِ فقر سے روشناس ہو رہے ہیں بلکہ مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی ذات والا صفات سے بھی فیضیاب ہو رہے ہیں۔ اگر آپ بھی دنیا کے ہر در سے مایوس ہو چکے ہیں اور صراطِ مستقیم کی تلاش میںہیں تو آئیے دورِ حاضر کے مجدد، امام الوقت سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحبت سے اکتسابِ فیض کریں اور لقائے الٰہی حاصل کریں اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔

قیمت فی شمارہ 80 روپے
سالانہ ممبرشپ 960 روپے

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں