تحریک دعوتِ فقر نیوز tehreek-dawatefaqr-news-august-2023

Spread the love

Rate this post

تحریک دعوتِ فقر نیوز

Tehreek Dawat-e-Faqr News August 2023

 سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس اور عید الاضحی کی پرُمسرت ساعتیں

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے عید الاضحی 1444ھ مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔ آپ مدظلہ الاقدس اہلِ خانہ کے ساتھ کچھ ساعتیں گزارنے کے بعد خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور تشریف لے گئے۔ خانقاہ سلطان العاشقین آمد پر آپ مدظلہ الاقدس سب سے پہلے اصطبل تشریف لے گئے جہاں خلفا، خانقاہ نشین اور مقامی افراد نے بھرپور استقبال کیا۔ آپ مدظلہ الاقدس نے عید کی پرُمسرت ساعتوں میں سب کو گلے لگا کر عاشقوں کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے گھوڑوں کی صحت کا جائزہ لیا اور پھر زیرِتعمیر مسجدِزہراؓ کی جانب قدم رنجہ فرمائے۔

 کنسٹرکشن کمیٹی کے انچارج سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری نے آپ مدظلہ الاقدس کو مسجد کے تعمیراتی کاموں کی بریفنگ دی۔ آپ مدظلہ الاقدس نے تمام امور کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔ مسجدِزہراؓ کے دورہ کے بعد آپ مدظلہ الاقدس خانقاہ سلطان العاشقین تشریف لے آئے جہاں خانقاہ نشین انتہائی بے صبری سے اپنے مرشد کامل اکمل کی ایک جھلک پانے کو بے تاب پلکیں بچھائے کھڑے تھے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے فرداً فرداًتمام افراد کو گلے لگا کر عید ملی ۔سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور یوں امام سلسلہ سروری قادری نے انتہائی سادہ انداز میں عید الاضحی کا پہلا روز خلفا، خانقاہ نشین اور مقامی افراد کے ساتھ گزارا۔

عید ملن تقریب عیدالاضحی1444ھ اور اظہارِ تشکر بسلسلہ تکمیل مرحلہ چہارم مسجدِ زہراؓ

تحریک دعوتِ فقر ہر سال عیدین کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کرتی ہے جس میں ملک کے طول و عرض سے مریدین و عقیدتمند شرکت کرتے ہیں۔ حسبِ روایت عید الاضحی 1444ھ کے پرُمسرت موقع پر بھی تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام خوبصورت عید ملن تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ یہ محفل خانقاہ سلطان العاشقین رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ لاہورمیں انعقاد پذیر ہوئی جس میں نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری سمیت دیگر ممبران مجلس خلفا بھی شریک تھے۔

 چونکہ عید کے پہلے روز خانقاہ سلطان العاشقین میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے وسیع پیمانے پرقربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے اس لیے عید ملن تقریب کا انعقاد عید کے دوسرے روز11ذوالحج 1444ھ بمطابق 29جون 2023ء جمعتہ المبارک کو کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے پنڈال میں قدم رنجہ فرمائے تو مریدین نے فلک شگاف نعروں سے پرجوش استقبال کیا اور پھول برسائے۔ محفل کے آغاز سے قبل نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس کی امامت سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے کرائی۔ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے مسندِصدارت سنبھالی اور منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادر ی نے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے تمام شرکائے محفل کو تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی اور اس روحانی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں حمد، نعت اور عارفانہ کلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سلطان محمدنعیم عباس سروری قادری نے حاضرینِ محفل کو زیرِتعمیر مسجدِ زہراؓ کی تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسجدِزہراؓ کی تعمیر کاچوتھا مرحلہ بھی تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ مسجد کی تزین و آرائش کا یہ مرحلہ سب سے زیادہ محنت طلب اور کٹھن ثابت ہوا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل، مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی بے پناہ نگاہِ کرم اور تمام مریدین و عقیدتمندوں کے بھرپور تعاون سے یہ مرحلہ بخوبی مکمل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی جانب سے مسجدِ زہراؓ کی تعمیر کے مرحلہ چہارم کی خصوصی دستاویزی فلم تیا ر کی گئی تھی۔ اس سے قبل سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن مسجد کے تعمیراتی کاموں کی مرحلہ وار تکمیل کی دو کڑیاں جاری کر چکا ہے۔ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی کی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے زیرِ صدارت حاضرینِ محفل کے لیے دستاویزی فلم چلائی گئی۔ اس دستاویزی فلم کو تحریک کے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ویب ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جا چکا ہے۔ محفل کے اختتام پر سلطان حافظ محمد ناصر مجید صاحب نے دعائے خیر کرائی اور سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے عید کی مناسبت سے فرداً فرداً تمام مریدین سے معانقہ فرما کر ملاقات فرمائی۔

شعبہ لنگر کی جانب سے حاضرینِ محفل کے لیے شاندار لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کے تعاون سے محفل کے خوبصورت مناظر فیس بک، انسٹا گرام اور سنیک ویڈیوز پربراہِ راست نشر کیے گئے۔ اس محفل میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ خواتین کے لیے خصوصی طور پر با پردہ انتظاما ت کیے گئے تھے۔ 

زیرِتعمیر مسجدِزہراؓ کی دستاویزی فلم اورتحریک دعوتِ فقر سے جڑی دیگرویڈیوز دیکھنے کے لیے ابھی ہمارے آفیشل یو ٹیوب چینلز کو سبسکرائب کریں:

https://www.youtube.com/@SultanulAshiqeenTVOfficial
https://www.youtube.com/@sultanulfaqrofficial
https://www.youtube.com/@SultanBahooOfficialTVChannel

30جون  ۔  سوشل میڈیا کا عالمی دن  اورتحریک دعوت ِ فقرکا سوشل نیٹ وَرک 

دنیا بھر میں 30 جون ورلڈ سوشل میڈیا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تحریک دعوتِ فقر دورِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق موجودوہ دور کے انسانِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیر ِنگرانی ہر سوشل فورم پر پیغامِ فقر یعنی اسلا م کی حقیقی روح کو پھیلانے میں سرگرمِ عمل ہے۔ تحریک دعوتِ فقر انتہائی منظم انداز میں اسلام کی حقیقی روح یعنی فقرِمحمدیؐ کو ہر خاص و عام بالخصوص نوجوان نسل تک پہنچانے میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔ہر اہم تاریخی و اسلامی دن پر خوبصورت و دیدہ زیب پوسٹس اور شارٹ ویڈیوز کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

سوشل میڈیا کے عالمی دن کی مناسبت سے قارئین کو بتاتے چلیں کہ تحریک دعوتِ فقر کا سوشل نیٹ وَرک دنیا کا سب سے وسیع اور منظم سوشل نیٹ وَرک ہے۔ شاید ہی آپ نے کسی ادارے کے اتنے وسیع سوشل نیٹ ورک کے بارے میں سنا ہو۔ فیس بک، انسٹاگرام،ٹوئیٹر،پن ٹرسٹ، لنکڈان، ریڈٹ، سکربڈ، سلائڈ شیئر، یوٹیوب، ڈیلی موشن، ٹمبلر، ٹک ٹاک، لائیکی، رمبل اور سنیک ویڈیو جیسے سوشل میڈیا فارمز پر تحریک دعوتِ فقر کے اہم شعبہ جات جیسا کہ شعبہ سوشل میڈیا، شعبہ اطلاعات و نشریات، سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن اور سلطان الفقر پبلیکیشنز کے آفیشل پیجز کی موجودگی اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان کاوشوں پر شائقین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سوشل میٖڈیا اور سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جس کی بدولت نوجوان نسل بھی اللہ پاک کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

تحریک دعوتِ فقر کی مجلس ِشوریٰ اور جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد

17 جون 2023 بروز ہفتہ منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادری کی زیرِصدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں مجلس شوریٰ اور جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس عید الاضحی کے پرُمسرت موقع پر قربانی اور عید ملن تقریب کے انتظامات کی تیاریوں کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد حمزہ ادریس سروری قادری نے حاصل کی۔ جنرل سیکریٹری تحریک دعوتِ فقر ڈاکٹر عبدالحسیب سرفراز سروری قادری نے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا شرکائے اجلاس سے خطاب کا ریکارڈ شدہ خصوصی آڈیو پیغام سنایا۔ انچارج شعبہ بیت المال سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری اور انچارج قربانی و عید ملن تقریب سلطان محمد ناصر حمید سروری قادری نے بھی شرکائے اجلاس سے خطاب کیا۔ اختتامی دعا محمد ارشد رمضان سروری قادری نے کروائی۔

تحریک دعوتِ فقر میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کے حکمنامہ کے مطابق سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری تاحکمِ ثانی تحریک دعوتِ فقر کے نائب سرپرست مقرر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سلطان محمد عبداللہ اقبال سروری قادری شعبہ بیت المال اور شعبہ انٹرنیشنل مریدین کے بھی خلیفہ نگران مقرر ہوئے ہیں۔

سلطان الفقر پبلیکیشنز کی جانب سے طالبانِ مولیٰ کے لیے عید الاضحی کا تحفہ

تحریک دعوتِ فقر کے اہم ترین شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنزنے عید الاضحی 1444ھ کے پرُ مسرت موقع پر طالبانِ مولیٰ کے لیے خصوصی کاوش کے تحت بہترین تحفہ پیش کر دیا۔شعبہ کی جانب سے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی خوبصورت تصاویر پر مبنی دیدہ زیب میگزین اور البم تیار کیا گیا ہے۔ عید ملن تقریب کے دوران منتظمِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس سروری قادر ی نے میگزین اور البم کی رونمائی کی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کی خوبصورت تصاویر کا میگزین اور البم سلطان الفقر پبلیکیشنز کے سٹال پر دستیاب ہے۔شعبہ کی جانب سے طالبانِ مولیٰ کے لیے یہ میگزین اور البم انتہائی مناسب قیمت میں متعارف کروایا گیا ہے۔

تحریک دعوتِ فقر گلی گلی شہر شہر

تحریک دعوتِ فقر ہارون آباد کی جانب سے علاقائی دفتر میں درس و تدریس کے اہتمام کا سلسلہ جاری رہا جس میں ممبران کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ درس میں مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ ’’شمس الفقرا‘‘سے فقر و تصوف کے مختلف موضوعات بیان کئے جاتے ہیں۔


Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں